Saturday, 7 May 2016

منہ کے چھالے ،علاج کیسے ہو!

منہ کے چھالے ،علاج کیسے ہو!

٭ گلا پک جائے تو سرکہ کے غرارے کرنے سے ٹھیک ہو جاتا ہے۔ ٭پان کھانے سے منہ پک گیا ہو تو منہ میں لونگ رکھنے سے افاقہ ہوتا ہے۔ ٭شہد میں پانی ملا کر غرارے کرنے سے منہ کے چھالوں اور گلے کی جلن میں افاقہ ہوتا ہے۔ ٭سہاگہ کو پانی میں گھول کر غرارے کرنے سے منہ اور زبان کے چھالے ختم ہو جاتے ہیں۔ ٭ببول کی چھان کو ابال کر غرارے کرنے سے منہ کے چھالے ٹھیک ہو جاتے ہیں۔ ٭گلا بیٹھ گیا ہو تو نمک کے پانی سے غرارے کرنے سے افاقہ ہو جاتا ہے۔ ٭ آواز بیٹھ گئی ہو تو گرم پانی میں ہینگ ڈال کر پینے سے آواز کھل جاتی ہے۔ ٭گلا بیٹھ گیا ہو تو گرم دودھ میں تھوڑی سی ہلدی ڈال کر پینے سے افاقہ ہو جاتا ہے۔ ٭آواز بیٹھ گئی ہو تو پکا ہوا انار کھانے سے کھل جاتی ہے۔ ٭آواز بیٹھ گئی ہو تو رات کو بھنے ہوئے چنے کھا کر اوپر سے گرم پانی پی لینے سے کھل جاتی ہے۔ ٭آواز بیٹھ گئی ہو تو بیری کی چھال کا ٹکڑا چوسنے سے کھل جاتی ہے۔ ٭کشمش کو اچھی طرح پیس کر اس میں گھی اور شہد ملا کر معجون بنالیں پھر اسے زبان پر رکھیں۔ زبان پر دراڑیں پڑ گئیں ہوں تو اس سے ٹھیک ہو جائیں گی۔ ٭لونگ کا ذرا سا سینکنے کے بعد منہ میں رکھ کر چوسنے سے گلی کی سوجن ختم ہو جاتی ہے۔ ٭کھانا کھانے کے بعد پسی ہوئی کالی مرچ گھی میں ملا کر چاٹنے سے بیٹھی ہوئی آواز کھل جاتی ہے۔ ٭شکر کا ٹکڑا منہ میں رکھ کر چوسنے سے بیٹھی ہوئی آواز کھل جاتی ہے۔ ٭لہسن کو خوب پیس کر مرہم کی طرح کرلیں، پھر کپڑے پر لگا کراس کی پٹی بنائیں۔ اسے کنٹھ مالایا گلے کی گانٹھ پر لگانے سے گانٹھ ٹھیک ہو جاتی ہے۔ ٭ پیاز کا کچومر، زیرہ اور سندھو نمک (Rock Salt )ملا کر کھانے سے گلا صاف رہتا ہے۔ بلغم کی خرخراہٹ ختم ہو جاتی ہے۔ ٭تازی پھیکی چھاچھ پینے سے منہ کے چھالے ختم ہو جاتے ہیں۔ ٭تلسی کے پتے چبانے سے اور تلسی کے پتوں کے جوشاںدے کا غرارہ کرنے سے منہ کی بدبو دور ہو جاتی ہے۔ ٭ہرا دھنیا چبا چبا کر چوسنے سے گلے کا ہر قسم کا درد ختم ہو جاتا ہے۔
-
طبی مسائل
http://islam-aur-khanqahinizam.blogspot.com/search/label/%D8%B7%D8%A8%DB%8C%20%D9%85%D8%B3%D8%A7%D8%A6%D9%84
whatsApp:0096176390670
fatimapk92@gmail.com
تعاون: فاطمہ اسلامک سنٹر پاکستان

خانہ کعبہ/ بیت اللہ کا محاصرہ /حملہ

خانہ کعبہ/ بیت اللہ کا محاصرہ /حملہ (تالیف عمران شہزاد تارڑ) 1979 کو تاریخ میں اور واقعات کی وجہ سے کافی اہمیت حاصل ہے۔ لیکن سعودی عرب می...