Thursday, 12 May 2016

اسلام اور خانقاہی نظام، 142

"اسلام اور تصوف"
(گزشتہ سے منسلک قسط نمبر142)
بسم اللہ الرحمن الر حیم
  تَعَالَوْا اِلٰی کَلِمَۃٍ سَوَآءٍ بَیْنَنَا وَ بَیْنَکُمْ "اے دنیا کے لوگو ! آو ایک ایسے کلمے کی طرف جو ہمارے اور تمارے درمیان مشترک ہے"
اے اسرائیل کے بیٹو! تمہارا ایمان یہ ہے کہ حضرت عزیر علیہ السلام اللہ کے بیٹے تھے اور یہ بھی تسلیم کرتے ہو کہ انہیں موت آئی کبهی تم نے غور کیا کہ اللہ کی ذات'' حی'' اور'' قیوم'' ہے اور اس کے بیٹے میں بھی یہ صفات ‌ہونی ‌چاہے تھیں، تو پھر حضرت عزیز علیہ السلام کو موت کیوں آئی ؟ جسے موت آئے وہ اللہ کا بیٹا کیسے ہو سکتا ہے ؟ ۔۔۔۔

اےعیسیٰ  ابن مریم علیہ السلام کے حواریوو تمہارا ایمان ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام اللہ کے بیٹے ہیں اور یہ بھی تسلیم کرتے ہو کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام سُولی ‌لگائے گئے تھے‌ تم نے غورکیا کہ اللہ تو زبردست قوت والا اور ہر ایک پر غالب ہے پھر اس کا بیٹا اتنا کمزور اور بے بس کیوں تھا کہ سُولی چڑھا دیا گیا،  جو سولی پر چڑھا دیا گیا،   وہ خدا کیسے ہو سکتا ہے ؟ ۔۔۔۔۔

اے ہندو مت کے پیرو کار و ! تمہارا ایمان ہے کہ دنیا میں ۳۳کروڑ بھگوان ہیں،  ہرآدمی اپنا اپنا بھگوان الگ رکھتا ہے گویا ہر آدمی کا اپنا بھگوان ہے جو اس کی حاجتیں اور مُرادیں پوری کرنے پر قادر ہے جبکہ باقی ۳۲کروڑ۹۹لاکھ‌۹۹ہزار۹سو ۹۹بھگوان اس کی ضرورتیں پوری کرنے سے عاجز اور بے بس ہیں،  تو پھر انہیں میں سے ایک بھگوان حاجتیں اور مرادیں پوری کر نے پر کیسے قادر ہو سکتا ہے.... ؟ ۔۔۔۔

اے بد ھ ‌مت کے ماننے والو ‌تمہارا ایمان ہے کہ گوتم بدھ ‌عالمگیرسچائی ‌کی تلاش میں برس ہا برس میدانوں ، جنگلوں  اور صحراؤ‌ں میں پھرتا رہا کھبی ‌تم نے غور کیا کہ جو شخص خود ایک عالمگیر سچا‌ئی کی تلاش میں طویل مدت تک سر گرداں رہا۔  وہ خود عالمگیر سچائی کیسے بن سکتا ہے ؟ ۔۔۔۔۔۔

اے ائمہ ‌معصومین کے ماننے والو ! تمہارا ایمان ہے کہ کائنات کا ذرہ  ذرہ  امام کے حکم و اقتدار کے آگے سر نگوں ہے اور یہ دعویٰ بھی رکھتے ہو کہ اہل بیت پر جو مصیبت اور آفت آئی وہ ابو بکر ر‌اور عمر کی وجہ  سے آئی کبھی تم نے اس پر غور کیا کہ جس کے حکم کے آگے کائنات کا ذرہ سر نگوں ہوا اس پر آفت اور مصیبت کیسے آ سکتی ہے ؟ اور جس پر آفت اور مصیبت آ جائے وہ کائنات کےذرہ  ذرہ کا حاکم اور مقتدر اعلیٰ کیسے بن سکتا ہے...؟ ۔۔۔۔۔۔

اے بزرگان دین اور اولیائےکرام کے ماننے والو !تمہارا ایمان ہے کہ علی ہجویرری خزانے عطا کرتے ہیں‌۔ خوا جہ معین الدین چش، طوفان سے نجات بخشتے ہیں‌۔ عبد القادر جیلانی " مصائب اور مشکلات دور کر تے ہیں،  امام بری گو ٹهی قسمتیں ‌کھری کرتے ہیں اور سلطان باہو ‌اولاد سے نوازتے ہیں‌۔ بابا یقیق سرجری اور روحانی آپریشن کرتا ہے-
کبھی تم نے غور کیا جب علی ہجویرری نہیں تھے تو خزانے کون عطا کرتا تھا جب معین الدین چشمی نہیں تھے تو طوفان سے نجات کون بخشتا تھا،  جب عبد القادر جیلانی نہیں تھے تو مصائب اور مشکلات کو دور کرتا تھا جب امام بری نہ تھے تو کوٹهی قسمتیں ‌کون کھری کرتا تھا،  جب سلطان باہو نہیں ‌تھے تو اولاد کون دیتا تھا ، جب بابا شاہ یقیق نہ تهے تو لوگوں کو شفاء کون دیتا تها، جب ان سب کو کوئی حاجت ہوتی تو ان کی حاجت پوری کون کرتا تها.....؟ ۔۔۔۔۔۔
اے دنیا کے لوگو ! ‌میری بات ذرا غور سے سنو! اللہ تعالیٰ کی نازل کردہ تعلیمات میں تضاد کبھی نہیں ہو سکتا،  لیکن تمہارے عقائد و افکار میں موجود تضاد اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ عقائد و افکار اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل کردہ نہیں ہیں۔ تو پھر دنیا کے لوگوں آو ایک ایسے کلمے کی طرف  جس کی تعلیمات میں کوئی تضاد نہیں۔ جو بنی نوع  انسان  کی روح کو آسودگی اور جسم کی آزادی بخشتا ہے۔ جو بنی نوع  انسان  کو احترام ، عزت اور عظمت عطا کرتا ہے۔ جو بنی نوع  انسان  کو امن و سلامتی ، عدل و انصاف، مساوات و حریت ، و اخوت، محبت جیسی اعلیٰ اقدار کی ضمانت دیتا ہے۔ جو بنی نوع  انسان  کو جہنم کی آگ سے نجات دلاتا ہے۔ وہ ایک کلمہ ہے" لا الہ الا اللہ "اللہ کے سوا کوئی الہٰ نہیں!

     ءَاَرْبَابٌ مُّتَفَرِّقُوْنَ خَيْـرٌ اَمِ اللّـٰهُ الْوَاحِدُ الْقَهَّارُ   کیا بہت سے متفرق رب بہتر ہیں، یا وہ ایک اللہ جو سب پر غالب ہے   (سورۃ یوسف، آیت 39)
جاری ہے........
www.islam-aur-tasawuf.blogspot.com
 

خانہ کعبہ/ بیت اللہ کا محاصرہ /حملہ

خانہ کعبہ/ بیت اللہ کا محاصرہ /حملہ (تالیف عمران شہزاد تارڑ) 1979 کو تاریخ میں اور واقعات کی وجہ سے کافی اہمیت حاصل ہے۔ لیکن سعودی عرب می...