Saturday, 7 May 2016

پیٹ کی چربی

  
بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ پیٹ کی چربی محض روزانہ چند ایک کرنچ کرلینے سے کم ہوسکتی ہے لیکن یہ بات سچ نہیں ہے دراصل چپٹا پیٹ پانے کے لئے بہت مراحل جن میں ورزش، خوراک، آرام، پانی کی مقدار شامل ہیں جنہیں ایک ساتھ اپنانا ضروری ہوتا ہے۔ ذیل میں دی گئی چند تجاویز پیٹ کی چربی کم کرنے میں آپ کی مدد کریں گی۔-1 پتلا پیٹ پانے میں کم چربی والی پروٹین کی بڑی اہمیت ہے سب سے اہم اور قابل فہم بات یہ ہے کہ بعض پروٹین ان ذرائع سے حاصل کی جاتی ہے جو چربی کی انتہائی کم مقدار رکھتے ہیں اگر آپ ان ذرائع مثلاً چکن یا لوبیا خوراک میں لیں تو آپ دیکھیں گے کہ آُ کے پیٹ کی چربی کم ہورہی ہیں اب اسے مناسب شکل دینی باقی ہے۔-2 چربی کم کرنے میں پھلوں کے جوس، الکحل سے پرہیز کی اپنی اہمیت ہے ان جوسز سے عموماً جسم میں ؟؟؟؟ بڑھ جاتا ہے جو بعد ازاں موٹاپے کا باعث ہوتا ہے۔-3 ہر قسم کی قلبی ورزشیں باقاعدگی سے جاری رکھنے سے آکسیجن کے استعمال میں اضافہ ہوتا ہے جس کے نتیجے میں چربی کم ہوتی ہے۔-4 پیٹ کی چربی کم کرنے میں پانی کا وافر استعمال کسی اہمیت کا محتاج نہیں ہے ہمارے جسم میں میٹا بولگ نظام کا زیادہ تر حصہ پانی کی موجودگی میں انجام پاتاہے جب ہم پانی کی مقدار جسم میں پوری رکھتے ہیں تو ہمارا میٹا بولگ ریٹ بلند ہوجاتا ہے جس کا واضح مطلب یہ کہ ہمارا کھایا ہوا کھانا جلد ہضم ہوگا اور کیلوریز برن ہوں گی۔-5 اپنے دونوں ہاتھوں کی ہتھیلیاں زمین پر رکھ کر پاﺅں کے پہنجوں پر اوپر نیچے جسم کو حرکت دینا بڑے ہوئے پیٹ کو اندر دھکیل کر ایک چمچ کی شکل میں ڈھالتا ہے۔-6 مراقبہ کیجئے اور دیگر دباﺅ کم کرنے والی حکمت عملیاں اپنائیے جس سے آپ کا کولیسٹرول لیول اپنی سطح پر آجائے گا اور آپ کو پیٹ کی چربی کم کرنے میں مدد گار ہوگا۔-7 روزانہ ہفتہ کے چھ دن جسم میں ایک گھنٹہ ورزش کے لئے مختص کریں باقی ماندہ وقت بھی چست رہنے کے لئے بچوں اورفیملی کے ساتھ وقت گزاریں اور متحرک رہیں۔-8 شراب نوشی اور دیگر ایسے تمام ڈرنکس سے پرہیز کریں، میٹھی اشیاءسے پرہیز کریں۔-9 سست رات کو کھانا کھا کر سونے سے قبل واک کریں تاکہ کھایا ہوا آخری کھانا ہضم ہوجائے۔-10 شام کے اوقات کم کھانے کے لمحات ہوتے ہیں ان میں بعض لوگ باہر نکل جاتے ہیں اور غیر صحت مند غذا کا استعمال کرتے ہیں جس سے پرہیز کریں۔-11 آفس میں عموماً اکٹھے کھانا کھایا جاتا ہے جو زیادہ کھانے کو جنم دیتا ہے اس لئے اکیلئے کھانا کھانے کی عادت ڈالیں اور کم فٹ والی یا بغیر تلی ہوئی اشیاءاستعمال کریں۔-12 کبھی ناشتہ نہ چھوڑیں کیونکہ روز مرہ خوراک میں صبح کا ناشتہ انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے جب آپ صبح سویرے اٹھتے ہیں تو آپ کا میٹا بولک سسٹم بلندی پر ہوتا ہے اگر آپ ناشتہ نہیں کرتے تو پھر سارہ دن میٹا بولک سسٹم سست روی کا شکار ہی رہتا ہے۔-13 اپنے دن کا آغاز نیم گرم لیموں پانی سے کریں بعد ازاں کوئی سا ویجیٹیبل جوس مثلاً پودینے کا رس اور گھٹیے کا رس وغیرہ استعمال کریں۔
طالب دعا:فاطمہ اسلامک سنٹر پاکستان
0096176390670

خانہ کعبہ/ بیت اللہ کا محاصرہ /حملہ

خانہ کعبہ/ بیت اللہ کا محاصرہ /حملہ (تالیف عمران شہزاد تارڑ) 1979 کو تاریخ میں اور واقعات کی وجہ سے کافی اہمیت حاصل ہے۔ لیکن سعودی عرب می...