Sunday 15 May 2016

جادو جنات اور خوف:10

(جادو جنات اور خوف:10)
جادو کی علامات:
اس سے پہلے علامات کی بات کی جائے۔ جادو کی وجہ کچھ بیان کرونگا۔ اکثر لوگ کہتے ہیں کہ جادو نہیں ہوتا ہے یا ہم پہ نہیں ہوتا۔ جدید دور میں بھی جادو پر کوئی کیوں یقین کرے۔ بات سچ ہے اب اکثر امراض کا میڈیکل علاج ممکن ہے لیکن قرآن مجید کے علم سے جادو کا ہونا ثابت ہے۔ اس سے انکار ممکن نہیں۔ باقی چل جانے کی وجہ مختلف ہے یا اکثر لوگ سوال کرتے ہیں کہ ہم نے کسی پر جادو نہیں کیا تو کوئی ہم پر جادو کیوں کرے گا۔ اصل میں تمام دکھ سکھ اللہ تعالیٰ کی جانب سے ہی آتے ہیں۔ اللہ کسی بھی طریقے سے انسان سے امتحان لے سکتا ہے۔ انسان ہی انسان کے دکھ کی وجہ بن جاتا ہے۔ کچھ لوگوں میں حسد کی مرض ان کو اس کام پر اکساتی ہے اور کچھ کو لالچ مثلاً کہ آپ کی بیٹی یا بیٹا خوبصورت ہے تو لالچی انسان جو کہ اجنبی یا آپ کا رشتہ دار بھی ہو سکتا ہے کسی نہ کسی طرح آپ کی مرضی کے خلاف بھی آپ کی اولاد کو حاصل کرنا چاہتا ہے تو وہ اس راستے کا انتخاب کرتا ہے۔ یہ آپ پر اللہ کا فضل ہے کہ آپ کی ترقی یا آپ کی خوشی مخالف سے برداشت نہیں ہوتی تو وہ یہ راستہ چن لیتا ہے یا اور بھی دنیا کے معاملات میں اگر آپ حق پر بھی ہوں اور اس کی بات نہ مانیں تو وہ اپنی بات منوانے کے لیے بھی یہ کام کر سکتا ہے اس لیے آپ کا کسی کے ساتھ بُرا سلوک ہونا ضروری نہیں۔ انسان پر اللہ کی طرف سے امتحان یا پھر ہم سب گنہگار ہیں کسی گناہ کی وجہ سے بھی ہم پر آفت آسکتی ہے۔ اگر آپ خود قرآن مجید کو اچھی طرح سمجھ سکتے ہیں تو خود اسلامی طریقے سے علاج کر سکتے ہیں یا پھر کسی اسلامی اور با عمل شخص سے رابطہ کریں۔ البتہ بعض جادو اس قدر سخت ہوتا ہے کہ اس کا علاج ایک معالج(عامل) ہی کر سکتا ہے-
اب چند علامات جو جادو کے ہونے پر ظاہر ہوتی ہیں بیان کرونگا۔لیکن ایک بات ذہن نشین رہے ک یہ ذکر کردہ علامات ضروری نہیں کہ سو فیصد جادو ہی ہو بلکہ اس کی جسمانی انفٹنگ یا دیگر بیماری بهی ہو سکتی ہے....بہرحال معاملہ جو بهی ہو کسی قابل اعتبار معالج ہی سے رابطہ کیا جائے. ....
• لگاتار بیمار رہنا۔ •کسی بھی میڈیکل ٹیسٹ میں مرض کا پتہ نہ چلنا‘ •کسی بھی دوا کا اثر نہ ہونا۔ •کئی بار جادو کی وجہ سے ساتھ طبی مرض بھی ظاہر ہوتی ہے۔ •کبھی دوا اثر کر جاتی ہے کبھی نہیں‘ •ایسا جادو کے اثرات شروع ہونے پر ہوتا ہے۔ •جب جادو پرانا ہو جائے تو دوا اثر چھوڑ جاتی ہے۔ •بار بار رشتوں کا ٹوٹنا یا نہ ہونا‘ یا رشتے تو ہو جاتے ہیں مگر رک رک کر اور پھر میاں بیوی کے درمیان آئے دن جھگڑا رہنا‘ بلا وجہ گھر میں جھگڑا اور فساد رہنا‘ •چلتا ہوا کاروبار بند ہو جانا یا تعلقات ختم ہو جانے کا خطرہ رہنا۔ •ہر کوشش کے بعد بھی نقصان ہی ہونا۔ کسی بھی جگہ کام نہ ملنا۔• جو بھی کام کرنا نقصان ہونا۔ اور کام بند ہو جانا۔ •اکثر حادثات اور بلا وجہ مشکلات پیش آنا۔• کام کرنے کو دل نہ کرنا۔• اولاد کا نہ ہونا یا ہو کر مرجانا۔ •بلا وجہ بے ہوش ہوجانا۔ •بلا وجہ ڈر لگنا۔• گھر میں خون کے چھینٹے آنا یا ہوائی چیزوں کا نظر آنا‘• کوئی بھی میڈیکل وجہ نہ ہونے کے بعد سیکس خراب رہنا‘ •عورت کو حیض تکلیف سے کم یا زیادہ آنا‘ •سوتے وقت جھٹکے لگنا۔ •جاگتے میں غیر مانوس آوازیں آئیں ۔سوتے میں عجیب وغیریب ڈراؤنے خواب آئیں;وغیرہ •جسم کا اکڑ جانا یعنی دورہ پڑ جانا۔• آئے دن کوئی نہ کوئی مرض لگی رہنا۔• بلا وجہ وہم ہو جانا اور عجیب عجیب باتیں اور خیالات آنا۔• حد سے زیادہ کسی ایک کا دیوانہ ہو جانا یہ اس وقت ہوتا ہے جب کوئی کسی کو اپنا تابعدار بنانے کے لیے جادو کرواتا ہے۔ •اکثر خواب میں ڈر جانا اور شیطانی مخلوق کا نظر آنا۔ •نیند ٹھیک سے نہ آنا۔ اکثر جسم بوجھل رہنا‘ بلا وجہ تھکاوٹ رہنا‘ سوئیاں چبھنا۔• جسم میں کٹ لگنے محسوس ہونا۔• اپنے ہی گھر میں دل نہ لگنا‘ اگر آپ ان علامات میں سے کسی کا بھی شکار ہیں تو جس طرح ہر مرض کے لیے میڈیکل ٹیسٹ ضروری ہے اسی طرح روحانی مسائل کے حل کے لیے روحانی ٹیسٹ بھی ضروری ہے۔ تا کہ اصل وجہ کا پتہ چلے اور مناسب حل بھی ہو۔ اس مقصد کے لیے آپ اپنے کسی با اعتماد روحانی اور جسمانی ایکسپرٹ سے رابطہ کر سکتے ہیں-
ذیل میں ہم چند اسلامی عامل کے رابطہ نمبر درج کرتے ہیں آپ ان سے رابطہ کر سکتے ہیں

نوٹ ایک بار پهر ہم بتا دیں کہ ذکر کردہ علامات سبب  جادو بهی ہو سکتا ہے اور جسمانی بیماری بهی لہٰذا اس کا فیصلہ کرنا معالج کا کام ہے....
ایک بات اور ذہن میں اچهی طرح بٹها لیں کہ جب کسی بیماری کے سبب کسی عامل کے پاس جاتے ہیں تو سو میں سے 95 فیصد جعلی (دغاباز)اور ٹهگ ہوتے ہیں آپکو اگر جادو کی شکایت نہ بهی ہو تو پهر بهی آپکی عزت و مال کو لوٹنے کیلئے کہہ دیتے ہیں کہ آپ پر جادو کا اثر ہے....
اور آپ بلا جهجهک اس عامل کی بات پر یقین کر لیتے ہیں کیونکہ آپ یہ ذہن بنا کر جاتے ہیں کہ آپ پر جادو کا اثر ہے...
ان عاملوں کی چال (دهوکا دہی) کے متعلق اگلی قسط کا مطالعہ ضرور کریں ہم اس میں ان جعلی پیروں اور عاملوں کے ان ہربوں(ہتھکنڈوں) کا انکشاف کریں گے جس کے ذریعے یہ سادہ لوح عوام کا استحصال کرتے ہیں. ....
جاری ہے.......
(طالب علم عمران شہزاد تارڑ 0096176390670)
(معالج عبدالماجد 00923408011477)
(معالج شفا عل00923339941072
www.islam-aur-khanqahinizam.blogspot.com

خانہ کعبہ/ بیت اللہ کا محاصرہ /حملہ

خانہ کعبہ/ بیت اللہ کا محاصرہ /حملہ (تالیف عمران شہزاد تارڑ) 1979 کو تاریخ میں اور واقعات کی وجہ سے کافی اہمیت حاصل ہے۔ لیکن سعودی عرب می...