"اسلام اور خانقاہی نظام"
(گزشتہ سے منسلک قسط نمبر 149)
قارئین کرام شرک سے متعلق بعض دیگر اہم مضامین مختصر انداز میں اس ضمیمہ میں بیان کیے جا رہیں ہیں' ان مضامین کے موضوعات درج ذیل ہیں۔
1۔ شرک کے بارے میں بعض اہم مباحث۔
2۔ شرک کے دلائل اور ان کا تجزیہ۔
3۔ اصباب شرک۔
ضمیمہ میں بعض مقامات پر اولیاء کرام سے منسوب کرامات تحریر کی گئی ہیں ان کے بارے میں ہم یہ وضاحت کرنا ضروری سمجھتے ہیں کہ مذکورہ کرامات چونکہ اولیاء کرام کی سیرت پر لکھی گئی کتب میں موجود ہیں لہذا ہم نے ان کا حسب موقع حوالہ دے دیا ہے تاہم ان کی صحت یا عدم صحت کی تمام تر ذمہ داری ان کتب کے مصنفین پر ہے جنہوں نے یہ کرامات اپنی کتب میں لکھی ہیں۔ مذکورہ کرامات چونکہ خلاف سنت ہیں اس لئے ہمارا حسن ظن یہی ہے کہ یہ کرامات اولیاء کرام سے غلط طور پر منسوب کی گئی ہیں۔ واللہ اعلم بالصواب
موضوع کی اہمیت کے پیش نظر سلسلہ میں توحید سے متعلق تین ابواب(توحیدذات، توحیدعبادت اور توحیدصفات) میں اس بات کا اہتمام کیا گیا ہے کہ ہر مسئلہ کے تحت حدیث سے قبل قرآن مجید کی آیت دےدی گئی ہے۔ امید ہے ان شاء اللہ اسی طرح سائل کو سمجھنے اور ذہن نشین کرنے میں قارئین کرام زیادہ سہولت محسوس کریں گے۔
اس بار ہم نے یہ اہتمام بھی کیا ہے کہ صحیحین(بخاری شریف اور مسلم شریف) کی احادیث کے علاوہ باقی احادیث کے درجہ( صحیح یا حسن ) کا ذکر بھی کر دیا جائے امید ہے کہ اس سے سلسلہ کی افادیت میں مزید اضافہ ہو گا ان شاء اللہ بعض احادیث کے آگے صحیح یا حسن کا درجہ نہیں لکھا گیا' یہ وہ احادیث ہیں جو صحت کےباعتبار سے قابل قبول ہیں لیکن حسن کے درجہ کو نہیں پہنچیں۔
صحت حدیث کے معاملہ میں شیخ محمد ناصر الدین البانی رحمہ اللہ کی تحقیق سے استفادہ حاصل کیا گیا ہے تا ہم اگر کہیں کوتاہی ہو گئی تو اس کی نشان دہی پر ہم ممنون احسان ہوں گے۔
سلسلہ کی نظر ثانی محترم شیخ محمد اختر صدیق صاحب اور شیخ ڈاکٹر ظفر اقبال صاحب فرمائی ہے اور مختلف کتب سے کلام کو یکجا و ترتیب راقم الحروف عمران شہزاد تارڑ نے کیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ ان حضرات کی سعیجمیلہ کو شرف قبولیت عطا فرما کر دنیا اور آخرت میں اجر عظیم سے نوازے۔ آ مین
"اسلام اور خانقاہی نظام" جاری و ساری سلسلہ پر ہم اپنے رب کے حضور سجدہ شکر بجا لاتے ہیں کیونکہ اس کے فضل و کرم کے بغیر کوئی نیک کام سر انجام نہیں پاتا' اس کی توفیق اور عنایت کے بغیر کوئی نیک خواہش پوری نہیں ہوتی' اس کے سہارے اور مدد کے بغیر کوئی نیک ارادہ پا یہ تکمیل تک نہیں پہنچتا' پس اے نیک ارادوں اور خواہشوں کو پورا کرنے والے' اپنے رخ انور کے جلال و جمال کے واسطے سے' اپنی عظمت و کبریائی کے صدقے سے' اور اپنی لا محدود صفات کے وسیلے سے ہماری یہ تعمیر جد و جہد اپنی بارگاہ صمدی میں قبول فرما۔آمین
اے الہٰ العالمین ! ہم تیرے نہایت عاجز حقیرگنہگار اور سیہ کار بندے ہیں تیرا دامن عفو و کرم زمین و آسمان کی وسعتوں سے بھی وسیع تر ہے' تو اس سلسلہ کو شرف قبولیت عطا فرما اور اسے ہمارے والدین اہل و عیال، اور قارئین کرام کے لئے رہتی دنیا تک بہترین صدقہ جاریہ بنا ہمارے گناہوں کی مغفرت اور بخشش کا ذریعہ بنا ہمیں زندگی اور موت سے محفوظ رکھ' دائیں بائیں اور آگے پیچھے سے ہماری حفاظت فرما' دنیا و آخرت میںذلت اور رسوائی سے پناہ دے' مرتے وقت کلمہ توحید نصیب فرما اور توحید کی سمجھ عطا فرما، قبر میں منکر نکیر کے سوال و جواب میں ثابت قدم رکھ' عذاب قبر سے بچا' حشر و نشر کی ہولناکیوں سے پناہ دے' رسول رحمت ﷺ کی شفاعت کبری نصیب فرما جہنم کی آگ سے محفوظ رکھ' اور جنت میں رسول اکرم ﷺ کی رفاقت عطا فرما۔ آمین۔
جاری ہے....
0096176390670
Pages
Wednesday, 18 May 2016
اسلام اور خانقاہی نظام؛ 149
خانہ کعبہ/ بیت اللہ کا محاصرہ /حملہ
خانہ کعبہ/ بیت اللہ کا محاصرہ /حملہ (تالیف عمران شہزاد تارڑ) 1979 کو تاریخ میں اور واقعات کی وجہ سے کافی اہمیت حاصل ہے۔ لیکن سعودی عرب می...
-
تزکیہ نفس کیا ہے اور کیسے حاصل کیا جا سکتا ہے؟ سلسلہ:تخلیق انسان اور نظریہ ارتقاء کی حقیقت#109 (مولف:عمران شہزاد تارڑ،ڈائریکڑ فاطمہ اسلا...
-
پچاس خامیاں جو آپ کو خوبیاں لگتی ہیں (انتخاب:عمران شہزاد تارڑ) کیا آپ نے کبھی سوچا ہے؟؟؟ * آپ زندگی میں اس سے بہتر مقام پر ہو سکتے ت...
-
(گزشتہ سے منسلک قسط نمبر 93) لاہور میں بی بی پاک دامن کا مزار اور خرافات : جیسا کہ گزشتہ اقساط میں گزر چکا ہے ہے اسی ...