(گزشتہ سے منسلک قسط نمبر 146)
عزت نفس اور خودی کا تحفظ:
شرک انسانوں کو بے شمار خیالی اور وہمی قوتوں کے خوف میں مبتلا کر دیتا ہے دیوی دیوتاؤں کا خوف' مظاہر قدرت کا خوف' بھوت پریت اور جنات کا خوف' زندہ اور مردہ انسانوں کے آستانوں کا خوف جابر،اور قاہر حکمرانوں کا خوف' اسی خوف کے نتیجے میں انسان ایسی اخلاقی اور مذہبی پستیوں میں گرتا چلا جاتا ہے کہ آدمیت اور انسانیت منہ چھپانے لگتی ہے' جبکہ عقیدہ توحید انسان کو ایسی تمام واہمی اور خیالی قوتوں کے خوف سے بے نیاز کر کے روح اور جسم کو آزادی عطا کرتا ہے انسان کو عزت نفس اور احترام آدمیت کا احساس دلاتا ہے' ہر آن اسے" ولقد کر منا بنی آدم"( یعنی ہم نے بنی آدم کو بزرگی عطا فرمائی ہے)۔ اور لقد خلقنا الا نسان فی احسن تقویم (یعنی ہم نے انسان کو بہترین ساخت پر پیدا کیا ہے ) کا فرمان الہیٰ یاد دلاتا رہتا ہے یہی عقیدہ توحید انسان کو خودی کے بلند مقام پر لا کھڑا کرتا ہے' حکیمالامت علامہ اقبال نے اس نکتے کی ترجمانی درج ذیل شعر میں بڑے خوبصورت انداز میں کی ہے۔
خودی کا سر نہاں' لا الہ الا اللہ' خودی کا تیغ فشاں' لا الہ الا اللہ'
روحانی سکون:
شرک کائنات کا سب سے بڑا جھوٹ' انسان کی ذات اور گرد و پیش میں موجود ہزاروں نہیں کروڑوں ایسی واضح نشانیاں اور دلائل موجود ہیں جو شرک کی تردید کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ شرک کی نظریاتی اور عملی زندگی میں مشرق و مغرب کا تضاد پایا جاتا ہے اس کی روح ہمیشہ اضطراب اور دل و دماغ انتشار کا شکار رہتے ہیں' وہ مسلسل شکوک و شبہات' بے یقینی اور ٹوٹ پھوٹ کی کیفیت سے دو چار رہتا ہے جبکہ عقیدہ توحید اس کائنات کی سب سے بڑی عالمگیر سچائی ہے۔ انسان کی اپنی ذات کے اندرسینکڑوں نہیں کروڑوں نشانیاں توحید کی گواہی دینے کے لئے موجود ہیں کائنات کا ذرّہ ذرّہ عقیدہ توحید کی تصدیق اور تائید کرتا ہے۔
عقیدہ توحید انسان کی فطرت اور جبلت کے عین مطابق ہے یا یوں کہے کہ پیدائشی طور پر انسان کو موحد تخلیق کیا گیا ہے خود قرآن مجید میں اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے۔
فَاَقِمْ وَجْهَكَ لِلدِّيْنِ حَنِيْفًا ۚ فِطْرَتَ اللّـٰهِ الَّتِىْ فَطَرَ النَّاسَ عَلَيْـهَا
ترجمہ: پس یکسو ہو کر اپنا رخ دین اسلام کی لت میں جما دو اور قائم ہو جاؤ اس فطرت توحید پر جس پر اللہ نے انسانوں کو پیدا کیا'' ۔ (سورہالرومآیت30)
چنانچہ عقیدہ توحید پر ایمان رکھنے والا شخص اپنی نظریاتی اور عملی زندگی میں کبھی تضاد اور شکوک و شبہات کا شکار نہیں ہوتا اس کے دل و دماغ کبھی بے یقینی اور اضطراب کی کیفیت سے دو چار نہیں ہوتے اس کی زندگی کے حالات اور معاملات خواہ کیسے ہی کیوں نہ ہوں وہ اپنے اندر سکون' قرار' یقین اور تسلیم و رضا کی کیفیت ہر آن محسوس کرتا رہتا ہے۔
الغرض یہ کہ عقیدہ توحید کی برکات اور ثمرات اس قدر ہیں کہ ان کا شمار کرنا ممکن نہیں مختصرأ یہ کہا جا سکتا ہے کہ دنیا میں خیر بھلائی اور نیکی کے تمام سوتے اسی چشمہ توحید سے پھوٹتے ہیں اسی طرح عقیدہ تو حید بنی نوع انسان پر اللہ تعالیٰ کا سب سے بڑا احسان اور نعمت غیر مترقبہ ہے جس سے فیض یاب ہونے والے لوگ ہی دنیا اور آخرت میں کامیاب و کامران ہیں اور محروم رہنے والے ناکام اور نا مراد-
عقیدہ توحید اللہ تعالیٰ کی طرف دیا گیا عقیدہ ہے جسے اللہ تعالیٰ نے اپنے انبیاء اور رسول کے ذریعے لوگوں تک پہنچایا ہے اس عقیدہ کی تعلیماتروز اول سے ایک ہی ہیں ان میں کبھی کوئی تغیر اور تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ عقیدہ شرک شیطان کا وضع کیا ہوا عقیدہ ہے جسے وہ مختلف زمانوں' مختلف علاقوں اور مختلف اقوام کے لئے
الگ الگ فلسفوں کے ساتھ وضع کر کے اپنے چیلے چانٹوں کے ذریعے لوگوں تک پہنچاتا رہتا ہے کہیں یہ بت پرستی کی شکل میں متعارف ہوتا ہے تو کہیں قبر پرستی کی شکل میں کہیں نفس پرستی کی شکل میں متعارف ہوتا ہے تو کہیں طاغوت پرستی کی شکل میں کہیں پیر پرستی کی شکل میں متعارف ہوتا ہے تو کہیں ائمہ پرستی کی شکل میں قوم پرستی کی شکل میں موجود ہے تو کہیں وطن اور رنگ و نسل پرستی کی شکل میں' یہ ساری چیزیں دراصل ایک ہی شجرہ خبیثہ کی مختلف شاخیں اور برگ و بار ہیں جن کی بنیاد شیطانی افکار و عقائد پر ہے' شیطان اپنے ان ہی افکار و عقائد کو پھیلانے کے لئےکبھی ہندو ازم کا کھبی یہودیت کا لبادہ اوڑھتا ہے کھبی عیسائیت کا کہیں سرمایہ
داری کے پردہ میں گمراہی اور ضلالت پھیلاتا ہے کہیں کمیونزم کے پردہ میں سوشلزم کا پرچار بن کر یہ خدمت سر انجام دیتا ہے کہیں اسلامی سوشلزم کا مبلغ بن کر جمہوریت کا علم بردار بن کر اور کہیں اسلامی جمہوریت کا خادم بن کر اور کہیں تصوف کے نام پر اور کہیں تشیعکے نام پر کہیں تقلید کے نام پر دراصل یہ سب مکر و فریب کے وہ جال ہیں جو شیطان نے مخلوق اللہ کو صراط مستقیم سے گمراہ کر نے کے لئے پھیلا رکھے ہیں۔
جاری ہیں........
www.islam-aur-khanqahinizam.blogspot.com
Pages
Thursday, 12 May 2016
اسلام اور خانقاہی نظام، 146
خانہ کعبہ/ بیت اللہ کا محاصرہ /حملہ
خانہ کعبہ/ بیت اللہ کا محاصرہ /حملہ (تالیف عمران شہزاد تارڑ) 1979 کو تاریخ میں اور واقعات کی وجہ سے کافی اہمیت حاصل ہے۔ لیکن سعودی عرب می...
-
تزکیہ نفس کیا ہے اور کیسے حاصل کیا جا سکتا ہے؟ سلسلہ:تخلیق انسان اور نظریہ ارتقاء کی حقیقت#109 (مولف:عمران شہزاد تارڑ،ڈائریکڑ فاطمہ اسلا...
-
پچاس خامیاں جو آپ کو خوبیاں لگتی ہیں (انتخاب:عمران شہزاد تارڑ) کیا آپ نے کبھی سوچا ہے؟؟؟ * آپ زندگی میں اس سے بہتر مقام پر ہو سکتے ت...
-
(گزشتہ سے منسلک قسط نمبر 93) لاہور میں بی بی پاک دامن کا مزار اور خرافات : جیسا کہ گزشتہ اقساط میں گزر چکا ہے ہے اسی ...