Thursday 12 May 2016

جادو جنات اور خوف:4


(جادو جنات اور خوف:4)
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته جادو کی حقیقت کیا ہے اور اگر کسی پر چل جائے تو اس کا حل کیا ہے؟                  

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
جادو کی جامع مانع تعریف تو کتاب اللہ تعالیٰ اور سنت رسول اللہ  صلی الله علیہ وسلم میں کہیں وارد نہیں ہوئی البتہ آپ آیت {وَاتَّبَعُوْا مَا تَتْلُوْا الشَّیَاطِیْنُ عَلٰی مُلْکِ سُلَیْمَانَ} 
1الخ اور موسیٰ علیہ السلام کے ساتھ جادو گروں کے مقابلہ والے واقعہ- 2 نیز لبید بن اعصم یہودی کے رسول اللہ  صلی الله علیہ وسلم کو جادو کرنے والا واقعہ سے حقیقت جادو سمجھ سکتے ہیں اس کا علاج معوذتین کی تلاوت اور رب تعالیٰ سے دعا ہے ۔
اور جادو کا علاج اہل علم قرآن کریم کی دیگر آیات و احادیث سے بهی کرتے ہیں جو کہ جائز ہے-
    ۲۶/۵/۱۴۱۹ہـ1 [البقرۃ ۱۰۲ پ۱]2 [طٰہ۔۶۵ تا ۷۰-(جلد 01 ص 497)
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته جادو عملیات اور نورانی عملیات میں کیا فرق ہوتاہے۔؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
فرق واضح ہی ہے کہ جو عملیات کالے علم کے منتر وغیرہ پڑھ کر کئے جائیں ،جو جادو گروں کے ہاں معروف ہیں،تو وہ جادو کے عملیات ہوں گے اور جو شریعت اسلامیہ سے ثابت مسنون ادعیہ واذکار کے ذریعے کئے جائیں وہ نورانی عملیات کہلائیں گے، تاہم اس کو عملیات کی باقاعدہ اصطلاح بنانے کی بجائے، قرآن کریم کی تاثیر اور شفاء کے ضمن میں ہی لانا چاہیے۔ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب
(فتوی کمیٹی-محدث فتوی)
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته ایک نمازی آدمی ثواب کی نیت سے لوگوں کی چوری شدہ چیزوں کی نشاندہی کرتا ہے،وہ اس طرح کہ کسی بچے کے ناخن پر سیاہی لگادیتا ہے،پھر عملیات کے ذریعہ اس سے سوالات کرتا ہے ،اس کےمتعلق ہماری راہنمائی کریں؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
شرعاً ایسا کرنا صحیح نہیں ہے کیونکہ غیب کی خبرین دینا شیطانی عملیات سے ہوتا ہے ،حدیث میں ہے کہ ‘‘جو شخص کسی نجومی یا عراف کےپاس گیا اور اس کے قول کی تصدیق کی تو اس نے ان تعلیمات کاانکار کردیا جو رسول اللہﷺ پر نازل ہوئی ۔’’(مسند امام احمد ،ص:۴۲۹ج۲)‘‘عراف’’وہ شخص ہے جو خفیہ باتوں کا سراغ لگائے اور قرائن و شواہد سے ان کے معلوم کرنے کا دعویٰ کرے۔ چوری اور گمشدہ چیز کی نشاندہی کرنا اسی قسم سے ہے ان حضرات کی اکثر باتیں جھوٹ پر مبنی ہوتی ہیں۔ ظن و تخمین سے اپنا دعویٰ مضبوط کرتے ہیں۔ ان کا طریقہ واردات بہت عجیب ہوتا ہے کبھی دھاگہ یا کپڑا پیمائش کرتے ہیں ،کبھی لوٹا وغیرہ گھماتے ہیں ،بعض اوقات پیالے میں پانی بھر کر دیکھتے ہیں ،ناخن پر ساہی لگا کرچوری تلاش کرنے کا بھی دعویٰ کرتے ہیں ،ایسا کرنے والا خواہ کتنا ہی پرہیز  گار کیوں نہ ہو اس سے اجتناب کرنا چاہیے۔
(واللہ اعلم )ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب
(فتاویٰ اصحاب الحدیث-ج2ص52)
جاری ہے.....
www.islam-aur-khanqahinizam.blogspot.com
مزید جادو جنات اور خوف کے متعلق سوالات کے لیے رابطہ کریں
00923007003012-
0096176390670،

خانہ کعبہ/ بیت اللہ کا محاصرہ /حملہ

خانہ کعبہ/ بیت اللہ کا محاصرہ /حملہ (تالیف عمران شہزاد تارڑ) 1979 کو تاریخ میں اور واقعات کی وجہ سے کافی اہمیت حاصل ہے۔ لیکن سعودی عرب می...