Tuesday, 31 May 2016

جادو جنات اور علاج، قسط نمبر31

(ابلیس و شیاطین قسط نمبر31)

الحمد لله, والصلاة والسلام على رسول الله, أما بعد:

 ابلیس وشیاطین کا تعلق غیب کی دنیا سے ہے، یہ ایک نظر نہ آنے والی مخلوق ہے۔ ایک مسلمان کے ایمان بالغیب کا تقاضا یہ ہے کہ اس مخلوق کے بارے میں جو کچھ قرآن وحدیث میں ثابت ہے اس پر بلا کسی کمی بیشی کے ایمان لائے۔ ساتھ ہی یہ بھی ضروری ہے کہ اس تعلق سے ہر غیرثابت شدہ امر سے احتراز کرے  خواہ وہ اسرائیلی روایات یا ضعیف وموضوع احادیث کی شکل میں ہوں یا فلسفیانہ دماغی ورزشوں، تجربات، خواب وخیالات اور قصے وحکایات کی شکل میں۔
زیر نظر سلسلہ قرآن مجید اور صحیح احادیث کی روشنی میں اس غیبی مخلوق ابلیس وشیاطین سے متعلق بہت سے سوالات کا تشفی بخش جواب دیتی ہے۔ یہ سلسلہ ابلیس، جنات اور شیطان کا تعارف کروانے کے ساتھ ساتھ ان کے فرق کو واضح کرتی ہے۔ ابلیس کی تاریخ پیدائش اور اس کے مادۂ تخلیق سے بحث کرتی ہے۔ یہ سلسلہ ان سوالات کا بھی جواب دیتی ہے کہ کیا ابلیس کبھی فرشتہ تھا؟ وہ کونسا سجدہ تھا جس کا ابلیس نے انکار کیا؟ کیا آدم علیہ السلام خود مسجود تھے یا وہ فقط قبلہ تھے اور درحقیقت مسجود اللہ تھا؟ کیا کچھ فرشتے ایسے بھی تھے جو سجدہ کے حکم سے مستثنیٰ تھے؟ سجدہ سے ابلیس نے انکار کیوں کیا؟ کیا اس کا پیش کیا ہوا عذر قابل قبول تھا؟ کیا واقعی آگ مٹی سے بہتر ہے یا حقیقت اس کے برعکس ہے؟ ابلیس کی عقل نے کیوں ٹھوکر کھائی؟ابلیس اللہ کے سامنے کھڑا تھا، اللہ سے گفتگو کررہا تھا ، پھر کافر کیسے ہوگیا؟ ابلیس کے کفر کی نوعیت کیا ہے؟ ابلیس کو اپنی سرکشی کی کیا سزا ملی؟ کیا سزا سے پہلے اسے اپنی بات کہنے کا موقعہ دیا گیا؟ کیا اس موقعہ کا شیطان نے فائدہ اٹھایا؟ وہ کونسا مطالبہ تھا جو شیطان نے اس موقعہ پر کیا؟ اور کیا اس کا مطالبہ تسلیم کرلیاگیا؟ ابلیس کو قیامت تک کے لئے طویل عمر کیسے حاصل ہوگئی؟ اس عمر طویل کا مقصد اور مصرف کیا ہے؟ انسانوں سے متعلق ابلیس کے ارادے کیا ہیں؟ ان ارادوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے اس کا طریقۂ کار کیا ہے؟ اس کا تخت شاہی کہاں ہے؟ اس کی تعلیمات کیا ہیں؟  مرنے کے بعد ابلیس کا کیا انجام ہوگا؟ ابلیس کو آگ کا عذاب کیسے دیا جائے گا جبکہ وہ خود آگ سے بنا ہے؟ ابلیس کے وجود کی حکمت کیا ہے؟ قرآن مجید میں قصۂ ابلیس کیوں بار بار دہرایا گیا ہے؟ ہم ابلیس اور اس کی اولاد کے شر سے کیسے محفوظ رہ سکتے ہیں؟ یہ وہ اہم اور متعدد سوالات ہیں جن کا درست جواب اس سلسلہ میں دیا گیا ہے۔جو واٹس اپ پر فاطمہ اسلامک سنٹر پاکستان ضلع منڈی بہاوالدین چهوہرانوالہ ڈائریکٹر عمران شہزاد تارڑ کی زیر نگرانی نشر کیا جا رہا ہے...
اللہ تعالی سے دعا ہے کہ رب کریم اپنے فضل عظیم سے اس سلسلہ کو اپنے بندوں کے لئے مفید بنائے، ہماری کوتاہیوں اور لغزشوں کو معاف فرمائے، ابلیس وشیاطین کے ناپاک حملوں سے ہماری حفاظت فرمائے، نیز اس سلسلہ کے مؤلف وناشر اور منظرعام تک لانے میں معاون تمام افراد کو جزائے خیر سے نوازے۔ آمین
ہماری دیگر  اسلامی سروس حاصل کرنے کیلئے رابطہ:
whatsApp:0096176390670
tetgram:00923462115913
fatimapk92@gmail.com
http://islam-aur-khanqahinizam.blogspot.com
 طالب دعا: فاطمہ اسلامک سنٹر   پاکستان

خانہ کعبہ/ بیت اللہ کا محاصرہ /حملہ

خانہ کعبہ/ بیت اللہ کا محاصرہ /حملہ (تالیف عمران شہزاد تارڑ) 1979 کو تاریخ میں اور واقعات کی وجہ سے کافی اہمیت حاصل ہے۔ لیکن سعودی عرب می...