اگر آپ کو بھی پیروں یا ٹانگوں کی سوجن کا مسئلہ درپیش ہے تو ان مشوروں پر عمل کرکے اس مصیبت سے نجات حاصل کرسکتے ہیں پیروں اور ٹانگوں میں سوجن کی وجہ سے کافی زیادہ تکلیف ہوتی ہے لیکن اس سے نجات ممکن ہے اور اگر آپ ذیل میں دئیے گئے مشوروں پر عمل کریں تو آپ اس تکلیف بچ سکتے ہیں۔ ورزش اور سوئمنگ پاؤں کی سوجن کم کرنے کے لئے اپنی ٹانگوں کو حرکت دیں اور اس مقصد کے لئے ورز ش اور سوئمنگ سب سے بہترین طریقہ ہے۔چہل قدمی ضرور کریں کہ اس سے آپ کے خون کی گردش کنٹرول میں رہے گی اور پاؤں میں خون نہیں جمے گا جس سے درد سے نجات ممکن ہوسکے گی۔اسی طرح سوئمنگ کرنے سے بھی جسم چاک و چوبند رہتا ہے اور پاؤں کی سوجن بھی جاتی رہتی ہے۔ ٹانگیں اونچی رکھیں جب آپ سوتے یا بیٹھتے ہیں تو ٹانگوں کی جانب خون کی گردش تیز ہوجاتی ہے۔جس کی وجہ سے پاؤں مین سوجن کے امکانات بڑھ جاتے ہیں لہذا جب بھی سوئیں یا بیٹھیں تو کوشش کریں کہ آپ کے پاؤں تھوڑے سے اوپر ہوں۔رات کو سوتے ہوئے اپنی ٹانگوں کے نیچے کوئی چیز رکھ لیں۔اگر جاگتے میں ٹانگوں کو کو سینے سے تھوڑا سا اوپررکھیں تو خون کی گردش ٹانگوں کی جانب کم رہے گی اور سوجن بھی ختم ہوگی۔ زیادہ دیرایک ہی جگہ مت بیٹھیں اگر آپ کی نوکری یا روٹین ایسی ہے جس میں آپ کو بیٹھنا پڑے تو کوشش کریں کہ زیادہ دیر نہ بیٹھے رہیں بلکہ تھوڑی دیر کے بعد اٹھ کر چہل قدمی کریں کہ اس طرح خون ٹانگوں میں نہیں جمے گا ۔ سفر میں اونچی جرابیں پہنیں اگر لمبا سفر کرنا مقصود ہوتو کوشش کریں کہ لمبی جرابیں پہنی جائیں۔گو کہ انہیں پہننے سے کوفت ہوتی ہے لیکن یقین جانئے کہ وہ لمبے سفر میں پاؤں پر سوجن نہیں ہونے دیتیں۔ نمک کا استعمال کم کریں اپنے کھانے میں غذائیت والے کھانوں کا انتخاب کریں اور نمک کا استعمال کم کردیں۔زیادہ نمک کھانے کی وجہ سے پانی جسم میں ہی رہتا ہے جس کی وجہ سے ٹانگوں اور جسم کے دیگر اعضاء پر سوزش ہوجاتی ہے۔ چائے اور کافی کا استعمال کم کردیں اگر آپ چائے یا کافی کے شوقین ہیں تو اس کے استعمال میں کمی لائیں۔ان میں موجود کیفین کی وجہ سے جسم میں سوجن ہوجاتی ہے۔اسی طرح کیفین والے مشروبات جیسے کولا وغیرہ سے پرہیز کریں۔سگریٹ نوشی یا کسی بھی طرح کے تمباکو سے پرہیز کریں۔ اپنا وزن کم کریں اگر آپ کا وزن زیادہ ہے تو جسم کا تمام بوجھ آپ کی ٹانگوں پر ہوتا ہے جس کی وجہ سے ان میں سوجن آجاتی ہے لہذا اپنے وزن کو کم کرنے کی کوشش کریں۔ایسی خوراک کااستعمال کریں جس میں یورک ایسڈ کم ہو، گوشت سے پرہیز کریں اور زیادہ سبزیاں کھائیں۔ زیادہ سے زیادہ پانی پئیں اگرآپ زیادہ پانی کا استعمال کریں گے تو جسم سے فاسد مادے پیشاب کے راستے نکلتے رہیں گے جس کی وجہ سے آپ کا جسم زہریلے مادوں سے ہوجائے گا۔ناصرف آپ کی ٹانگوں کی سوزش کم ہوگی بلکہ جلد بھی تروتازہ رہے گی۔ سوجن والی جگہوں کا مساج کریں مساج کرنے سے خون کی گردش میں روانی آئے گی اور سوجن کم ہوتی جائے گی۔یاد رہے کہ مساج اوپر کی جانب کیا جائے۔ میگنیشیم سپلیمنٹ کا استعمال کریں جسم میں میگنیشیم کی کمی کی وجہ سے سوجن اور درد ہوتی ہے لہذا اس کا استعمال بڑھا دیں۔دن میں 350ملی گرام میگنیشیم درد کے لئے کافی مفید ہے تاہم اس کو کھانے سے قبل اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کر لیں۔ طبی گروپ:0096176390670
Pages
خانہ کعبہ/ بیت اللہ کا محاصرہ /حملہ
خانہ کعبہ/ بیت اللہ کا محاصرہ /حملہ (تالیف عمران شہزاد تارڑ) 1979 کو تاریخ میں اور واقعات کی وجہ سے کافی اہمیت حاصل ہے۔ لیکن سعودی عرب می...
-
تزکیہ نفس کیا ہے اور کیسے حاصل کیا جا سکتا ہے؟ سلسلہ:تخلیق انسان اور نظریہ ارتقاء کی حقیقت#109 (مولف:عمران شہزاد تارڑ،ڈائریکڑ فاطمہ اسلا...
-
پچاس خامیاں جو آپ کو خوبیاں لگتی ہیں (انتخاب:عمران شہزاد تارڑ) کیا آپ نے کبھی سوچا ہے؟؟؟ * آپ زندگی میں اس سے بہتر مقام پر ہو سکتے ت...
-
(گزشتہ سے منسلک قسط نمبر 93) لاہور میں بی بی پاک دامن کا مزار اور خرافات : جیسا کہ گزشتہ اقساط میں گزر چکا ہے ہے اسی ...