(جادو جنات اور خوف:9)
شادی میں رکاوٹ:
موجودہ دور میں غیر شادی شدہ لڑکے لڑکیوں کا ایک بہت ہی اہم اور پریشان کن مسئلہ شادی یا رشتہ ہونے میں رکاوٹ یا بندش ہے جو کہ بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ انسان میں مایوسی اور ذہنی تناؤ کی وجہ سے کئی طرح کے ذہنی امراض کو بھی جنم دیتا ہے اور نشہ اور گناہ کی طرف بھی دھکیلتا ہے۔ شادی میں رکاوٹ کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں جن میں سے ایک کسی اپنے کے حسد یا دشمن کی نفرت کی وجہ سے جادو اور تعویزات کے ذریعے شادی کی بندش کروانا ہے، ان حالات میں یا تو لڑکا لڑکی میں شادی کی خواہش ختم ہو جاتی ہے یا پھر لاکھ کوششوں اور رشتے دیکھنے کے باجود کوئی پسند نہیں آتا اور اگر پسند آ بھی جائے تو نکاح سے پہلے ہی بات ختم ہو جاتی ہے۔دوسری اہم اور بڑھتی ہوئی وجہ کسی لڑکی یا لڑکے کو اس کی خواہش کے برعکس پانے کے لئے مختلف سفلی عاملوں کا سہارا لینا اور اعمال بد اور جادو کے ذریعے اسے اپنی طرف مائل کرنے کی کوشش کرنا ہے جس میں بہت ہی کم کامیابی ملتی ہے۔ اور اکثر عمل مکمل یا درست نہ ہونے کی وجہ سے ایک طرف تو ناکامی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور دوسری طرف جس کے لئے عمل کیا جا رہا ہو وہ مختلف پریشانیوں بیماریوں اور شادی نہ ہونے جیسے مسائل میں مبتلا ہو جاتا ہے۔ اور اگر اس کی کہیں اور شادی ہو بھی جائے تو لڑائی جھگڑے کی وجہ سے طلاق کی نوبت آ جاتی ہے۔ بعض اوقات کسی لڑکی یا لڑکا پر جنات یا سایہ کا اثر ہوتا ہے جو اس کی شادی میں رکاوٹ پیدا کرتا ہے یا شادی کے بعد لڑائی جھگڑے اور بے اولادی جیسے مسائل پیدا کرتا ہے۔ کچھ معاملات میں دشمن جادو اور تعویزات کے ذریعے کسی لڑکا یا لڑکی میں شہوت بند کروا دیتے ہیں جس سے شادی کی خواہش ختم ہو جاتی ہے اور اگر شادی ہو بھی جائے تو بے اولادی اور میاں بیوی میں خوشگوار تعلقات قائم نہ رہنے کی وجہ سے لڑائی جھگڑوں کا سامنا اور طلاق کا خطرہ رہتا ہے۔ وجہ کوئی بھی ہو علاج نا ممکن نہیں، لیکن حالات یہ ہیں کہ لوگ قرآن کریم کی تاثیر و طاقت کو چھوڑ کر سفلی یا جھوٹے عاملوں کے در پر پیسہ، وقت اور ایمان برباد کر رہے ہیں بلکہ اکثر ایسے درندوں کے پاس جانے والی غیر شادی شدہ لڑکیوں کی عزت و آبرو بھی داؤ پر لگی رہتی ہے۔ان عاملوں کے ہاتهوں لڑکیوں کی عزت کو تار تار کرنے کے واقعات آئے دن اخبارات کی سرخیاں بنتے رہتے ہیں-اختصار کے ساتھ ہم یہاں دو مختصر واقعہ بیان کرتے ہیں-گوجرانوالہ کا ایک جعلی عامل پیر بابا پچهلے دنوں پکڑا گیا جس نے خود اعتراف کیا کہ میرے پاس مختلف مسائل کے حل کیلئے آنے والی سینکڑوں خواتین کی عزتوں کو پامال کر چکا ہوں-
جن میں زیادہ تر تعداد حصول اولاد کیلئے آنے والی خواتین کی ہے-جن میں سے تقریباً 300خواتین حاملہ(pregnat) ہو چکی ہیں-اسی طرح کا ایک اور وقعہ کراچی میں بهی رونما ہو چکا ہے جو میں نے آج سے تقریباً دس سال پہلے امت اخبار پر پڑا تها کہ ایک عامل پکڑا گیا ہے جس کے شاگرد نے اعتراف کیا کہ استاد جی کا مجهے پتہ نہیں البتہ میں سو سے زیادہ عورتوں کی آبرو کو خاک میں ملا چکا ہوں- فرض کیا اگر اس رنگ رلی (حرام کاری)کی وجہ سے حمل ٹهہر بهی جائے تو ہونے والی اولاد کس کٹیگری میں جائے گی یہ آپ با خوبی جانتے ہیں-
ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اپنے مسائل کے حل کے لئے ایسے شخص کا انتخاب کریں جو خود شریعت کا پابند ہو، دینی علوم کی آگاہی اور روحانی علاج میں تجربہ و مہارت رکھتا ہو، اسی ضرورت کے پیش نظر روحانی علاج کی آگاہی کیلئے فاطمہ اسلامک سنٹر پاکستان کی طرف سے واٹس اپ پر آن لائن سروس شروع کی گئی ہے جس کے ذریعے
ہم قارئین کرام کو ہر اس معلومات سے آشنا کرائیں گے جس سے متعارف ہو کر آپ اپنی اور اپنے عزیزوں اقارب کی عزت و مال اور ایمان کو ان عاملوں اور جیلی پیروں سے بچا سکتے ہیں-
جادو جنات اور خوف سے بچنے کیلئے
مکمل اور کامیاب روحانی علاج کیلئے گھر بیٹھے قرآنی علاج کی عظیم سروس سے مستفید ہونے کیلئے ہماری سروس کو واٹس آپ پر فری جوائن کریں:
رابطہ:0096176390670
-00923007003012،
www.islam-aur-khanqahinizam.blogspot.com
طالب دعا:عمران شہزاد تارڑ'ڈئریکٹر فاطمہ اسلامک سنٹر پاکستان
جاری ہے......