جادو جنات اور علاج:قسط47)
س : ہمارے یہاں جب کوئی اللہ کا نام لئے بغیر گفتگو کرتا ہے یا کسی کی تعریف کرتا ہے، اور یہ زیادہ تر اس وقت ہوتا ہے جب وہ مثال کے طور پر یہ کہے کہ "یہ بہت خوبصورت ہے، اور اس کی یہ جگہ مناسب ہے"، تو اس کی اس گفتگو کے دوران کچھـ نقصان ہوجاتا ہے یا کوئی چیز ٹوٹ جاتی ہے ، تو ہم سب کہنے لگتے ہیں کہ : یہ اس کی بری نظر کی وجہ سے ہوا، تو سنتِ رسول کی روشنی میں اس نظر بد کا علاج کیا ہے ؟ اللہ تعالی آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے ۔
ج : سنت یہ ہے کہ جب بھی کسی شخص کو کسی دوسرے کی شکل، یا اس کی سواری، یا گھر، یا اس کے علاوہ کوئی اور چیز پسند آئے تو وہ یہ کہے: " ما شاء الله لا قوة إلا بالله " [ وہی ہوا ہے جو اللہ نے چاہا ہے ، وہی قوت و طاقت والا ہے ]، اس لئے کہ الله تعالى کا فرمان ہے کہ : ﺗﻮ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﺑﺎﻍ ﻣﯿﮟ ﺟﺎﺗﮯ ﻭﻗﺖ ﻛﯿﻮﮞ ﻧﮧ ﻛﮩﺎ ﻛﮧ ﺍللہ کا ﭼﺎﮨﺎ ﮨﻮﻧﮯ ﻭﺍﻻ ﮨﮯ ، ﻛﻮﺋﯽ ﻃﺎﻗﺖ ﻧﮩﯿﮟ ﻣﮕﺮ اللہ ﻛﯽ ﻣﺪﺩ ﺳﮯ، ﺍﮔﺮ ﺗﻮ ﻣﺠﮭﮯ ﻣﺎﻝ ﻭﺍﻭﻻﺩ ﻣﯿﮟ ﺍﭘﻨﮯ ﺳﮯ ﻛﻢ ﺩیکھـ ﺭﮨﺎ ﮨﮯ اور نظر ِ بد سے بچنے کا علاج یہ ہے کہ اللہ کے ذکر سے اپنے آپ کو محفوظ کر لیا جائے ، بایں طور کہ نماز کے بعد اور سوتے وقت آیۃ الکرسی ، صبح و شام تین مرتبہ سورہ اخلاص ، سورہ الفلق اور سورہ الناس سوتے وقت یہ سورتیں پڑھ لی جائیں ، نیز اللہ تعالی پر پورا بھروسہ و اعتماد ہو ، اور یہ عقیدہ ہو کہ نفع و نقصان صرف اللہ تعالی کے ہاتھـ میں ہے ، اور وہی ہوتا ہے جو اللہ تعالی چاہتا ہے ، اور جو وہ نہیں چاہتا ہے وہ ہو نہیں پاتا ہے ، ان چیزوں سے اللہ تعالی بندوں کو بدنظر اور اس کے علاوہ دیگر نقصان دہ چیزوں سے محفوظ رکھتا ہے ۔
س: مریض کے پاس کئی گھنٹوں تک آیات قرآن کی تلاوت کے لئے ٹیپ ریکارڈر چالو کرنا، اور ایسی مخصوص آیات کو الگ کرکے سنانا جو جادو اور نظر بد اور جنوں سے تحفظ کے متعلق ہیں۔
ج : تلاوت اور دعاؤں کے لئے ٹیپ ریکارڈر کا استعمال رقيہ ميں کچھـ مفيد نہيں ہے، کیونکہ جھاڑ پھونک یعنی دم ایک ایسا عمل ہے جو اس کے کرنے کے وقت نیت و اعتقاد کا محتاج ہے ، اور اس ميں براہ راست مریض پر پھونکنا ہوتا ہے جو مشين سے حاصل نہیں ہوسکتا۔اس لیے علاج کیلئے کسی ماہر پرہیزگار معالج سے علاج کروائیں اور اسی کے مشورہ پر عمل کریں----
س 1: تعويذ لٹکانے اور تعویذ بنانے کے بارے میں دین اسلام کا حکم کیا ہے؟
ج 1: تعويذ باندھنا يا اس کا کسی شخص پر لٹکانا جائز نہیں ہے؛ اس لئے کہ نبي صلى الله عليه وسلم نے اپنے اس قول میں اس سے منع فرمایا ہے : جس نے تعویذ لٹکایا اللہ اس کے لئے (اس کا کام) مکمل نہ کرے نیز آپ صلى الله عليه وسلم كا ارشاد ہے: جھاڑ پھونک ، تعویذ گنڈا اور جادو شرک ہے -
جہاں تک قرآن اور مشروع دعاؤں سے دم یا جھاڑ پھونک کا تعلق ہے ، مریض پر پڑھا جائے اور اس کے لیے اللہ تعالی کی پناہ مانگی جائے، اس میں کوئی حرج نہیں ہے،
اس لئے کہ نبی صلى الله عليه وسلم كا فرمان ہے: تعویذ سے کوئی حرج نہیں جب تک کہ وہ شرک نہ ہو (تعویز یہاں مراد مسنون طریقہ علاج ہے کیونکہ تعویز تعوذ سے سے اخذ ہے لیکن لٹکانے والا تعویز ہر گز مراد نہیں ہے)
س: نظر بد یا جادو کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لئے جنات سے مدد حاصل کرنے، نیز کسی شخص کے جسم پر سوار جنّوں کی باتوں کا جادو اور نظر ِبد کے سلسلے میں تصدیق کرنے ، اور ان باتوں کے مطابق عمل کرنے کا کیا حکم ہے ؟
ج: مرض کی کیفیت اور اس کےعلاج کے سلسلے میں جانکاری کے لئے جنات سے مدد حاصل کرنا جائز نہیں ہے، اس لئے کہ جنات سے مدد حاصل کرنا شرک ہے ، چنانچہ الله تعالى نے فرمايا: ﺑﺎﺕ ﯾﮧ ﮨﮯ ﻛﮧ ﭼﻨﺪ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﺑﻌﺾ ﺟﻨﺎﺕ ﺳﮯ ﭘﻨﺎﮦ ﻃﻠﺐ ﻛﯿﺎ ﻛﺮﺗﮯ ﺗﮭﮯ ﺟﺲ ﺳﮯ ﺟﻨﺎﺕ ﺍﭘﻨﯽ ﺳﺮﻛﺸﯽ ﻣﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺑﮍﮪ ﮔﺌﮯ ۔ نیز الله تعالى نے فرمايا کہ : ﺍﻭﺭ ﺟﺲ ﺭﻭﺯ ﺍللہ ﺗﻌﺎﻟﲐ ﺗﻤﺎﻡ ﺧﻼﺋﻖ ﻛﻮ ﺟﻤﻊ ﻛﺮﮮ ﮔﺎ، ( ﻛﮩﮯ ﮔﺎ ) ﺍﮮ ﺟﻤﺎﻋﺖ ﺟﻨﺎﺕ ﻛﯽ !ﺗﻢ ﻧﮯ ﺍﻧﺴﺎﻧﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺳﮯ ﺑﮩﺖ ﺳﮯ ﺍﭘﻨﺎ ﻟﯿﮯ ﺟﻮ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﺍﻥ ﻛﮯ ﺳﺎتھ ﺗﻌﻠﻖ ﺭﻛﮭﻨﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﺗﮭﮯ ﻭﮦ ﻛﮩﯿﮟ ﮔﮯ ﻛﮧ ﺍﮮ ﮨﻤﺎﺭﮮ ﭘﺮﻭﺭﺩﮔﺎﺭ ! ﮨﻢ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﻚ ﻧﮯ ﺩﻭﺳﺮﮮ ﺳﮯ ﻓﺎﺋﺪﮦ ﺣﺎﺻﻞ ﻛﯿﺎ ﺗﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﮨﻢ ﺍﭘﻨﯽ ﺍﺱ ﻣﻌﯿﻦ ﻣﯿﻌﺎﺩ ﺗﻚ ﺁ ﭘﮩﻨﭽﮯ ﺟﻮ ﺗﻮ ﻧﮯ ﮨﻤﺎﺭﮮ ﻟﺌﮯ ﻣﻌﯿﻦ ﻓﺮﻣﺎﺋﯽ،ﺍللہ ﻓﺮﻣﺎﺋﮯ ﮔﺎ ﻛﮧ ﺗﻢ ﺳﺐ ﰷ ﭨﮭﲀﻧﮧ ﺩﻭﺯﺥ ﮨﮯ ﺟﺲ ﻣﯿﮟ ﮨﻤﯿﺸﮧ ﺭہو ﮔﮯ، ﮨﺎﮞ ﺍﮔﺮ ﺍللہ ﮨﯽ ﻛﻮ ﻣﻨﻈﻮﺭ ﮨﻮ ﺗﻮ ﺩﻭﺳﺮﯼ ﺑﺎﺕ ﮨﮯ ۔ ﺑﮯ ﺷﻚ ﺁﭖ ﰷ ﺭﺏ ﺑﮍﯼ ﺣﻜﻤﺖ ﻭﺍﻻ ﺑﮍﺍ ﻋﻠﻢ ﻭﺍﻻ ﮨﮯ ۔اور آپس میں ایک دوسرے سے فائدہ حاصل کرنے کا مطلب یہ ہے کہ انسانوں نے جنات کے ساتھـ عظمت و احترام کا معاملہ کیا ، ان کے سامنے سرِ تسلیم خم کیا ، ان سے پناہ طلب کی ، اور اس کے بدلے میں جنات نے ان کی خواہش کے مطابق ان کی خدمت کی ، اور جن چیزوں کا انسانوں نے مطالبہ کیا وہ ان کے لئے حاضر کردیا، اور ان ہی چیزوں میں سے یہ ہے کہ جنات بیماری کی نوعیت اور اس کے اسباب کو انسانوں کے سامنے بیان کرتے ہیں، اور یہ وہ چیزیں ہوتی ہیں جو صرف جنات ہی جانتے ہیں، اور کبھی یہ لوگ جھوٹ بھی بولتے ہیں ، یہ بھروسہ کے لائق نہیں ہوتے ہیں، اس لئے ان کی تصدیق کرنا جائز نہیں ہے۔اور نہ ہی ان سے مدد لینا جائز ہے....
علمی تحقیقات اور فتاوی جات کی دائمی کمیٹی
جاری ہے......
whatsApp:0096176390670
Whatapp:00923462115913
fatimapk92@gmail.com
http://islam-aur-khanqahinizam.blogspot.com
https://www.facebook.com/fatimaislamiccentr
طالب دعا: فاطمہ اسلامک سنٹر پاکستان