Wednesday, 11 May 2016

جادو جنات اور خوف:3

(جادو جنات اور خوف:3)
کالے جادو اور سفلی عمل اور منتر-تنتر کی پر اسرار دنیا پر خصوصی رپورٹ رپورٹ :

کالے جادو اور سفلی عمل میں کیا فرق ہے؟ شیطانی عمل کے لئے کتنی پستی میں گرنا پڑتا ہے؟

کوئی دس برس پرانا واقعہ ہے. خانیوا ل کی کھوکھراپار کا لونی نمبر ٣ مولوی خلیل نامی ایک عامل نے اپنے زیر علاج ایک شخص سے یہ کہہ کر آٹھ نو ماہ کا بچہ ذبح کرا دیا تھا کہ تم پر کالی مائی کا جادو کرایا گیا ہے لہٰذا اس کے توڑ کے لئے انسانی بھینٹ ضروری ہے. بعد میں عامل اپنے مریض سمیت گرفتار ہوگیا تھا. یہ واقعہ اس وقت اخبار کی شہ سرخیاں بنا تھا. "سید اعجاز شاہ ہمیں یہ واقعہ سناتے ہوئے مریضوں کو بھی نمٹاتے جا رہے تھے. کسی کو پڑھا ہوا پانی دیتے اور کسی کو تعویز، نارتھ کراچی سیکٹر ٣ کے ایک چھوٹے مکان میں مقیم شاہ جی کے پاس لوگوں کا تانتا بندھا ہوا تھا.کوئی اپنے کاروبار کی بندش کا رونا رو رہا تھا تو کسی کو اپنے عزیز وں سے شکوہ تھا کہ جن کے تعویز گنڈوں نے اسے قبر کے دھانے پہنچا دیا تھا.جب وہ سزا دینے کے لئے ہمیں ایک کمرے میں بند کر دیتا تھا تو کوئی نادیدہ قوت ہمیں لاتیں، گھونسے مارتی اس نے کئی بار یہ شعبدہ بھی دکھایا کہ موم بتی خود بخود جل اٹھی. نوجوان روبینہ ماضی کی راکھ کو کریدتے ہوئے آہستہ آہستہ بول رہی تھی. تین برس پہلے وہ میڈیا اور عوام کے لئے اجنبی نہیں تھی جب رینجز نے اسے اورنگی ٹاؤن کے ایک قبرستان کے نزدیک ایک عامل نثار کے ہمراہ پکڑا تھا. اس کے شاپنگ بیگ سے پانچ ماہ کا حمل برآمد ہوا تھا جسے وہ دفنانے جا رہی تھے. پھر دونوں سلاخوں کے پیچھے چلے گئے. کئی روز یہ واقعہ فالواپ کے طور پر اخبارات اور الیکٹرونک میڈیا میں جگہ پتا رہا. (اس کا تفصیلی ذکر آگے چل کر کیا جائیگا)جادو ٹونہ اور تعویز گنڈے ہمارے معاشرے میں کوئی نئی چیز نہیں لیکن آج کل یہ معاملہ کچھ زیادہ ہی زوروں پر ہے.جادو کا ذکر قرآن پاک میں بھی ملتا ہے اور احادیث سے بھی ثابت ہے. اصل سوال یہ ہے کہ کیا واقعی شہر میں اس پائے کے جادوگر ، عامل یا سفلی گر موجود ہیں جو اپنے عملیات اور تنتر منتر کے زور پر نفرت کو محبت اور محبت کو نفرت میں بدل دیتے ہیں؟ کاروبار کو باندھ کر انسان کو کوڑی کوڑی کا محتاج بنا دیتا ہیں؟ طلاقیں دلواکر ہنستے بستے گھر کو اجاڑ دیتے ہیں؟ تالوں پر منتر پڑھ کر دماغ مقفل کر دیتے ہیں؟، خواتین کو شیطانی عمل کے ذریعے ہر جائز اور ناجائز کام پر راضی کر لیتے ہیں؟ اور یہ کہ سفلی عمل کے بعض عملیات میں واقعی انسانی بھینٹ دینا ضروری ہوتی ہے؟ جس کے نام پر گزشتہ دو تین ماہ کے عرصہ میں چارالمناک واقعات ہوئے جس میں باپ نے بیٹیوں اور بیٹے نے باپ کو ہلاک کر ڈالا. ذہن میں پیدا ہونے والے یہی سوالات ہمیں جادو ٹونے اور عاملوں کی پراسرار اور حیرت انگیز دنیا میں لے گئے. البتہ رپورٹ کی تیاری کے دوران ادراک ہوا کہ اس گورکھ دھندے کو سمجھنے کے لئے برسوں کا عرصہ چاہئے. سب سے بڑا مسلہ سفلی اور کالے جادو کے حقیقی عاملوں سے رابطے کا رہا کیونکہ کالے جادو کا کوئی بھی ماہر یا سفلی گر خود کو ظاہر نہیں کرتا البتہ شعبدے بازوں سے سارا شہر بھرا پڑا ہے. ہم اپنے دوستوں کے توسط سے کالا اور سفید علم کرنے ، سیکھنے اور اس کی کاٹ کے ماہروں کے علاوہ چند ایسے افراد سے بھی ملاقات جو کسی نہ کسی طور پر جادو ٹونے سے وابستہ رہے لہٰذا پہلے اس بنیادی معلومات کا ذکر کرتے چلیں جو ان افراد سے حاصل ہوئی.
جاری ہے.....
www.islam-aur-khanqahinizam.blogspot.com
WhatsApp:00923007003012

خانہ کعبہ/ بیت اللہ کا محاصرہ /حملہ

خانہ کعبہ/ بیت اللہ کا محاصرہ /حملہ (تالیف عمران شہزاد تارڑ) 1979 کو تاریخ میں اور واقعات کی وجہ سے کافی اہمیت حاصل ہے۔ لیکن سعودی عرب می...