(جادو جنات اور خوف:2)
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته کیا جادو صحیح ہے اور کہاں سے نکلا ہے۔ بعض لوگوں کاعقیدہ ہے جادو یعنی سحر سچ ہے کلام الٰہی سے نکلا ہے۔ بغیر موت کے مر سکتا ہے۔ مگرچلانے والا کافر ہے۔ ؟ ایسا خیال رکھنے والا کیسا ہے۔ (محمد فرزند علی سوٹھ گائوں در بھنگہ)
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
قرآن شریف سے اتنا ثابت ہے کہ ہاروت وماروت وغیرہ جادو گرراپنے جادو سے خاوند بیوی میں فساد ڈلوادیتے۔ دیگر اسی قسم کے بے ہودہ کام کیاکرتے تھے۔ اسی طرح حضرت موسیٰ علیہ السلام کے مقابلے میں جو جادو گرآئے ان کے کرتب بھی آئے ہیں۔ سحروا اعين الناس (لوگوں کی آنکھوں کو جادو کرتے تھے۔ )بغیر موت آئے کوئی نہیں مرتا۔ نہ بغیر آئے کوئی بیمار ہوتا ہے۔ سب کچھ بتقدیر الٰہی ہوتا ہے۔ کلام الٰہی میں جادو گری کی تعلیم نہیں آئی۔ نہ اس کے الفاظ بتائے ہیں۔ مگر لوگوں کے کرنے کا زکر ہے۔ اس لئے جادو گری کی تعلیم نہیں آئی۔ نہ اس کے الفاظ بتائے ہیں۔ مگرلوگوں کے کرنے کا زکر ہے۔ اس لئے جادو گری کا کام جائز نہیں۔ بلکہ سخت گنا ہ ہے۔ وَيَتَعَلَّمُونَ مَا يَضُرُّهُمْ وَلَا يَنفَعُهُمْ ۔ )اگر اس کے الفاظ کفریہ ہو تو کرنے والا کافر ہوجاتا ہے۔
(8شعبان 37ہجری)
فتاویٰ ثنائیہ
جلد 2 ص 73
ٰ----------------
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته میرے ایک دوست کی بیوی پر جادو ہوگیا اور کسی بھی دوا سے اسے فائدہ نہ ہوا تو ہمیں ایک آدمی نے ایک ایسے شخص کا پتہ بتایا جو جادو کا علاج جادو سے کرتا ہے۔ تو کیا اس شخص کو گناہ ہوگا۔جو دوسروں کو فائدہ پہنچانے کے لئے توجادو سے کام لیتاہے۔ مگر اس سے وہ کسی کو نقصان نہیں پہنچاتا؟
اور کیا اپنی بیوی کے علاج کےلئے اس جادو گر کے پاس جانے کی وجہ سے میرے دوست کوگناہ ہوگا؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
سب سے پہلے میں یہ بیان کردینا ضروری سمجھتا ہوں۔ کہ جادو اکبر محرمات میں سے ہے۔ بلکہ اگر جادو گر اپنے جادو کے سلسلہ میں شیطانی احوال سے مدد لیتاہو۔ یا جادو اسے شرک تک پہنچاتا ہو تو پھر یہ کفر بھی ہے۔جادو کا سیکھنا بھی کفر ہے۔لہذا اس سے دور رہنا اور اس سے بچنا فرض ہے۔ تاکہ انسان کفر میں مبتلا ہوکر ملت اسلامیہ ہی سے خارج نہ ہوجائے۔ مسحور (جس پر جادو کیا گیا ہو) سے سحر دور کرنے کے دو طریقے ہیں۔(1) مباح دعاؤں اور اور قرآنی آیات سے سے دور کیاجائے یہ جائز ہے۔اور اس میں کوئی حرج نہیں اور اس سلسلے میں سب س بہتر ہے کہ مسحور کو (قل اعوذ برب الفلق) اور (قل اعوذ برب الناس) پڑھ کردم کیاجائے۔ دوسراطریقہ یہ ہےکہ جادو کا جادو سے علاج کیا جائے۔ اس مسئلہ میں سلف وخلف میں اختلاف رہا ہے۔بعض علماء نے اس کی اجازت دی ہے کیونکہ اس سے مسحور سے شر کاازالہ ہوجاتا ہے او بعض نے جادوسے علاج کی اجازت نہیں دی۔ نبی کریم ﷺ سے نشرہ کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ ﷺنے فرمایا:یہ شیطان کا عمل ہے اور عمل شیطان جادو ہی ہوتا ہے۔''مباح دعاؤں کے ساتھ علاج میں کوئی حرج نہیں۔جو شخص جادو میں مبتلا ہوجائے۔ اسے صبر کرنا چاہیے۔ اور قرآن مجید اور مباح دعاؤں کو کثرت سے پڑھنا چاہیے۔تاکہ اللہ تعالیٰ ٰ اسے شفا عطا فرمادے۔اور خطر ناک سے خطر ناک جادو کا علاج قرآن و حدیث میں موجود ہے اور سنت بهی یہی عمل ہے-
جادو کا جادو سے علاج کروانے کیلئے بعض اوقات ناجائز اور حرام امور پر عمل بهی کرنا پڑهتا ہے اور دین اسلام کی تعلیمات کے بهی خلاف ہے-
جادو کی تصدیق کی دوقسمیں ہیں:1۔یہ ماننا کہ اس کی تاثیر ہے اس میں کوئی حرج نہیں کہ یہ ایک امر واقع ہے۔
2۔ یہ کہ اس کا اقرارکرے اور اسی پر اظہار رضا مندی کرے یہ حرام اور ناجائز ہے۔ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب
--------------
السلام عليكم ورحمة وبركاته جادو کیا ہے کیا نبی کریم ﷺ پر جادو ہوا تھا اس بارے میں جو حدیث مبارک مشہور ہے سند کے اعتبار سے اس کی کیا حیثیت ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
صحیح بخاری کی حدیث سے ثابت ہے کہ لبید بن اعصم یہودی نے رسول اللہﷺ پر جادو کیا (صحیح بخاری۔کتاب الطب۔ باب السحر)اور اس کا کچھ اثر بھی آپ پر ہو گیا آپ نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی تو اللہ تعالیٰ نے آپ کو شفاء عطا فرما دی قرآن مجید میں:
﴿فَإِذَا حِبَالُهُمۡ وَعِصِيُّهُمۡ يُخَيَّلُ إِلَيۡهِ مِن سِحۡرِهِمۡ أَنَّهَا تَسۡعَىٰ - فَأَوۡجَسَ فِي نَفۡسِهِۦ خِيفَةٗ مُّوسَىٰ﴾--طه66-67
’’پھر تب ہی ان کی رسیاں اور لاٹھیاں اس کے خیال میں آئیں ان کے جادو سے کہ دوڑ رہی ہیں پھر پانے لگا اپنے جی میں ڈر موسیٰ‘‘آپ بھی اللہ تعالیٰ سے دعا کریں معوذتین پڑھیں سورہ بقرہ آیت الکرسی پڑھیں ان شاء اللہ تعالیٰ شفا یاب ہوں گے۔وباللہ التوفیق
احکام و مسائل
عقائد کا بیان ج1ص 72
www.islam-aur-khanqahinizam.com
WhatsApp:0096176390670
ٰ