Sunday, 30 October 2016

جادو جنات اور علاج قسط نمبر22A

(جادو جنات اور علاج قسط نمبر22)

*کتاب:شریر جادوگروں کا قلع قمع کرنے والی تلوار*
*مئولف: الشیخ وحید عبدالسلام بالی حفظٰہ للہ*'
*ترجمہ: ڈاکٹر حافظ محمد اسحٰق زاھد*
             *مکتبہ اسلامیہ*
*یونیکوڈ فارمیٹ:فاطمہ اسلامک سنٹر پاکستان*
*سحر خمول (کاہلی وسستی)*
سحر خمول کی علامات
1۔ خلوت پسندی
2۔ خود غرضی
3۔ مکمل خاموشی
4۔ پریشان خیالی
5۔ ہمیشہ سردرد
6۔ محفلوں سے کراہت
7۔ ہمیشہ سستی کا غلبہ
سحر خمول کیسے ہو جاتا ہے؟
جادوگر ایک جن کو اس شخص کی طرف بھیجتا ہے جس پر جادو کرنا مقصود ہوتا ہے، اور اس کے ذمے یہ کام لگاتا ہے کہ وہ اس کے دماغ پر مورچہ بندی کر لے اور اس کیلئے خلوت پسندی اور علیحدگی کے اسباب پیدا کرے، چنانچہ وہ جن مقدور بھر اس کی کوشش کرتا ہے، اس کے بعد  سحر خمول کی علامات ظہور پذیر ہوتی ہیں۔
٭ سحر خمول کا علاج
1۔ اس پر وہ دم کریں جس کا ذکر “سحر تفریق” میں کیا گیا ہے۔
2۔ اگر اس پر مرگی کا دورہ شروع ہو جائے اور جن اس کی زبان سے بولنے لگ جائے تو اس کے ساتھ اسی طرح نمٹیں جس طرح ہم نے اس کا طریقہ پہلی قسم میں بیان کر دیا ہے۔
3۔ اگر مرگی کا دورہ نہ پڑے تو اس کےلئے مندرجہ ذیل سورتیں تین تین کیسٹوں میں ریکارڈ کریں: الفاتحہ، البقرہ، آل عمران، یٰسین، الصافات، الدخان، الذاریات، الحشر، المعارج، الغاشیہ، الزلزلہ، القارعہ، الفلق، الناس۔ مریض ایک کیسٹ صبح کے وقت، دوسری عصر کے وقت اور تیسری سونے سے پہلے، 45 دن تک روزانہ سنے، یہ مدت 60 دن تک بھی ہو سکتی ہے۔
4۔ اس مدت کے خاتمے کے ساتھ ہی ان شاءاللہ مریض کو شفا نصیب ہو  چکی ہو گی۔
5۔ مریض اس دوران سکون پہنچانے والی دوائیوں  سے پرہیز کرے۔
6۔ اگر مریض معدے کا درد محسوس کرے تو دم والی آیات پانی پر پڑھیں، جسے وہ اس مدت کے دوران پیتا رہے۔
7۔ اگر مریض ہمیشہ سر درد کی شکایت کرتا ہو تو ان آیات کو  پانی پرپڑھیں، پھر مریض ہر تیسرے دن اس سے غسل کرتا رہے، بشرطیکہ پانی میں اضافہ نہ کرے، اسے آگ پر گرم بھی نہ کرے اور صاف ستھری جگہ پر غسل کرے۔

۶۔ سحر ہواتف (چیخ و پکار)
سحر ہواتف کی علامات
1۔ خوفناک خواب۔
2۔ خواب میں اسے یوں لگے جیسے کوئی اسے پکار رہا ہے۔
3۔ حالت بیداری میں کچھ آوازیں سنائی دیں اور کوئی شخص نظر نہ آئے۔
4۔ کثرتِ وساوس۔
5۔ اپنے دوست احباب کے بارے میں زیادہ شکوک و شبہات میں مبتلا ہونا۔
6۔ خواب میں اسے یوں لگے جیسے وہ ایک بلند چوٹی سے گرنے والا ہے۔
7۔ خواب میں ایسے حیوانات نظر آئیں جو اس کے پیچھے بھاگ رہے ہوں۔
سحر ہواتف کیسے ہو جاتا ہے؟
جادوگر ایک جن کو یہ ڈیوٹی لگا کر بھیجتا ہے کہ وہ فلاں آدمی کو نیند اور حالتِ بیداری دونوں میں بے توجہ بنا دے، چنانچہ وہ نیند کی حالت میں خونخوار جانوروں کی شکل میں اس کےسامنے آتا ہے، اور حالتِ بیداری میں اسے عجیب و غریب آوازوں میں یا ان لوگوں کی آوازوں میں پکارتا ہے جنہیں وہ جانتا پہچانتا ہے، پھر اسے ہر قریبی اور دور کے رشتہ دار کے متعلق شکوک و شبہات میں مبتلا کر دیتا ہے، اس کے بعد سحر ہواتف کی علامات جادو کی قوت کے متعلق ظاہر ہونا  شروع ہو جاتی ہیں۔ اگر زوردار طریقے سے جادو کیا گیا ہو تو اسے جنون تک پہنچا سکتا ہے اور اگرا یسا نہ ہو تو وسوسے کی حد تک ہی رہتا ہے۔
سحر ہواتف کا علاج
1۔ مریض پر وہ دم کریں جس کا ذکر پہلی قسم میں کر دیا گیا ہے۔
2۔ اگر اسے مرگی کا دورہ شروع ہو جائے تو اس کے ساتھ نمٹنے کا طریقہ بھی پہلی قسم میں بیان کر دیا گیا ہے، اور اگر مرگی کا دورہ شروع نہ ہو تو اسے درج ذیل تعلیمات دیں:
3۔ مریض کو چاہئے کہ وہ سونے سے پہلے وضو کر کے آیت الکرسی پڑھ لے۔
(البخاری:ج1،ص357؛ج4،ص487الفتح۔مسلم:ج17،ص32،نووی)
4۔سونے سے پہلے معوذات کو پڑھے، پھر اپنی دونوں ہتھیلیوں میں پھونک کر انہیں پورے جسم پر پھیر لے۔ (البخاری:ج11،ص125،الفتح)
5۔ صبح کے وقت سورۃ الصافات اور سوتے وقت سورۃ الدخان کی تلاوت کرے یا ان دونوں سورتوں کو کیسٹ سے سن لے۔
6۔ ہر تیسرے دن سورۃ البقرہ کی تلاوت کرے یا اسے سن لے۔
7۔ سونے سے پہلے سورۃالبقرہ کی آخری دو آیات کو پڑھ لے۔
8۔ سوتے وقت یہ دعا پڑھ لے: (بِسْمِ اللہِ وَضَعْتُ جَنْبِیْ، اللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ ذَنْبِیْ، وَاَخْسِیْٔ شَیْطَا نِیْ، وَفُکَّ رِ ھَانِیْ، وَاجْعَلْنِیْ فِیْ النَّدْیِ الَّا عْلیٰ )
“اے اللہ! میں نے تیرے نام کے ساتھ (بستر پر) اپنی کروٹ رکھی۔ اے اللہ! میرے گناہ بخش دے اور میرے شیطان کو رسوا کر دے اور (اس سے) میری گردن آزاد کر دے اور مجھے اعلیٰ مجلس میں شامل فرما۔”
(ابوداود (۵۰۵۴)، اس کی سند کو نوویؒ نے الأذکار(۷۷) میں اور البانیؒ نے مشکوٰۃ (۲۴۰۹) میں صحیح قرار دیا ہے)
9۔ درج ذیل سورتیں ایک کیسٹ میں ریکارڈ کر کے مریض کو دے دیں جسے وہ روزانہ تین بار سنا کرے: حم السجدہ، الفتح، الجن۔
ان تعلیمات پر وہ ایک ماہ تک عمل کرے، ان شاءاللہ شفا نصیب ہوگی۔
جاری ہے.....
ہماری پوسٹس پڑھنے کیلئے ہمارا بلاگ یا ہمارا گروپ جوائن کریں-

whatsApp:00923462115913
whatsApp: 00923004510041
fatimapk92@gmail.com
www.facebook.com/fatimaislamiccenter
http://www.dawatetohid.blogspot.com/

خانہ کعبہ/ بیت اللہ کا محاصرہ /حملہ

خانہ کعبہ/ بیت اللہ کا محاصرہ /حملہ (تالیف عمران شہزاد تارڑ) 1979 کو تاریخ میں اور واقعات کی وجہ سے کافی اہمیت حاصل ہے۔ لیکن سعودی عرب می...