Friday, 1 April 2016

مسلمانوں کے مذہبی مسالک،8

مسلمانوں کے مذہبی مسالک'

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

تعارف ِراقم

الحمد للہ رب العلمین والصلوٰۃوالسلام علیٰ اشرف الانبیاءوالمرسلین ،اما بعد:

اللہ رب العزت نے انسان کی رشدوہدایت کے لیے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو مبعوث فرمایااور آپ کی حیات مبارکہ کو لوگوں کے لیے معیار بنا دیا،فرمایا:تمہارے لیے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی )بہترین نمونہ ہے،(الاحزاب 21)

اللہ تعالیٰ نے نبی  صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمودات کو حرف ِ آخر قرار دے دیاہےکہ جس کے بارے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم حکم دیں ،اس پر عمل پیرا ہوا جائے اور جس چیز سے روک دیں،اس سے قطعی طور پر دُور رہا جائے،بلکہ فرمایا:جس نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) کی اطاعت کی ،تحقیق اس نے اللہ کی اطاعت کی (النساء80)

مؤلف محترم قارئین سے گزارش کرتا ہے کہ میں نے ایمانداری اور غیر جانبداری کےساتھ جو کچھ تحقیق کے دوران پڑھااور سمجھا اُس کو سپرد قلم کر دیا ۔اس سلسلہ میں تحریر کو غیر جانبدار نہ انداز میں پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔میں نے اس امر کی بھی کوشش کی ہے کہ بات خلاف ِواقعہ اور کوئی حوالہ غلط درج نہ ہو ،میں نے مختلف کتابوں سے اقتباسات لیے ہیں،جن میں تین کتب اہم ہیں،پاکستان کے دینی مسالک از قلم ثاقب اکبر،ہندوپاک میں مسلم فرقوں کا انسائیکلوپیڈیا از قلم نعیم اختر سندھومسیح،مسلم دنیا میں پائے جانے والے گروہوں کا تقابلی مطالعہ از قلم ڈاکٹر مبشر نذیر،اس طرح سوشل میڈیاپر میرا یہ سلسلہ تصنیف نہیں بلکہ تالیف ہے۔

میری غرض اس تالیف سے مصنفین کی قطار میں شامل ہونے کی نہیں ہے۔اور نہ ہی کسی فرد سے صلہ چاہتا ہوں، میری بساط ہی کیا ہے کہ میں ایسے اہم مطالب کا بیڑا اٹھاتا ۔مطالعہ کا دل میں شوق پیدا ہوا اور سوچا کیوں نہ اپنے دوست احباب کو بھی اس تقابلی مطالعہ میں شامل کروں۔اس تحقیق و کوشش میں کہاں تک کامیاب ہوا ہوں یہ توآپ ہی بہتر بتا سکتے ہیں۔

معززقارئین خطا ونسیان خاصہ انسان ہے اور نقصِ علم کا اعتراف عین انصاف ہے،اس لئے اہل علم اس ادنیٰ کاوش کو ملاحظہ فرما کر بے دریغ اپنی رائے سے مطلع فرمائیں اور اللہ تعالیٰ گواہ ہے اس سے کوئی تحسین وآفرین یا کوئی ذاتی مفادمطلوب نہیں بس اہل علم بے تکلف ہر نقص و کوتاہی سے آگاہی بخشیں تو راقم الحروف خلوص ِ دل کے ساتھ اپنی کم علمی کی بناء پر  اپنی غلطیوں کو قبول کر کے ممنون وشکر گزار ہو گا ۔ ایک طالب علم کی حیثیت سے غلطی کو درست کرکے اللہ تعالیٰ سےطلب معافی اوراپنی اصلاح کرے گا،

میں نہایت عاجزی و انکساری سے اللہ تعالیٰ کا مشکور و ممنوںہوں،علم و فضل یقیناًاس کی عنایت ہے،میں اللہ تعالیٰ کا بے حد احسان مند ہوں کہ اس نے اپنی حکمت کے خزانوںمیں سے مجھ حقیر کو اپنے فضل سے نوازا اور درکار فہم و دانش عطا کی۔میری اس کاوش کا اصل مقصد یہ ہے کہ آج کے زمانہ میں جہاں اسلام کے نام پر  بیسیوں گروہ پیدا ہو چکیں ہیں اور ہر کوئی خود کوحق پر اور دوسرے کو گمراہ سمجھتا ہے، اس افراتفری کے عالم میں اب ضرورت  اس امر کی ہے کہ غیر جانبدرانہ انداز میں تمام مکاتب فکر اور گروہوں کا تقابلی مطالعہ کیا جائے ،اورچھان بین کی جائے کہ کس کی دعوت عین قرآن و سنت کے مطابق ہے،کیونکہ اصل کامیابی و کامرانی اتباع  رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی میں ہے،آج اہل اسلام و ایمان کی خوش نصیبی ہے کہ احادیث نبویہ بالکل محفوظ موجود ہیں۔اور ہر شخص بآسانی مطالعہ کر کے اپنے اعمال کی اصلاح کر کےعند اللہ سرخروہو سکتا ہے،

راقم الحروف کا مکمل نام عمران شہزاد تارڑہے ،جو کہ خود عالم نہیں لیکن محدثین ،فقہا اور علماءکی کتب پڑھنے کی لگن موجود ہے،انہی محترم شخصیات کی کتب سے مواد حاصل کر کے انہیں یکجاء و ترتیب دے کر قارئین کی خدمت میں پیش کرتا ہے،میری ہر تحریر میں یہ کوشش ہوتی ہے کہ مستند احادیث پیش کرنے والے مصنفین سے استفادہ کروں،اور دوران ِ مطالعہ اگر کوئی بات مجھے سمجھ نہ آئے تو وہ میں ارباب علم کی تصدیق کے بعد ہی نشر کرتا ہوں،

اور میں اپنے محترم اساتذہ  کرام حافظ محمد  شارق ،ڈاکٹر مبشر نذیر اور قاری محمد اختر صدیق صاحب اور تمام دوستوں کا تہہ دل سے مشکور ہوں ،جنہوں نے میری اس کاوش کے حوالے سے میری خصوصی معاونت کی،اس کے علاوہ میں تمام قارئین کرام کا نہایت شکر گزار ہوں،اور آخر میں میں اُن سب مصنفین کا احسان مند اور مشکور ہوں جن کی نگار شات سے میں نے استفادہ حاصل کیا ،

میری دلی دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ تمام قارئین کرام کو اس تحریر کے وسیلہ سے حق بات سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے ،اور مجھےکتاب و سنت کی اشاعت کرنے میں مزید ترقی عطا فرمائے۔آمین

نوٹ:واٹس اپ پر آپ ہماری دیگر سروس حاصل کرنے کیلئے نیچے دیے گئے نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں ،(اسلام اور خانقاہی نظام)(مسلمانوں کے مذہبی مسالک)(طبی مسائل)(لاسلام سوال و جواب)(دعوت  ِقرآن و سنہ)وغیرہ،

دعا گو !

عمران شہزاد تارڑ ،ڈئریکٹر فاطمہ اسلامک سنٹر ،

چھوہر انوالہ منڈی بہاوالدین پاکستان،

خانہ کعبہ/ بیت اللہ کا محاصرہ /حملہ

خانہ کعبہ/ بیت اللہ کا محاصرہ /حملہ (تالیف عمران شہزاد تارڑ) 1979 کو تاریخ میں اور واقعات کی وجہ سے کافی اہمیت حاصل ہے۔ لیکن سعودی عرب می...