اسلام اور خانقاہی نظام
روحانی محصول چونگیاں!: یہی وجہ ہے کہ اب درباروں کی تعداد میں آئے روز اضافہ ہی ہوتا چلا جا رہا ہے- اور مزید جدت یہ پیدا ہوئی ہے کہ یہ بزرگ پہلے تو آبادیوں بستیوں اور شہروں میں فوت ہوتے تھے مگر اب یہ سڑکوں کے کناروں پہ فوت ہونے لگے ہیں- اب آپ کسی مین سڑک پر بھی چلیں‘ ہر اہم موڑ پر دربار دکھائی دے گا اور مجاور خزانے کی صندوکڑی کے پاس سبز پرچم لئے ایستادہ ہو گا- اور ہر ویگن کار اور اس کے مسافروں کی طرف دیکھے گا اور اگر کوئی روپیہ پھینک دے تو یہ یوں جھپٹے گا جیسے مرغی کا چوزہ کھنگار پر لپکتا ہے- یاد رہے! ہم نے ”کھنگار“ کا لفظ استعمال کیا ہے وگرنہ فقر و مستی کے بزرگوں نے تو ان نوٹوں کو کہ جس کا نام دنیا ہے‘ کا نام” مردار“ رکھا ہے- اور یہ کہ ہم نے تو انہیں مرغی کاچوزہ کہا ہے‘ کچھ اور نہیں کہا ‘ کہ یہ لوگ خود جس کی طرف منسوب کرتے ہیں- مثال کے طور پر سوانح ”حضرت بری امام“ کے جو مصنف ہیں ‘ وہ اس کتاب میں اپنی صفت یوں بیان کرتے ہیں:اک بولی اک کھندے کتے میں آکھ نوٹ کتورا آن ڈگا در تیرے ستاہا پ کرم دا ٹورا بہرحال یہ جو بزرگ ہیں‘ اب سڑکوں کے کناروں کو بھی چھوڑ کر وسط میں آنا شروع ہو گئے ہیں- یوں گورنمنٹ کی محصول چونگیوں کے ساتھ ساتھ یہ روحانی اور درباری محصول چونگیاں بھی دن بدن بڑھتی جا رہی ہیں-
آگ کا ال اور بری امام : قارئین کرام!اس دربار سے جب ہم نکلنے لگے تو ایک کونے پر ایک کمرے میں آگ کا ال روشن تھا- لوگ کہتے ہیں: اسے بری امام نے روشن کیا ہے تو تب سے یہ بجھا نہیں- لوگ اس کمرے میں داخل ہو رہے تھے اور دھویں سے پُر اس کمرے میں سے وہ راکھ اٹھا رہے تھے- اب کوئی اس راکھ کو کھائے گا اور کوئی سر میں ڈالے گا!! میں نے ساتھیوں سے کہا:اللہ کا شکر ادا کرو کہ رب تعالیٰ نے ہمیں مٹی کی ڈھیریوں پہ سجدہ ریز ہونے سے ‘خاک سر میں ڈالنے سے ‘ کتا اور سگ میراں بننے سے بچا لیا ہے -ہمیں تو اللہ کے پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی ہی کافی ہے کہ جسے اللہ نے ہمارے لئیے نمونہ بنایا ہے اور اس زندگی میں ان خرافات کی کوئی گنجائش تو کیا بلکہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھوں سے ان خرافات کی تباہی اور بربادی ثابت ہے- تو امام الانبیاءکے اسوہ کی دعوت ہم نے یہاں کے ایک مجاور کو بھی دینے کی کوشش کی اور کچھ دوسرے لوگوں کو بھی- اللہ انہیں شرک اور توحید میں فرق سمجھنے کی توفیق عطا
فرمائے(آمین)
بشکریہ
فاطمہ اسلامک سنٹر پاکستان