Thursday, 6 October 2016

*بڑها ہوا پیٹ اور موٹاپا کم کرنے کے گهریلو نسخے*

اور جب میں بیمار ہوتا ہوں وہی (اللہ )مجھے شفاء دیتا ہے(القرآن)
*بڑها ہوا پیٹ اور موٹاپا کم کرنے کے گهریلو نسخے*
How to lose belly fat naturally ?     
                (جمع و ترتیب:عمران شہزاد تارڑ،
                  ڈائریکٹر فاطمہ اسلامک سنٹر)  
                   whatsApp:00923462115913      
               whatsApp:00923004510041                                  
نوٹ:یہ تمام نسخے یا ٹوٹکے محض عام معلومات عامہ کے لیے ہیں۔اس پر عمل کرنے سے پہلے معالج سے مشورہ ضرور کریں۔
منجانب:فاطمہ اسلامک سنٹر پاکستان ،چھوہرانوالہ منڈی بہاؤالدین پاکستان
             بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
أَذْهِبِ الْبَاسَ رَبَّ النَّاسِ، وَاشْفِ أَنْتَ الشَّافِي، لاَ شِفَاءَ إِلاَّ شِفَاؤُكَ، شِفَاءً لاَ يُغَادِرُ سَقَمًا (متفق علیہ)

‏ تکلیف کو دور کر دے اے لوگوں کے رب ! اور شفاء دے ، تو ہی شفاء دینے والا ہے شفاء وہی ہے جو تیری طرف سے ہو ایسی شفاء کہ بیماری ذرا بھی باقی نہ رہ جائے
تندر ستی ہزار نعمت ہے: واقعی اگر انسان صحت مند او ر توانا ہو تو وہ ہر مشکل سے مشکل کام کو بھی کرنے کا پکا ارادہ کر لیتا ہے۔وہ دین کا کام بھی زیادہ اور اچھے انداز سے کرسکتا ہے اور دنیا کے کام بھی احسن طریقے سے سرانجام دے سکتا ہے۔لیکن بشرطیکہ وہ صحت مندہو۔اور صحت مند رہنے کے لیے آپ کو متوازن غذا کا استعمال اور جن اشیاء سے آپ کی صحت کو نقصان ہو سکتا ہے اُن سے پرہیز کرنا ضروری ہوگا۔جیسے بعض لوگوں کو’’سرد تاثیر‘‘رکھنے والی اشیاء کی ضرورت اور ’’گرم تاثیر‘‘ رکھنے والی اشیاء کے کم استعمال کی ضرورت ہوتی ہے۔اور اسی طرح بعض لوگوں کو’’گرم تاثیر‘‘رکھنے والی اشیاء کی ضرورت اور ’’سرد تاثیر‘‘رکھنے والی اشیاء کے زیادہ استعمال سے بچنے کی ضرورت ہوتی ہے۔اسی لیے آپ کو اپنی صحت کے مطابق غذا استعمال کرنی چاہیے.
 آپ کی خوبصورتی کا دشمن موٹاپا آپ کی جان بھی لے سکتا ہے ۔
انسان کتنا ہی خوش شکل کیوں نہ ہو لیکن اگر اس پر موٹاپاغالب آجائے تو اس کی شخصیت کو گرہن لگ جاتا ہے اور اس کی شکل نامکمل سی لگتی ہے۔ اس لئے موٹاپے کو آج کے دورمیں ایک پیچیدہ تحولی بد نظمی Metabolic Disorder سمجھا جاتا ہے۔موٹاپا بذات خود اایک بیماری ہے ،لیکن اس کے باعث اور بھی بہت سے مرض لاحق ہو سکتے ہیں اور ان امراض سے بسا اوقات موت بھی واقع ہو سکتی ہے۔موٹاپے کے باعث پیدا ہونے والے خطرناک امراض میں امرض قلب، کینسر، شوگر اور ہائی بلڈ پریشروغیرہ خاص طور پر شامل ہیں ۔واضع رہے کہ موٹاپے کی حالت میں امراض قلب کی بروقت موت واقع ہونے کا تعلق دل کے فعل میں بے ربط گی ، تاہم آہنگی اور قلب و شرائین کی پیچیدگیوں سے ہے۔جس کا بنیادی سبب خون میں بڑھی ہوئی چربی کی مقدار اور کولیسٹرول کا بڑھناہے۔موٹاپے کے باعث اموات کی سب سے بڑی شرح متذکرہ بالا ہی ہے۔موٹاپے کی وجہ سے بلڈپریشر کا بڑھ جا نا عام ہے۔موٹاپے کے باعث ہی عورتوں میں رحم کا کینسر ،سن پا س کے بعد بریسٹ کا کینسر ، مردوں میں پرو سٹیٹ کا کینسراور مردو زن میں مقعد کے کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔موٹاپا کیا ہے؟موٹاپے کے لئے اردومیں فربہی یا فربہ کا لفظ استعما ل ہوتاہے ۔انگریزی میں Obesityاور Corpulency کے الفا ظ استعمال کئے جاتے ہیں ۔در اصل جب جسم میں اضافی چربی جمع ہونے لگے اور وزن میں خاطر خواہ اضافہ ہو جائے تو ایسی کیفیت کو موٹاپا کہتے ہیں۔طبی نقطہ نگاہ سے موٹا پا کسی بھی مرد یا عورت کی ایسی کیفیت کو کہتے ہیں جب ان کا وزن طبی لحاظ سے مقرر کردہ شرح سے بڑھ جائے ۔شرح وزن کا تعین بلحاظ عمر Ageجنس Gender اور قد Height سے کیا جاتا ہے۔
باڈی ماس انڈیکس (بی ایم آئی)
 بی ایم آئی کی تعریف:وزن کم کرنے کے لیے ایک موثر ڈائٹ پلان بنانے کے ساتھ ساتھ عمر اور قد کے مطابق بی ایم آئی (BMI) یعنی باڈی ماس انڈیکس Body Mass Index) (معلوم کر نا بھی ضروری ہے جس کافارمولا کچھ یوں ہے کہ پہلے کلوگرام میں اپنا وزن اورفٹ اور انچ میں قد معلوم کرنا ہوتا ہے،پھروزن کو قدسے تقسیم کر دیتے ہیں۔بی ایم آئی سے آپ کو یہ معلوم ہو جاتا ہے کہ آ پ کے قد کے حساب سے آپ کا وزن کم ہے؟، سہی ہے؟، زیادہ ہے؟ یا بہت زیادہ ہے؟بی ایم آئی ٹیسٹ کی خصوصیات:
*بی ایم آئی وزن معلوم کرنے کا ایک آسان اور سستا طریقہ ہے ۔
*اس ٹیسٹ کو کرنے کے لیے کوئی ٹریننگ لینے کی ضرورت نہیں ہوتی ۔
*اس کے نتائج کو سمجھنا بھی آسان ہوتا ہے ۔ ایک پہلے سے تیار شدہ چارٹ سے اپنے نتیجے کا موازنہ کرکے ہی آپ کو معلوم ہوجاتا ہے کہ آپ کا وزن کم ہے یا زیادہ ۔
*بی ایم آئی معلوم کرنے کے لیے کوئی خاص مشین یا آلہ کی بھی ضرورت نہیں ہوتی ۔ صرف قد معلوم کرنے کے لیے انچ ٹیپ اور وزن معلوم کرنے کے لیے ویٹ مشین درکار ہوتی ہے ۔
*یہ ڈاکٹرز سے تصدیق شدہ ہے،دنیا بھر کے ڈاکٹرز کئی برسوں سے موٹاپے کا پتا لگانے کے لیے اس ٹیبل کا استعمال کر رہے ہیں ۔بی ایم آئی کی حدود:
*جسم کے وزن میں کئی چیزیں شامل ہوتی ہیں جیسے کے پٹھوں کا وزن، چربی کا وزن، پانی کا وزن ، ہڈیوں کا وزن وغیرہ لیکن بی ایم آئی ٹیبل ان چیزوں میں تفریق نہیں کرتا ۔
*بعض افراد کا وزن زیادہ ہوتا ہے لیکن و ہ وزن ہڈیوں اور پٹھوں کا ہوتا ہے جب کہ ان کے جسم میں فیٹ یا چربی کا وزن کم ہوتا ہے۔ ایسے لوگ صحت مند تصور کیے جاتے ہیں البتہ بی ایم آئی ٹیبل میں وہ موٹے افراد کی فہرست میں ہی آئیں گے ۔
*حاملہ یا زیادہ چھوٹے قد کے افراد کے لیے یہ ٹیبل کارآمد نہیں ہوتا ۔
*جسم کے کس حصے کا وزن کتنا ہے اس بارے میں جاننا بھی ضروری ہے ۔ مثال کے طور پر ایسا مانا جاتا ہے کہ ران اور ہپ سے زیادہ پیٹ پر چربی ہونا نقصان دہ ہے۔ تحقیق کے مطابق خواتین جن کی کمر 35انچ اور مرد جن کی کمر 40سے زیادہ ہو ان کے لیے امراض قلب، ہائی بلڈ پریشر اور دل کے دورے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں ۔ یہ ہی وجہ ہے کہ آج کے ماہرین وزن اور قد کے ساتھ ساتھ مریض کی کمر ناپنے پر بھی زور دیتے ہیں ۔غرض یہ کہ بی ایم آئی وزن معلوم کرنے کا ایک آسان اور سادہ طریقہ ہے البتہ اس کی کچھ حدود ہیں ۔ اسی لیے وزن کا سہی اندازہ لگانے کے لیے بی ایم آئی کے ساتھ ساتھ دیگر ٹیسٹ بھی کرانے ضروری ہیں جن سے وزن کے متعلق مزید تفصیلی معلومات حاصل کی جاسکے ۔
بی ایم ایل معلوم کرنے کا فارمولہ یہ ہے:۔وزن (کلوگرام میں) BM.L قد(میٹرمیں)۔ اگر آپ کا بی ایم آئی 20 سے 25 کے درمیان ہےتو آپ کا وزن نارمل ہے‘ آپ موٹاپے کا شکار نہیں ہیں۔ ۔26تا 29.9 بی ایم آئی ہو تو آپ موٹاپے کے پہلے درجے میں ہیں۔ ۔30تا 39.9 بی ایم ایل ہو تو آپ شدید موٹاپے کے درجہ میں ہیں۔ یا اس سے اوپر خطرناک اور مہلک موٹاپے کی زد میں ہیں۔
اکبر کا وزن75 کلوگرام اور قد5.1 میٹر ہے اس کا بی ایم ایل کیا ہوگا۔751.5x1.5 = 33.3کلوگرام فی مربع میٹراکبر 33.3کلوگرام فی مربع میٹر بی ایم ایل رکھنے کی وجہ سے شدید موٹاپے کا شکار ہے۔یاد رکھیں! جب آپ 26 درجہ یا اس کے اوپر بی ایم ایل کی حدود میں داخل ہوتے  ہیں تو مندرجہ ذیل بلائیں آپ کے استقبال کیلئے دوڑتی ہیں اور وہ کسی بھی وقت حملہ آور ہوسکتی ہیں۔امراض قلب۔ ہائی بلڈپریشر۔ سانس لینے میں رکاوٹ۔ شوگر۔ کولیسٹرول کی زیادتی۔ پتے میں پتھری۔ جگر کی خرابی۔ سرجری اور آپریشن میں پیچیدگیاں۔ خون میں فاسد مادوں کا اکٹھا ہونا۔ حمل میں پیچیدگیاں۔ ناف کی ہرنیا۔ بڑی آنت کا کینسر۔ بڑی آنت کا مختلف جگہوں سے پھول جانا۔ بواسیر۔ رحم کا سرطان۔ یورک ایسڈ کا بڑھنا۔ جلد کی سوزش۔ گرمی کابرداشت نہ ہونا۔ہارٹ اٹیک وغیرہ۔
دور جدید میں بڑھا ہوا پیٹ ایک المیہ ہے۔ جس نے ہر مرد و عورت کو پریشان کر رکھا ہے۔ خواتین کو عموماًبے قاعدگی حیض، زچکی  اور غیر متوازن خوراک کھانے  اور ورزش نہ کرنے کی صورت میں موٹاپے کا سامنا کرنا پڑھتا ہے۔جبکہ مرد حضرت  کوبھی غیر متوازن خوراک کھانے اور ورزش نہ کرنے کی صورت میں موٹاپے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
موٹاپا ایک ایسا مرض ہے جو خاموشی سے کسی تکلیف کے بغیر حملہ آور ہوتا ہے اور مریض کو اس کا علم تب ہوتا ہے جب اس کی شخصیت ماند پڑ جاتی ہے۔اگر آپ اسمارٹ اور سلم ہیں تو آپ کو ایسی نعمت حاصل ہے جس کی مثال نہیں ملتی، اس کے برعکس جو سلم نہیں تو آپ بھی اپنے جسم کو سمارٹ یا سلم بنا سکتے ہیں۔آج ہم آپ کو چند ایسے قدرتی نسخے بتاتے ہیں جو آپ کے باورچی خانہ  میں  ہی اشیاء موجود ہیں ، تو حاضر ہیں آپ کیلئے چند گھریلو دیسی  آسان نسخے جس پر عمل کرکے آپ محض چند ہفتوں میں مزید اسمارٹ سلم، پرکشش اور جاذب نظر بن سکتے ہیں۔لیکن خواتین یہ بات ذہن نشین رکھیں کہ خوبصورتی نمائش کیلئے نہیں ہوتی بلکہ خوبصورتی کا اظہار جائز اور محرم رشتوں کیلئے ہوتا ہے۔ اس کتابچہ میں دئے گئے نسخوں پر عمل کرکے آپ اپنے بدن سے زائد چربی کم کرسکتے ہیں جس کے نتیجے میں آپ زیادہ پرکشش اور جاذب نظر ہوجائیں گے اور خود کو مزید ہلکا پھلکا محسوس کریں گے،
نسخہ جات:
○سبز چائے کا استعمال پیٹ کم کرنے میں بہت معاون ثابت ہوتا ہے۔ ہر کھانے کے بعد ایک کپ سبز چائے پیٹ کو کم رکھنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔
 سبز چائے میں موجود اجزاءجسم کی فالتو چربی کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ ناصرف جسم کی چربی کم کرتی ہے بلکہ جسم کے زہریلے مادے بھی نکال دیتی ہے۔
○عرق لیموں وزن کم کرنے کے لیے بہترین ہے۔ لیموں کا رس اور شہد ملا کر ایک گلاس گرم پانی میں مکس کر کے روزانہ صبح خالی پیٹ لیا جا سکتا ہے۔
○نیم گرم پانی میں ایک چمچ شہد ملا کر نہار منہ پینے سے پیٹ چند دنوں میں کم ہو جائے گا۔
○شہد کھانا موٹاپے کے لیے ایک بہترین گھریلو علاج ہے۔ یہ جسم میں جمع شدہ چربی کو متحرک کرکے گردش میں رکھتا ہے جو عام افعال کے لیے توانائی کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ کسی بھی موٹے شخص کو 10 گرام کی چھوٹی مقدار سے شہد کھانا شروع کرنا چاہیئے یا ایک ٹیبل چمچ گرم پانی کے ساتھ لیا جائے۔ اسے صبح صبح کھانا صحت کے لیے زیادہ اچھا ہے۔ اس میں تازہ لیموں کے رس کا ایک چائے کا چمچ بھرا ہوا شامل کیا جا سکتا ہے۔
○نیم گرم ایک گلاس پانی میں لیموں نچوڑیں اور ایک چمچ شہد ملا کر نہار منہ پی لیں ایک مہینے میں پیٹ کم ہو جائے گا اور چہرے کی رونق بھی بڑھ جائے گی۔
○کھانے میں دارچینی اور ادرک کا زیادہ استعمال کرنے سے پیٹ کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
دار چینی اور ادرک کا پوڈر بهی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
○وزن کو کم کرنے کے لیےروزانہ صبح ناشتے سے آدھا گھنٹہ پہلے،خالی پیٹ اور رات سونے سے پہلے ،ایک چائے کا چمچہ دارچینی اور ایک کھانے کا چمچہ شہد ایک کپ گرم پانی میں ملا کر پیئں۔اگر یہ عمل روزانہ کیا جائے تو وزن کم ہو جاتا ہے اور اس کے مستقل استعمال سے جسم میں فاضل چربی بھی نہیں بن پاتی ہے۔
○کالا زیرہ ،لاک دانہ ،کلونجی ،جوائن کے پتے،ہر ایک پچاس گرام تمام چیزوں کو ایک ساتھ ملا کر پیس لیں۔ایک چمچ صبح ناشتے سے پہلے ایک چمچ رات کهانے کے بعد پانی کے ساتھ کهایئں کم ازکم 40دن کورس کریں۔وزن میں کمی ہو گی۔
○گل یا سیمین چائے،اجوائن اور سرکہ(کوئی سا بھی) پانی میں ڈال کر اچھی طرح پکالیں اور فریج میں رکھ لیں ۔جب پینا ہو تو شہد ،دار چینی کا پائوڈر اور کلونجی مناسب مقدار میں ڈال کر روزانہ ناشتے کے 2 گھنٹے بعد ایک کپ پی لیں ۔اس سے آپ کے پیٹ کی گیس کا مسئلہ اور بڑھا ہوا پیٹ بھی کم ہوگا۔ساتھ ساتھ ہلکی پھلکی ورزش ضرور کریں ،خاص طور پر رات کے کھانے کے بعد 15 سے 20 منٹ کی چہل قدمی بہت اہم ہے ۔
اس نسخہ کیلئے کُچھ احتیاطی تدابیر:حاملہ اور بریسٹ فیڈ کروانے والی خواتین یہ نسخہ بالکل استعمال نہ کریں۔رمضان میں اگر آپ روزے رکھ رہی ہیں تو بہتر ہے کہ رمضان کے بعد اس کا استعمال شروع کریں۔
نوٹ: اگر آپ کا معدہ بالکل ٹھیک کام کرتا ہے تو جب آپ کو پتا چل جائے کہ یہ نُسخہ آپ کی باڈی کو IRRITATE نہیں کر رہا اور آپ اسے فائنلی شروع کرنے کا فیصلہ کرلیں تو ایک بار آدھا کپ نہار مُنہ پی کر دیکھیں اگر جسم قبول کرے تو دنوں میں آپ کا پیٹ بالکل برابر ہوجائے گا۔ اگر طبیعت میں خرابی ہو تو پھر نہار مُنہ استعمال مت کریں۔اسے اپنی عادت مت بنائیں کیونکہ ہر جزو کی سرد گرم خاصیت ہوتی ہے ایک بار پیٹ نارمل ہو جائے تو اللہ کا شُکر ادا کرکے ایکسرسائز سٹارٹ کریں اور کم کھائیں۔ یاد رکھیں یہ وقتی علاج ہے ایک بار پیٹ کم کرنے کے بعد بھی اگر کھانے پینے میں بے اعتدالی جاری رکھی جائے صرف یہ سوچ کر کی دوبارہ بنا کر پی لیں گے تو یہ سراسر بے وقوفی اور اپنے جسم پر ظلم کے مترادف ہے۔اسے پینے کی کوئی خاص مدّت نہیں ہے جب تک مناسب لگے استعمال کریں لیکن ایک ماہ سے زیادہ استعمال مت کریں۔
○ شکر اور اس سے بنی اشیا کا استعمال بند کرنا اگرچہ مشکل ہے لیکن اس سے پرہیز بہت ضروری ہے۔ یاد رہے کہ سافٹ ڈرنکس بھی انہی میں شامل ہیں جو اپنے اندر بہت چینی رکھتی ہیں۔ دوسری جانب شکر والے مشروبات میں تیل موجود ہوتا ہے جو پیٹ اور رانوں سمیت جسم میں کئی مقامات پر چربی بڑھاتا ہے۔
○  اگر آپ کمر کی چوڑائی کم کرنے میں سنجیدہ ہیں  تو زیادہ پانی پینا بھی اس کا ایک بہترین ٹوٹکا ہے، پانی خون میں شامل ہوتا ہے اور چکنائی کے سالمات کو گھلاتا ہے جب کہ زیادہ پانی پینے سے بدن کے زہریلے مرکبات خارج ہوتے رہتے ہیں۔ 
○ہر صبح دیسی لہسن کا  ایک یا دو جو کھانا بہت مفید ہوتا ہے ۔ اگر لہسن کا جو چھیل کر اسے چمچے سے پیس کر کھایا جائے اورساتھ ہی اس پر لیموں کا پانی پی لیا جائے تو ایک جانب تو خون کی روانی بہتر ہوتی ہے اور دوسری جانب پیٹ کی چربی کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
لہسن کا استعمال جسم میں شوگر اور انسولین کی مقدار کو کنٹرول کرتا ہے اور جسم میں موجود فالتو
 چربی توانائی کے لئے میسر ہوتی ہے اور یوں پیٹ کی زائد چربی سے نجات ممکن ہو جاتی ہے۔
○ایک برتن میں ایک چمچ شہد، چند کالی مرچیں اور پودینہ ڈال کر پانچ منٹ تک ابالیں اور پھر چھان کر یہ قہوہ پی لیں۔ پودینہ معدے کے جملہ امراض کو درست کرتا ہے جبکہ شہد اور کالی مرچ پیٹ کی زائد چربی کو ختم کرے گی۔
○دارچینی میں بھی جسم کی اضافی چربی ختم کرنے کی طاقت رکھتی ہے۔ آدھ چائے کا چمچ دارچینی پاوڈر لے کر اسے پانی میں ڈال کر پانچ منٹ تک ابالیں، پھر اس میں شہد کا ایک چمچ شامل کر کے اس محلول کو چھان لیں۔ یہ قہوہ سونے سے پہلے اور ناشتے سے قبل استعمال کریں اور حیران کن طریقے سے پیٹ کی چربی کم ہو گی-
○جسم سے زہریلے مواد اور فالتو چربی ختم کرنے کا لاجواب نسخہ
وقت کے ساتھ اور ہمارے کھانے کی وجہ سے عادات کی وجہ سے جسم میں زہریلے مواد اکھٹے ہوتے رہتے ہیں اور ساتھ ہی اضافی چربی اپنی جگہ بناتی ہے جس سے نجات کے لئے ہم مختلف طریقے آزماتے ہیں کبھی تو یہ نسخے کارگر ثابت ہوتے ہیں اور کبھی اس کا بالکل ہی فائدہ نہیں ہوتا لیکن آج ہم آپ کو دو ایسے طاقتور اجزاء کے بارے میں بتائیں گے جن کے استعمال سے آپ کا جسم نہ صرف زہریلے مواد سے پاک ہو جائے گا بلکہ فالتو چربی بھی ختم ہو جائے گی
یہ دوا اجزاء لونگ اور السی کے بیج ہیں
ترکیب تیاری :گرام خشک لونگ اور 100گرام السی کے بیجوں کو کسی گرائینڈر میں اچھی طرح باریک کر لیں اس طرح باریک ہوں کہ بالکل پاوڈر کی شکل بن جائے
ترکیب استعمال :صبح ناشتے سے قبل یا دوران کھانے کے دو بڑے چمچ اس پاؤڈر کو گرم پانی میں حل کر کے پئیں تین دن استعمال کرنے کے بعد تین دن ناغہ کریں پھر تین دن استعمال کریں ایسا سال میں کم از کم 150بار کریں
انشاءاللہ آپ اپنے آپ کو پرسکون اور ہلکا محسوس کریں گے اور خدا کے فضل سے ہپ،ٹانگوں،کمر،پیٹ کی چربی کم ہو گی ۔
نسخہ نمبر 2:لاکھ دانہ ، سیاہ زیرہ اور کلونجی ہم وزن لے کر پیس لیں ۔ اور کیپسول بھر لیں ناشتے سے قبل ایک کیپسول کھالیں ۔ یہ نسخہ بھی کافی کارآمد ہے۔
موٹاپا کم کرنے کے لیئے ایک نئی تحقیق
○ ( تائیوان یونیورسٹی ) میں کی گئی اس تحقیق میں بتایا گیا کہ مسلسل ٹماٹر کے جوس کے استعمال سے انسان کے جسم سے اضافی چربی کچھ ہی دنوں‌ میں پگھلنے لگتی ہے اور اس کے استعمال سے کینسر سے بھی بچا جا سکتا ہے یہ تحقیق خواتین پر کی گئی اور اس میں بتایا گیا کہ 250 ملی لیٹر ٹماٹر کا جوس ہر روز ایک خاتون کو پلایا گیا جس کے مسلسل استعمال سے اس خاتون کے جسم سے حیرت انگیزی سے فالتو چربی ختم ہونے لگ پڑی اور اس خاتون کا جسم فٹ ہونا شروع ہو گیا .اس تحقیق کے آخر میں اس بات پر بھی توجہ کی گئی اور اس عورت کے خون کے نمونے بھی لئے گئے جس سے پتا چلا کہ اس کے جسم سے کولیسٹرول کا لیول بھی کافی مقدار میں کم ہوا ہے اور ساتھ ساتھ خون میں ایک ایسا مادہ لائسو فین بڑھا ہےجو کہ کینسر کے خلاف مدافعت بڑھاتا ہے.ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر کسی انسان کا وزن غیر یقینی طریقے سے بڑھتا ہے تو اس کو چاہئے کہ وہ بھی ٹماٹر کے جوس کو مسلسل استعمال کر کے اس تحقیق سے فائدہ اٹھاتے ہوئے خود کو قابو میں کر لے۔
○چاول سے زیادہ گندم کا استعمال کریں کیونکہ چاول وزن بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔(جن کی خوراک  پیدائشی چاول ہے ان کا اور حساب ہے)
○دودھ کی بنی مصنوعات،جیسا کہ پنیر،مکھن مٹھائی وغیرہ سے پرہیز کرنی چاہیئے کیونکہ ان میں چکنائی بہت زیادہ ہوتی ہے۔ جو موٹاپے کا سبب بنتی ہے-
○مصالحہ جات جیسا کہ خشک ادرک،دارچینی،اور کالی مرچیں وغیرہ وزن کو کم کرنے کے لیے اچھی ہیں۔ اور مختلف طریقوں سے بڑی تعداد میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔خاص طور پر چاہے اور سالن وغیرہ میں ان کا استعمال کیا جائے۔
○بند گوبھی وزن کو کم کے لئے ایک مؤثر علاج سمجھا جاتا ہے۔ یہ سبزی چینی اور دوسرے کاربوہائیڈریٹس کو چربی میں تبدیل ہونے سے روکتی ہے۔ لہٰذا وزن کم کرنے میں یہ بہت اہمیت کی حامل ہے۔ یہ کچّی یا پکی ہوئی کھائی جا سکتی ہے۔
○سیب کی طرح کیلے میں بھی پوٹاشیم اور وٹامنز پائے جاتے ہیں۔ اس کے استعمال سے آپ فاسٹ فوڈ کی عادت سے بھی چھٹکارہ پا سکتے ہیں اور اضافی چربی سے نجات حاصل کر لیں گے۔
○ورزش کا وزن میں کمی کرنے میں اہم کردار ہے
اس سے چربی کے طور پر جسم میں محفوظ کیلوریز استعمال کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اس کے علاوہ،اس سے پریشانی سے نجات ملتی ہے۔ اور عضلات کی قوت بڑھانے میں مدد ملتی ہے۔ پیدل چلنا ورزش کی ابتداء کے لیے ایک بہترین عمل ہے اور اس کے بعد دوڑنا،تیراکی کی جا سکتی ہے۔
○نیم گرم ایک گلاس پانی میں لیموں نچوڑیں اور ایک چمچ شہد ملا کر نہار منہ پی لیں ایک مہینے میں پیٹ کم ہو جائے گا اور چہرے کی رونق بھی بڑھ جائے گی۔
○پیٹ کم کرنے کے لیے مکمل سبزی خور بننا درست نہیں کیونکہ گوشت میں موجود کچھ اہم اجزا کا متبادل بھی گوشت ہی ہے۔ مرغی اور مچھلی کا استعمال زیادہ مناسب رہے گا۔ تازہ سبزیوں اور پھلوں کا استعمال سبزیوں اور پھلوں کا استعمال بڑھانے سے پورے جسم کو فائدہ ہوتا ہے، اسی لیے ہر موسم کی سبزی اور پھل کو اپنی خوراک کا حصہ بنایئے، ان میں موجود وٹامن ، معدنیات اور اینٹی آکسیڈنٹس آپ کو تروتازہ رکھتے ہوئے غذا کی کمی کو پورا کرتی ہے اور روغنی غذاؤں سے دور رہ کر آپ اسمارٹ رہیں گے۔
○مصالحوں کا مناسب استعمال برصغیر (پاک وہند) کے مصالحے جادوئی خواص رکھتے ہیں۔ دارچینی بلڈ پریشر اور شوگر میں مفید ہے تو ہلدی اینٹی آکسیڈنٹ اجزا سے بھرپور ہے۔ کالی مرچ، دھنیا، ادرک اور میتھی کے فائدے بھی اب ڈھکے چھپے نہیں رہے ، ان سب کا مناسب استعمال آپ کے خون میں شکر کی مقدار کنٹرول میں رکھتا ہے اور موٹاپے کو بھی پرے رکھتا ہے۔
○ موٹاپا ختم کرنے کیلئے، لا جواب نسخہ
نسخہ :  سونف  50 گرام ، اجوائن دیسی  50 گرام ، ثنا مکی  100 گرام ، تخم خربوزہ  100 گرام ،
تیاری :  تمام ادویات کو اچھی طرح صاف کر کے دس کلو پانی میں ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں پانی جب سات کلو رہ جائے تو پانی کو چھان کر بوتلوں میں محفوظ کر کے رکھ لیں ۔
طریقہ :  صبح و شام خالی پیٹ آدھا گلاس نیم گرم کر کے پیئں 1 سے 2 ماہ تک ۔
فوائد  :  تمام جسمانی سوزش ختم کرتا ہے اور یورک ایسڈ ختم کرتا ہے گیس قبض ختم کرتا ہے ، پیٹ  اور جسم کی فالتو چربی ختم کر کے جسم کو خوبصورت بناتا ہے ، بہت عمدہ اور لا جواب نسخہ ہے ۔
○ اگرچہ ورزش  اور ٹوٹکوں سے پیٹ کی چربی کم کرنے میں بہت مدد ملتی ہے لیکن درست وقت پر درست غذا کھانے سے بھی پیٹ کی چربی کو بہت حد تک کم کیا جاسکتا ہے۔
پروٹین سے بھرپورغذا ہاضمے کو بہتر بنا کر جسمانی استحالے (میٹابولزم) کو تیز کرتی ہیں اور اس طرح پیٹ کم کرنے میں کمی ہوتی ہے۔
ٹماٹر:توند کی چربی گھلانے کے لیے ٹماٹر ایک بہترین شے ہے ان میں ذائقے کے ساتھ ساتھ اینٹی آکسیڈنٹس بھی وافر مقدار میں ہوتے ہیں جب کہ ٹماٹر جسم میں پانی کو بحال رکھتےہیں اور لیپٹائن نامی پروٹین بھوک کو قابو رکھتی ہے اور ہاضمے کو بہتر بناتے ہیں۔
پپیتا: پاک و ہند میں پپیتا عام شے ہے اور اس میں پاپائن نامی ایک خامرہ ( اینزائم) پایا جاتا ہے جو خوراک کو بہت تیزی سے ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے ۔ اس طرح پیٹ کی چربی کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
مشروم:چنے کے طرح مشروم بھی بھوک کو کم کرتے ہیں اور سارا دن انسان کو پیٹ بھرے کا احساس رہتا ہے۔ مشروم میں خاص قسم کے فائبر آنتوں اور پورے نظامِ ہاضمہ کو درست رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔
زیتون کا تیل:زیتون کا تیل شفا کا سرچشمہ ہے اس میں اولیئک ایسڈ نامی ایک طاقتور کیمیکل موجود ہوتا ہے جو کئی پونڈ وزن کم کرنے میں معاون ہوتا ہے یہ کیمیکل چربی کو دیگر سادہ اشیا میں توڑتے ہیں اور ساتھ ہی زیتون کا خون میں شکر کی مقدار کو قابو میں رکھنے کے علاوہ دل و دماغ کےلیے بھی مؤثر ہیں۔زیتون کا تیل یا زیتون کا اچار سلاد میں بھی ملا کر کهایا جا سکتا ہے-
 بادام:یونیورسٹی آف پوردوا کے مطابق اگرچہ بادام کیلوریز سے بھرپور ہوتے ہیں لیکن وہ موٹاپے اور چربی میں اضافہ نہیں کرتے۔ باداموں میں فائبر (ریشہ) اور پروٹین کی بہتات ہوتی ہے اور بھوک کو کم کرتے ہوئے پیٹ کو ہموار رکھنے میں مدد دیتی ہے۔
       
○پیٹ کو تیزی سے کم کرنے والے مشروبات
برف والے ٹھنڈے پانی کے استعمال سے آپ کے جسم میں موجود زیادہ سے زیادہ کیلوریز کا خاتمہ ممکن ہے- یہ پانی آپ کے میٹابولک نظام کو تیز کردیتا ہے- لیکن اپنے مطلوبہ نتائج کے حصول کے لیے آپ کو روزانہ کم سے کم 16 اونس ٹھنڈا پانی پینا ہوگا۔لیکن کھانے دوران معتدل پانی ہی استعمال کریں۔
○ سبز چائے کا استعمال ایسے افراد کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے جو اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں۔ یہ چائے جسم میں موجود کیلوریز کو جلاتی ہے اور میٹابولک نظام کو تیز کرتی ہے- سبز چائے دوسرے مشروبات کی نسبت 43 فیصد زیادہ کیلوریز جلانے کی صلاحیت رکھتی ہے- اور یہی خصوصیات کالی چائے میں بھی موجود ہوتی ہیں- اگر آپ پیٹ کم کرنا چاہتے ہیں تو یہ چائے آپ کے لیے بہترین ہے- سبز چاہے برانڈڈ یا کهلی بهی استعمال کر سکتے ہیں۔
○ تربوز کا جوس جسم میں نمی کو قائم رکھنے کے حوالے سے ایک بہترین مشروب ہے۔ یہ مشروب انتہائی کم کیلوریز اور بہت زیادہ پانی پر مشتمل ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ پٹھوں کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ پیٹ کی چربی کو کم بھی کرتا ہے۔ اس لیے پیٹ کم کرنے کے حوالے سے یہ مشروب ایک بہترین انتخاب ثابت ہوسکتا ہے-
○ناریل کا پانی الیکٹرو لائٹس سے بھرپور ہوتا ہے اور یہاں فہرست میں موجود تمام مشروبات سے زیادہ الیکٹرو لائٹس ناریل پانی میں پائے جاتے ہیں- اور یہ مادہ جسم میں نمی کو برقرار رکھتا ہے- ناریل پانی کو بغیر مصنوعی فلیور اور چینی کے پینا چاہیے- یہ توانائی میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ میٹابولزم کے عمل کو تیز کرتا ہے-
○ دودھ جس میں کریم موجود نہیں ہوتی، اس دودھ کا استعمال جسم میں موجود چربی کو کم کرتا ہے- ماہرینِ غذائیات کے مطابق ایسے افراد جو ڈیری مصنوعات استعمال نہیں کرتے ان کی اضافی چربی ایسے لوگوں کے مقابلے 70 فیصد کم ہوتی ہے جو ان مصنوعات کا استعمال کرتے ہیں۔اگر آپ اس دودھ سے مطلوبہ نتائچ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو روزانہ ایک گلاس ضرور پئیں۔لیکن یاد رہے کریم کے بغیر استعمال کرنا ہے۔
1۔ جب بھی کھانا کھائیں ، سلاد وغیرہ کا خصوصی اہتمام کریں تاکہ روٹی اور چاول وغیرہ کی جگہ آپ سلاد سے پیٹ بھر سکیں۔اگر دیگر سلاد نہ میسر ہو تو ٹماٹر ، پیاز ،لہسن ،ادرک کا سلاد بھی استعمال کر سکتی ہیں۔
2۔ ایسی خوراک کھائیں ، جس میں کم کلوریز ہوں۔
3۔ صرف اس وقت کھائیں جب آپ کو اس کی ضرورت ہو۔
4۔ غذا کو جسم کا ایندھن خیال کریں۔
5۔ ہمیشہ بیٹھ کر کھائیں چلتےپھرتے نہ کھائیں۔
6۔ کھانے کے دوران مطالعہ نہ کریں اور نہ ٹی وی دیکھیں۔
7۔ باہر جائیں تو آئسکریم مٹھائی  سموسے پکوڑے وغیرہ نہ کھائیں۔
8۔ یہ یاد رکھیں آپ نے کیا اور کب کھایا تھا۔
9۔ بغیر ملائی کا دودھ استعمال کریں۔
10۔ چائے کافی کے وقفے کو کھانے کا وقفہ بنائیں۔
11۔ بسکٹ ، کیک ، مٹھائیاں چھوڑ دیں ، یہ چیزیں وزن میں اضافی کر دیتی ہیں۔
12۔ گھر میں پھل اور ایسی چیزوں کا اسٹاک رکھیں جن میں چکنائی نمک اور شکر کم ہو-
13۔ ہمیشہ بغیر چربی کا گوشت کھائیں-
14۔ ہمیشہ چھوٹی پلیٹ میں کھانا کھائیں۔
15۔ دن میں 2 سے زیادہ بار نہ کھائیں۔
16۔ ایک وقت کا کھانا صرف ایک بار کھائی۔
17۔ مشروب میں پانی کی مقدار بڑھائیں۔
18۔ کھانے سے پہلے پانی ضرور پئیں-
19۔ ہلکی پھلکی ورزش ضرور کریں۔
20۔ مونگ پھلی ، بادام اورخشک میوے کم استعمال کریں۔
21:فاقہ نہ کیجئےفاقہ خصوصًا مردانہ صحت پر منفی اثر ڈالتا ہے، کیونکہ یہ نظام استحالہ کو سست کر دیتا ہے۔ تب وہ بڑی سستی سے چربی گھلانے لگتا ہے تاکہ اُسے ضائع نہ ہونے دے۔لہٰذا مردوں کو چاہیے کہ وہ وزن کم کرنے کی خاطر فاقہ مت کریں بلکہ غذائیت سے پُرغذا کھائیں، ایسی غذا جو انھیں مطلوبہ حرارے فراہم کر دے اور چربی بھی نہ چڑھائے۔نیند پوری لیجئے
فن لینڈ میں محققین نے تحقیق کے بعد معلوم کیا ہے کہ جو مرد کم نیند لیں، وہ پوری نیند لینے والوں کی نسبت موٹے ہوتے ہیں۔
○سبز مرچ کھائیےمرچوں میں موجود ایک مادہ، عصارہ فلفل (Capsaicin) ہمارے منہ میں جلن پیدا کرتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ماہرین نے انکشاف کیا ہے، یہی جلن ہمارے نظام استحالہ کو تیز تر کر دیتی ہے، یوں پھر وہ مزید حرارے تیزی سے جلاتا ہے۔دراصل جتنی سبز مرچ کھائیں تو ہمارے جسم میں حرارت جنم لیتی ہے، نیز ہمارا نظام ہمدرد (Sympathetic System) متحرک ہو جاتا ہے۔ (اعصاب سے منسلک یہی نظام ہمدرد ہمیں خوف یا خطرے کا مقابلہ کرنے کو تیار کرتا ہے)۔ انہی تبدیلیوں کے باعث ہمارا نظام استحالہ عارضی طور پر تیز ہوجاتا ہے۔ لہٰذا وزن کم کرنے والے مردوزن روزانہ اعتدال سے مرچیں کھا سکتے ہیں لیکن سبز مرچ ہی کو اولین ترجیح دی جائے۔اس کے بعد کالی مرچ کواور تیسرے نمبر پر لال مرچ۔
○حیاتین ڈی زیادہ لیجیےہمارے اعصاب میں نظام استحالہ جاری رکھنے کے سلسلے میں حیاتین (وٹامن) ڈی کا خاص کردار ہے لیکن بہت سے لوگ غذا کے ذریعے یہ قیمتی حیاتین حاصل نہیں کرتے۔ ہر بالغ انسان کو روزانہ کم از کم ۴۰۰آئی یو (انٹرنیشنل یونٹ) حیاتین ڈی ضرور لینا چاہیے۔ یہ  مچھلی کے علاوہ ، اناج اور انڈے وغیرہ میں پایا جاتا ہے۔
○ہنسیں اور دل صحت مند رکھیں آپ نے یہ کہاوت تو سنی ہوگی ’’ہنسی بہترین دوا ہے۔‘‘ اب سائنس نے بھی ثابت کر دیا کہ ہنسنا کم از کم ہمارے دل کے لیے بہت مفید ہے اور یہ معمولی بات نہیں کیونکہ آج کل کی تیز رفتار اور مصروف زندگی سب سے زیادہ ہمارے قلب ہی پر منفی اثرات مرتب کرتی ہے۔ اوپر سے مضرِصحت غذا بھی دل کمزور کردیتی ہے۔ اب ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ ہنسی دل کو صحت مند بناتی ہے۔یہ تحقیق امریکی شہر، بالٹی مور میں واقع یونیورسٹی آف میری لینڈ اسکول آف میڈیسن کے محققوں نے کی ہے۔ انھوں نے دس رضاکار لیے اور انھیں پہلے دن ایک مزاحیہ فلم ’’There’s something about Mary‘‘ دکھائی۔ اس دوران خصوصی آلات سے ان کے نظامِ قلب کا معاینہ ہوتا رہا۔ دوسرے دن رضاکاروں نے جنگ و جدل کے مناظر پر مبنی فلم ’’Saving Private Ryan‘‘ دیکھی۔ اس فلم کے دوران بھی نوٹ کیا گیا کہ ان کے قلبی نظام میں کس قسم کی تبدیلیاں واقع ہوئی ہیں۔تحقیق سے انکشاف ہوا کہ مزاحیہ فلم دیکھتے ہوئے جب رضاکار کھل کر ہنسے تو دل سے منسلک خون کی تمام نالیاں پھیل گئیں۔ یوں نالیوں میں خون کی مقدار بھی بڑھ گئی جس سے دل کو فائدہ پہنچا لیکن جب رضاکاروں نے دبائو اور افسردگی پیدا کرنے والی فلم دیکھی، تو خون کی نالیاں سکڑ گئیں، چنانچہ دل تک پہنچنے والا خون کم ہوگیا۔ اگر یہ حالت طویل عرصہ رہے توقلب مختلف بیماریوں کا شکار ہوجاتا ہے۔اس تحقیقی جائزے کے سربراہ ڈاکٹر مائیکل ملر تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہنسنے سے انسانی قلب کو وہی فائدہ پہنچتا ہے جو مشقتی ورزش سے پہنچتا ہے۔ چنانچہ وہ مشورہ دیتے ہیں کہ ہر انسان کو دن میں کم از کم دو تین بار کھل کر ضرور ہنسنا چاہیے۔ہنسنے پرکچھ خرچ نہیں ہوتا اوریہ عمل بہت مثبت بھی ہے لیکن ہنسی بناوٹی نہیں ہونی چاہیے۔لیکن ہم یہ نہیں مشورہ نہیں دیں گے کہ آپ ہنسنے کے لئے فلم یا ڈرامہ دیکهیں بلکہ اپنے دوست احباب اور فیملی کے ساتھ اخلاقی دائرہ میں رہتے ہوئے ہنسی مذاق کریں-اس سےہنسی بهی ملے گی اور دلی خوشی کے ساتھ ساتھ آپس میں پیار و محبت بهی بڑهے گا-
○اپنی غذائی عادتوں پر ایک نظر ضرور ڈالیں،یعنی دن بھر میں ہم کتنا آٹا،چاول،چینی،لحمیات یا چکنائی کھاتے ہیں۔اگر یہ حساب بہت زیادہ نکل آئے تو ایک دم سخت ڈائٹنگ پر مت اتریں اس کے نتیجے میں کمزوری ہو گی،جس سے چہرہ شگفتگی اور تازگی کھو دے گاڈائٹ پلان ہماری صحت کو سامنے رکھ کر بنائے جاتے ہیں،یعنی ہمارے جسم کو جس قدر غذائیت کی ضرورت ہوگی اتنی کیلوریز کو مدّنظر رکھ کر چارٹ ترتیب دئیے جاتے ہیں۔چلیں وزن کم کرنے کے لئے تیار ہو جائیں،تلی ہوئی،کیفین شدہ،مکھن ،گھی سے بنی ،انڈی کی زردی اور بیکری میں بنی چیزیں کھانی چھوڑ دیں اور ذرا سے صبر وتحمل سے کام لیتے ہوئے دنوں یا ہفتوں میں تھک کر چارٹ پر عمل کرنا آپ نے چھوڑنا نہیں۔بلکہ مطلوبہ نتائج تک پریکٹس جاری رکھیں۔ کھانے کا شیڈول:
ناشتا :(1)ڈبل روٹی …207کیلوریز 2)انڈہ… 200کیلوریز (3)دودھ…200کیلوریز (4)خوبانی…200کیلوریزوزن کم کرنے کے لئے ناشتے میں ایک پیس برائون بریڈخوبانی کا جیم لگا کر کھائیںاور بنا چینی کے ایک کپ پئیںاور دن میں کم از کم تین کپ گرین ٹی کا ستعمال تیزی سے وزن کم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔دوپہر کا کھانا:دوپہر کے کھانے میں سلاد اور سبزیوں کا استعمال کریں کیونکہ سبزیاں وٹامنز فراہم کر کے خون میں کولیسٹرول کو کم کرتی ہیں۔اس کے ساتھ ناریل کا پانی پئیں ،اس میں کم کیلوریز ہوتی ہیں ،جبکہ اس میں موجود سوڈیم کی زیادہ مقدار بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتی ہے۔ شام کی چائے:شام کی چائے کے ساتھ ایک یا دو نمکین بسکٹ کھائیں اگر چائے پسند نہیں تو جو بھی کھائیں خیال رکھیں وہ میٹھا نہ ہو۔
رات کا کھانا:رات کے کھانے میںآدھی روٹی کسی بھی سالن کے ساتھ کھا لیں۔سلاد کا زیادہ استعمال کریں۔اور روٹی کے بعد پانی بالکل مت پئیں۔ اس شیڈول پر عمل کر کے آپ کافی حد تک وزن کو کنٹرول کر سکتی ہیں-اس کے علاوہ کسی سلم ایکسپرٹ سے اپنا ڈائٹ پلان تیار کروا لیں تو زیادہ بہتر ہے۔
○ موٹاپے پر قابو پانے کیلئے دہی کا استعمال
یہ بات کینیڈا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ لاوال یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق دہی میں شامل بیکٹریا پروبائیوٹکس خواتین کے جسمانی وزن میں کمی لاتا ہے۔ تحقیق کے دوران موٹاپے کے شکار مرد و خواتین کو 24 ہفتوں تک اس بیکٹریا سے تیار کردہ گولیاں کھلائی گئیں، جس کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ خواتین کے وزن میں اوسطاً 9.7 سے 11.5 پونڈز تک کمی ہوئی۔
ٰ
○آہستگی سے کھانا موٹاپے سے بچاﺅ کا آسان طریقہ:
خوراک کو مناسب طریقے سے چبا کر نگلنا جسمانی وزن میں کمی کا آسان ترین نسخہ ہے۔ یہ بات ایک امریکی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ ٹیکساس کرسٹین یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق آہستگی سے کھانے اور چھوٹے لقمے لینے سے لوگوں کو کھانے کے کچھ دیر بعد بھوک کا احساس کم ہوتا ہے۔ اسی طرح جو لوگ سست روی سے کھاتے ہیں وہ زیادہ پانی بھی پیتے ہیں جس سے انہیں طبیعت سیر ہونے کا احساس زیادہ ہوتا ہے۔ محقق پروفیسر مینا شاہ کے مطابق کھانے کی رفتار میں کمی سے زیادہ کیلوریز جسم کا حصہ نہیں بنتیں، جس سے موٹاپے کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔
○پینسلوانیا اسٹیٹ یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق باداموں کو روزانہ کی خوراک کا حصہ بنانے سے توند میں کمی لانے میں مدد ملتی ہے جو کہ امراض قلب کا خطرہ بڑھا دیتی ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ روزانہ 42 گرام باداموں کا استعمال موٹاپے سے تحفظ دے کر امراض قلب کا خطرہ کافی حد تک کم کردیتا ہے۔
○روزانہ ایک سیب  موٹاپے سے بچاﺅ کے لیے بھی اہم ثابت ہوتا ہے۔
واشنگٹن اسٹیٹ یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق سبز رنگ کے سیبوں کا روزانہ استعمال نہ صرف پیٹ بھرنے کے احساس کو زیادہ دیر تک برقرار رکھتا ہے بلکہ یہ معدے میں موجود صحت کے لیے فائدہ مند بیکٹریا کی تعداد بھی بڑھاتا ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ان سیبوں کے روزانہ استعمال سے صحت مند بیکٹریا کی تعداد بڑھتی ہے جو موٹاپے کے خلاف جنگ میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
○بچوں کو جلد سلانے کی عادت انہیں موٹاپے سے بچانے کا سب سے آسان اور سستا طریقہ ہے۔ فلاڈلفیا کی ٹمپل یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق بچپن میں موٹاپے کا سبب صرف فاسٹ فوڈ، میٹھے مشروبات اور کم ورزش نہیں بلکہ نیند کی کمی بھی اس کا ایک اہم عنصر ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ بہتر اور زیادہ نیند سے بچوں میں کیلوریز لینے کی مقدار کم ہوتی ہے اور جسمانی وزن قابو میں رہتا ہے۔ تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ اسکول جانے کی عمر کے بچوں کی رات کی نیند میں اضافہ موٹاپے پر قابو پانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
○اگر آپ موٹاپے سے پریشان ہیں اور جسمانی وزن میں کمی چاہتے ہیں تو کھانے کے اوقات اس حوالے سے سب سے زیادہ اہم ہیں۔ یہ بات برطانیہ میں ہونے والی ایک سروے نما تحقیق میں سامنے آئی ہے تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اگر لوگ اپنے جسمانی وزن میں کمی چاہتے ہیں ناشتے کیلئے بہترین وقت صبح 7 بجے، دوپہر میں 12 بجے جبکہ رات کو 6 بجے کھانے کے بہترین اوقات ہیں۔
○ادرک کی افادیت سے کسی کو انکار نہیں اور دنیا بھر میں یہ نسخہ نظام انہضام کی درستگی اور پیٹ کے جملہ امراض کے لئے مفید جانا جاتا ہے۔ اس میں موجودthermogenicکی وجہ سے میٹابولزم بہتر طریقے سے کام کرتا ہے جس کی بدولت وزن کم ہوتا ہے۔اسی طرح لیموں میں موجود وٹامن سی ہمارے جسم میں جاکر انٹی آکسیڈینٹ کا کام کرتا ہے جس سے وزن میں کمی آتی ہے۔لہذا اگر ان دونوں نسخوں کو ملا کر استعمال کیا جائے تو یہ بہت کارگر ہیں اور قدرتی طور پر ہمارا وزن کنٹرول میں آجاتا ہے۔لیموں اور ادرک کی چائےان دونوں اجزاءکو ملا کر چائے کے طور پر استعمال کیا جائے تو یہ بہت فائدہ دے گا۔ایک کپ پانی کو ابال لیں اور چولہے سے اتار کر اس میں ادرک کو باریک کاٹ کر ڈالیں اور پانچ منٹ تک پڑا رہنے دیں۔اس کے بعد مشروب میں آدها لیموں کاٹ کر اس کا رس ڈال دیں۔اس چائے کو ہرناشتے سے قبل استعمال کریں اور اپنے وزن کو تیزی سے قدرتی طور پر کم کریں۔ 
○ وزن میں کمی
روزانہ ایک سبز کیلا جسم میں فالتو چربی پگھلانے اور وزن کم کرنے میں بھرپور کردار ادا کرتا ہے۔ سبز کیلا معدے اور انتڑیوں کو صاف کرتا، جسم کو فالتو چربی بنانے سے روکتا اور پیٹ میں جمع ہونے والے فاضل غدود سے بچاتا ہے۔
○وہ نسخہ جس کے صرف 2 چمچ روزانہ استعمال سے آپ چند دنوں میں کئی کلووزن کم کر سکتے ہیں، چربی پگھلانے کا آسان ترین نسخہ اگر آپ اپنے بڑھتے ہوئے وزن سے مشکل کا شکار ہیں اور ورزش کا وقت نہیں ملتا تو اب پریشان ہوناچھوڑ دیں کیونکہ آج ہم آپ کو ایک انتہائی آسان نسخہ بتائیں گے جس پر عمل کرکے آپ چند دنوں میں اپنی اضافی چربی پگھلالیں گے۔
اجزاء؛ چار لیموں تین بڑے چمچ شہد دو چائے کے چمچ دارچینی دو سینٹی میٹر ادرک125گرام تازہ سہنجنا(horseradish)
بنانے کا طریقہ: ادرک اورسہنجنا کو اچھی طرح بلینڈر میں پیس لیں،اس میں لیموں کا رس شامل کریں اور تین منٹ تک پھر بلینڈ کریں۔اب اس میں شہد اور دارچینی ملاکردوبارہ پیسیں،اس مشروب کو کسی شیشے کے جار میں رکھیں۔اس مشروب کاایک چمچ دن میں دوبار کھانے سے قبل تین ہفتے تک استعمال کریں اورکچھ دنوں کے وقفے کے بعد دوبارہ استعمال کریں۔اوپر بتائے گئے تمام اجزاءنہ صرف وزن کم کرتے ہیں بلکہ ان سے نظر،دماغ اوریاداشت بھی تیز ہوگی۔سہنجنا کااستعمال اس نسخے میں انتہائی ضروری ہے جس کی وجہ اس میں موجود وٹامن سی،بی 1،بی6،پوٹاشیم،میگنیشیم اور فاسفورس ہے۔اس کی وجہ سے میٹابولزم بھی تیز ہوجاتا ہے اور تھکاوٹ بھی دور ہوتی ہے۔
○وزن کم کرنے کے لیے ڈائٹ پلان
*بعض اوقات ہمیں وزن کم کرنے کا آسان اور کم مدت فارمولہ چاہیے ہوتا ہے جو آسان بھی ہو کیوں کہ آپ جلد ہی کسی ایسے موقع میں شرکت کرنے والے ہوتے ہیں جہاں آپ سلم اور سمارٹ دکھائی دینا چاہتے ہیں۔ حسب ذیل غذا ان لوگوں کے لئے تیار کی گئی ہے جو کم وقت میں وزن کم کرنا چاہتے ہیں اور یہ غذا ڈاکٹروں کی تجویز کردہ بھی ہے۔ اس کو استعمال کرکے آپ اپنے آپریشن سے پہلے ایک چند  ہفتوں میں وزن گھٹا سکتے ہیں۔ یہ ایک کیمیکل غذا ہے جس کا مطلب ہے کہ اس میں ایسی اجزاءشامل ہیں جو وزن کم کرنے میں معاون ہیں اور ایک دوسرے سے مل کر رد عمل پیدا کرتے ہیں۔ اگر آپ اس پر عمل پیرا ہوں تو چند ہفتوں میں کافی وزن کم کرسکتے ہیں اور زیادہ کھانے پر وزن بڑھے گا بھی نہیں اور اگر آپ اپنے صحت کی مکمل اور ہالنگ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں یہ غذا آپ کو ایک اچھا آغاز دے سکتی ہے۔ جب پچھلے ہمارے ایک دوست نے ہمیں یہ ڈائیٹ دی تو ہم نے اس کا تجربہ کرکے دیکھا یہ کام کرتی ہے۔
وزن کم کرنے کے اصول حسب ذیل ہیں۔اگرآپ اس غذا کو چند ہفتے استعمال کرتے ہیں تو دوبارہ شروع کرنے سے پہلے کم از کم دو ہفتے کا وقفہ دیں۔
٭الکحل والے کسی مشروب کی اجازت نہیں۔
٭غذا میں لکھی ہوئی چیزوں کے علاوہ سب کچھ منع ہے۔
٭کوئی متبادل غذا نہیں۔
٭مکھن دودھ اور چربی کا استعمال ممنوع ہے۔
٭جو کچھ بتایا جائے وہی کھائیں۔
٭مشروبات میں چائے، کافی لیمن ٹی، انگور کا رس ٹانک واٹر اور سوڈا کے علاوہ عام پانی جو آپ کی بھوک کو کم کرے گا کے علاوہ کچھ نہ پیا جائے۔
٭سلاد میں صر ف ٹماٹر،سلاد کے پتے کھیرا اور اجوائن کے علاوہ کچھ نہ کھایا جائے۔
٭چینی کی ہر قسم سے مکمل پرہیز۔
اگر آپ تیار ہیں تو پندرہ روزہ ڈائٹ پلان حاضر خدمت ہے-
پہلا دن:ناشتے میں صبح ایک سوکھے ڈبل روٹی کا پیس بھنے ہوئے ٹماٹر کے ساتھ۔
دوپہر کے کھانے میں تازہ پھلوں کا سالاد جو پھل آپ کو پسند ہوئے لیجیے۔ جتنا جی چاہے کھائیں لیکن ایک ہی نشست میں مت کھائیں۔
رات کے کھانے میں دو ابلے ہوئے سخت انڈے سالاد اور چکوترہ۔
یاد رہے کہ یہ پہلا دن انتہائی مشکل ہوگا لیکن آگے چل کر آسانی ہوگی۔
دوسرا دن:ناشتے میں چکوترہ اور ایک ابلا انڈہ دوپہر کے کھانے میں بھنا ہوا مرغی کا گوشت حسب منشا  سلاد کے ساتھ۔ رات کے کھانے میں بھنا ہوا گوشت کا ٹکڑا اور سالاد۔ اب آپ کل سے بہتر محسوس کریں۔
تیسرا دن:ناشتے میں چکوترا اورایک ابلا انڈا جبکہ دوپہر کے کھانے میں دو ابلے انڈے اور ٹماٹر رات کے کھانے میں بھیڑ کے گوشت بھنے ہوئے تتلے۔ اجوائن اور کھیرا۔
چوتھا دن:ناشتے میں ایک سلائس اور 2انڈے دوپہر کے کھانے میں تازہ پھلوں کا سلاد کوئی پھل جس قدر بھی آپ سے کھایا جائے کھائیں۔ رات کے کھانے میں ٹھوس ابلے انڈے دو عدد سلاد اور چکوترے کے ساتھ۔
پانچواں دن:ایک سوکھا سلائس اور دو ابلے ہوئے انڈے۔ دوپہر کے کھانے میں دو ابلے ہوئے انڈے ٹماٹروں کے ہمراہ کھائیں جبکہ رات کے کھانے میں تازہ یا ٹین پیک مچھلی سلاد کے ہمراہ لیں۔
چھٹا دن:ایک ابلا انڈا ناشتے میں کھا کر ایک گلاس چکوترے کا جوس نوش فرمائیں۔ جبکہ دوپہر کے کھانے میں تازہ پھلوں کا سلاد حسب منشا اور رات کو روسٹ چکن گوبھی کے پتے اور گاجریں۔
ساتواں دن:ناشتے میں دو انڈے اور بھنے ہوئے ٹماٹر جبکہ دوپہر کے کھانے میں دو ابلے انڈے اور پالک۔ رات کے کھانے میں بھنے ہوئے گوشت کے قتلے اور سلاد۔یہ ڈائٹ پلان کم ازکم ایک سے دو ہفتہ لازمی استعمال کریں-اس کے علاوہ آپ کسی دوسرے  ڈائٹ پلان پر بهی عمل کر سکتے ہیں آج کل اخبارات اور انٹر نیٹ پر کافی موجود ہیں یا ٹی وی، یوٹیوب سے بهی دیکهے جا سکتے ہیں۔پہلے ہفتے میں ہی آپ فرق محسوس کریں گی۔
○رمضان میں وزن کم کرنے کے آسان طریقے
رمضان میں روزوں کی وجہ سے عموماً یہ خیال کیا جاتا ہے کہ اس سے وزن میں کمی ہو جاتی ہو گی۔ کیونکہ عام دنوں میں تین وقت کھانے کے برعکس رمضان میں لوگ صرف دوبار یعنی سحری اور افطاری میں ہی کھاتے ہیں۔ لیکن نا چاہتے ہوئے بھی ان دونوں اوقات میں اتنا کچھ کھا جاتے ہیں کہ وزن کم ہونے کے بجائے بڑھ جاتا ہے۔دوسری اہم بات یہ ہے کہ اِس مہینے میں پکوڑے، سموسے، چناچاٹ اور دہی بھلے وغیرہ روزمرہ کا معمول بن جاتا ہے۔ جس سے وزن میں اضافہ ہونا یقینی ہے۔اگر آپ بھی موٹاپے کا شکار ہیں اور اس سے نجات چاہتے ہیں تو ہم آپ کے لیے رمضان میں وزن کم کرنے کے ایسے زبردست طریقے پیش کر رہے ہیں جن سے آپ کا وزن بھی رمضان کے مہینے میں کم ہو سکتا ہے۔مرچ مصالحے اور تیل والے کھانے سے پرہیز کریں، کوشش کریں کہ سحری میں غذائیت سے بھرپور اور متوازن خوراک کا استعمال ہو۔ ایسی خوراک سے اجتناب کریں جس میں مرچ مصالحہ اور تیل زیادہ ہو بلکہ بغیر چربی والے گوشت اور سبزی اور پھلوں پر انحصار زیادہ مفید ہے۔سحری ہر گز ترک نہ کریں،  کیونکہ خوراک کو وقت پر کھانے سے انسانی صحت ٹھیک بھی رہتی ہے اور انسان میں طاقت بھی آتی ہے۔ اگر آپ نے سحری کو ترک کیا تو یہ میٹابولک کی شرح کو کم کر دے گا جس کی وجہ سے جسم سے چربی گھٹانے کا نظام بھی سست پڑ جاتا ہے۔ کوشش کر کے سحر و افطار زیادہ سے زیادہ پانی، جوس اور لسی کا استعمال کریں۔ ایسا کرنے سے نہ صرف انسان ڈی ہائیڈریشن کا شکار نہیں ہوتا بلکہ وزن میں کمی کا امکان بھی بڑھ جاتا ہے۔روزے کے دوران متحرک رہیں ، عام طور پر روزے کے بعد انسان سستی کا شکار ہو جاتا ہے اور کوشش ہوتی ہے کہ کم سے کم کام کیا جائے۔ لیکن یہ ٹھیک عمل نہیں۔ بلکہ روزے میں متحرک رہنے کی کوشش کریں۔ساتھ ساتھ چہل قدمی، پش اپس اور سٹ اپس جیسی آسان ایکسر سائز کا اہتمام بھی کریں، کیونکہ روزے میں یہ عمل کرنے سے چربی پگھلنے کا عمل تیز ہو جاتا ہے۔رمضان اگرچہ مشہور تو روزے کے لیے ہے، لیکن عملی طور پر لوگ اس مہینے میں کھانے کا زیادہ اہتمام کرتے ہیں اور انسان کے اردگرد مختلف اقسام کی خوراک موجود رہتی ہے جن سے خود کو روکنا بہت مشکل ہوجاتا ہے۔ لیکن اگر آپ وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو کھجور، پھل اور جوسز پر انحصار بڑھا دیں۔آخری بات یہ ہے کہ وزن کم کرنے کے لیے خود پر قابو پانے کی مشق کرتے رہیں۔ خود پر قابو پا گئے تو بہت کچھ حاصل کر لیا۔ اگر آپ کہیں افطار پارٹی میں جاتے ہیں تو وہاں کھانے پینے کا بے شمار سامان موجود ہوتا ہے۔ اگر خود پر قابو نہیں رکھا تو وزن کم کرنے کی خواہش کبھی پوری نہیں ہو گی۔  
○چند گھنٹوں میں جتنا چاہیں جسم کے کسی بهی حصے سے چربی(موٹاپا)ختم کروائیں اس طریقہ علاج سے جدید آلات کے ذریعے موٹاپا کو چند گھنٹوں میں ختم کیا جاتا ہے جو جدید ترین اور سریع علاج ہے لیکن یہ طریقہ کافی مہنگا ہے اس کی معلومات کے لئے کسی بهی سلم کلینک سے رابطہ کیا جا سکتا ہے-
جس میں میرا کزن شاہد منیر رائے کا بهی کلینک ہے جس کی برانچز اسلام آباد ،لاہور،میر پور خاص اور UK مچسٹر میں واقع ہیں مزید معلومات کے لئے آپ ان کے نمبر پر ان سے رابطہ کر سکتے ہیں:00923325500906 ۔ 00923015500906
مناسب ہو گا کہ اس طریقہ علاج کے متعلق کچھ ضروری معلومات قارئین کی خدمت میں پیش کر دی جائے:پیٹ کی چربی ختم کرنے کا لیپو سانکس سسٹم:
انسانی جسم کے ایک حصے پیٹ پر جمی فاضل اور زائد چربی کی تہہ کو ختم یا زائل کرنے کے لئے امریکی ادویات ساز ادارے میڈکس نے ایک نئی تکنیک متعارف کروانے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ اس تکنیک کو لیپو سونکس کا نام دیا گیا ہے۔،پیٹ کی فالتو چربی کو خارج کرنے کے حوالے سے لیپو سانکس کو انقلاب آفرین تکنیک قرار دیا گیا ہے۔ اس کی مکینیکل تیاری اور تکمیل میں طبی جمالیاتی ماہرین یا کاسمیٹک سرجنز اور انجینئروں نے آٹھ سال سے زائد کا عرصہ صرف کیا۔ اس کے بنانے والے، لیپو سانکس کو الٹرا ساؤنڈ انرجی تکنیک کی دریافت کے مشترکہ دو سو سالوں کی ریسرچ کا نچوڑ قرار دیا ہے۔ اس کی تیاری پر جو لاگت آئی وہ پچاس ملین ڈالر کے لگ بھگ ہے۔یہ نظام بڑی امریکی کمپنی میڈکس کی جانب سے تیار کیا گیا ہے۔ یہی ادارہ کیل مہاسوں کے شافی علاج میں مسلسل ریسرچ کے عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس ادارے میں لیپو سانکس کی دریافت کرنے والے طبی اورتکنیکی ماہرین کی ٹیم کے سربراہ Jens Quistgaard ہیں اور انہیں کو اس نئی مشین کا موجد قرار دیا گیا ہے۔میڈکس کمپنی میں لیپو سانکس ڈویژن کے سربراہ ژینز کوئسٹگارڈ ہیں۔لیپو سانکس کے عمل کے دوران ایک مخصوص مشین کے ذریعے انتہائی طاقتور الٹرا ساؤنڈ انرجی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جاتا ہے۔ الٹرا ساؤنڈ کے عمل میں طاقتور مگر بے ضرر شعائیں پیٹ پر جمی چربی کی تہہ کو گرم کر کے پگھلنے پر مجبور کردیتی ہیں۔ چربی کی اس تہہ کو طبی زبان میں ایڈی پوز ٹشوز کہا جاتا ہے۔ لیپو سانکس سسٹم میں طاقتور شعاؤں سے انسانی جلد کے اندر صرف ایڈی پوز ٹشوز کو ہی نشانہ بنایا جاتا ہے۔ اس عمل میں ماہرین الٹرا ساؤنڈ شعاؤں کا اس انداز میں استعمال کرتے ہیں کہ انسانی جلد کے اندر دوسرے ٹشوز کو نشانہ یا ٹارگٹ نہیں کیا جاسکے۔موٹاپہ بییماری بھی ہے اور اس میں بڑی پیٹ کئی بیماریوں کا سبب بنتا ہےلیپو سانکس کو عام مارکیٹ میں لائے جانے سے قبل ماہرین نے ایک سو مریضوں پر اس عمل کا انتہائی نگرانی میں آزامائشی ٹیسٹ کیا تھا۔ لیپو سانکس سسٹم میں لانے سے قبل ان سو افراد کے تمام لیبارٹری ٹیسٹ کئے گئے تھے تا کہ علاج کے بعد دوبارہ ان تمام ٹیسٹ کا تقابلی جائزہ لیا جا سکے۔ یہ سو مریض تین ماہ تک معالجین کی نگرانی میں بھی رہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ لیپو سانکس کے ذریعے پیٹ کی چربی پگھلانے کے بعد مریض کی مکمل صحت یابی میں تین ماہ درکار ہوتے ہیں۔یہ عام طور پر خیال کیا جاتا ہے کہ پیٹ پر جمع اور جم جانے والی چربی کی تہہ آسانی سے زائل نہیں ہوتی۔ بظاہر کئی ورزشیں بھی متعارف کروائی جا چکی ہیں لیکن ان چربیلے مادوں کی توڑ پھوڑ انتہائی مشکل امر خیال کیا جاتا ہے۔ بعض پلاسٹک سرجن چربی کی اس تہہ کو نکالنے کے لئے آپریشن کا بھی سہارا لیتے رہے ہیں۔ لیکن ان تمام طریقوں میں کوئی نہ کوئی پیچیدگی سامنے آجاتی ہے جو بسا اوقات خاصی پریشانی کا باعث بھی بنتی ہے۔لیپو سانکس سسٹم اس فالتو اور ناپسندیدہ چربی کو زائل کرنے کا براہ راست اور آسان طریقہ قرار دیا گیا ہے۔ اس طریقہٴ علاج کی سب سے بڑی خوبی یہ بتائی گئی ہے کہ اس میں کوئی جراحی کا آلہ استعمال نہیں کیا جاتا۔
مریض کو بے ہوشی کی دوا یا انستھیسیا بھی نہیں دیا جاتا۔ اس علاج کے دوران مریض کو کسی درد کا احساس بھی نہیں ہوتا۔ پیٹ کی چربی کے حجم کے مطابق علاج کے لئے وقت درکار ہوتا ہے۔ چربیلے مادے کو پیٹ پر سے غائب کرنے کے لئے کم سے کم تیس منٹ اور زیادہ سے زیادہ ایک گھنٹہ بہت ہے ۔مزید معلومات کے لئے اوپر دیے گئے نمبر پر رابطہ کریں۔
○چکوترا سے موٹاپے کا علاج
موٹاپا ایک بیماری ہے اور جان بھی لے سکتا ہےموٹاپا آج کل بے شمار لوگوں کے لئے وبال جان بنا ہوا ہے۔ لوگ اس سے پیچھا چھڑانے کے لئے مختلف طریقہ علاج کا سہارا لیتے ہیں۔ جس میں سلمنگ سینٹر، ہیلتھ سینٹر، ڈریسنگ اور فٹ ہیٹ ایگزاسٹنگ وغیرہ کے ذریعے موٹاپا کنٹرول کرتے ہیں۔ مگر یہ سارے طریقے بے معنی اور بے سود ہیں۔ کیونکہ ہزاروں روپے خرچ کرنے کے باوجود جب یہ طریقے چھوڑ دئیے جاتے ہیں تو موٹاپا تیزی سے پھیلنا شروع ہوجاتا ہے . تاہم   عالمی شہرت یافتہ جرمنی کی کمپنی نے چکوترے کے جوہرے سے سانگا گریپ فروٹ ٹی کے نام سے چائے بنائی ہے جس کے استعمال سے کسی قسم کے مضر اثرات پیدا نہیں ہوتے اور وزن بھی ہمیشہ کے لئے کم ہوجاتا ہے۔ سینکڑوں سالوں سے چکوترہ موٹاپا اور فالتو چربی کو دور کرنے کے لئے شرطیہ علاج مانا جاتا ہے جبکہ عام کیمیکل سے بنی ادویات وزن  کم کرنے کے ساتھ ساتھ جگر، معدہ، گردے، پیٹ وغیرہ کو خراب کردیتی ہیں۔ مگر قدرتی طریقہ سے بنائی ہوئی چکوترہ کی چائے وزن کو ہمیشہ اعتدال پر رکھتی ہے۔ چکوترے کی چائے وزن گھٹانے اور موٹاپا دور کرنے کی موثر ترین چائے ہے۔ یہ جسم کی فالتو چربی پگھلا کر بھوک کو اعتدال پر لاتی ہے اور دیکھتے ہی دیکھتے جسم ہمیشہ کے لئے سمارٹ ہوجاتا ہے۔ اس کا لگاتار استعمال ہر قسم کے سائیڈ ایفیکٹ سے مبرا ہے۔ اس کے استعمال سے جسم میں  کمزوری پیدا نہیں ہوتی۔ چہرے کی رونق بحال رہتی ہے۔ جھریاں پیدا نہیں ہوتیں۔ اس میں شامل وٹامن سی کی وجہ سے انسان اپنی عمر سے چھوٹا نظر آتا ہے .سانگا گریپ فروٹ ٹی کے استعمال سے دل، جگر، معدہ اور تھائی رائیڈ کے افعال درست ہوجاتے ہیں۔ فاسد مادے فالتو چربی اور بلغم بنانے والی رطوبتیں نہ صرف خارج ہوتی ہیں بلکہ آئندہ پیدا نہیں ہوتیں۔ اس کے استعمال سے بدن چاک و چوبند اور سڈول ہوجاتا ہے۔ وزن کم ہونے کے ساتھ چہرے کی رنگت نکھر جاتی ہے۔ چہرے پر رونق اور آنکھیں چمک اٹھتی ہیں۔ جلد تروتازہ ہوجاتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ بھوک اعتدال پر رہتی ہے، سانگا گریپ فروٹ ٹی کے استعمال سے بڑھا ہوا پیٹ، باہر نکلے ہوئے کولہے، کندھے اور گردن کے پاس بڑھا ہوا گوشت ٹانگوں پر چڑھی ہوئی چربی یہ سب چیزیں اپنی اصل حالت میں واپس آجاتی ہیں۔ جسم ہمیشہ کے لئے نارمل فگر میں آجاتا ہے۔ ہر عمر کے لئے یکساں مفید ہے۔سانگا گروپ فروٹ کے بارے میں دنیا کے چند بہترین ڈاکٹر ز کی آ راء :ڈاکٹر ڈبلیو ہک (Dr. W. Hock) امریکہمیری 32 سالہ پریکٹس میں یہ بات واضح ہے کہ موٹاپا انسان کو موت کے منہ میں لے جاتا ہے۔ موٹاپا کم کرنے کے لئے کسی قسم کے کیمیکل والی ادویات کا استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ چونکہ ان کے استعمال سے گردے، جگر، معدہ، پتہ اور مکمل نظام انہضام متاثر ہوجاتا ہے۔ اس کے لئے قدرتی طریقہ اپناتے ہوئے قدرتی اجزاءکے استعمال سے اپنا وزن کم کرنا چاہیے۔ سانگا گریپ فروٹ ٹی میں چونکہ (چکوترہ) استعمال کیا گیا ہے۔ اس لئے میں اپنے 100% مریضوں کو سانگا گریپ فروٹ ٹی استعمال کرواتا ہوں۔ جو بے حد مفید اور سود مند ہے۔ڈاکٹر البرٹ شمڈلن  (Dr. Albert) جرمنی میرے علم اور تجربے کے مطابق 38 سال کے عرصے میں 53% اموات موٹاپا اور فالتو چربی کے باعث ہوئی ہیں۔ موٹاپا انسان کو دیمک کی طرح اندر سے کھوکھلا کردیتا ہے۔ جس سے سانس پھولنا، معدہ کا کام نہ کرنا، جگر کی خرابی، پٹھوں کی کمزوری، جلد تھک جانا وغیرہ جیسی علامات پیدا  ہوتی  ہیں۔ موٹاپا ختم کرنے کے لئے کیمیکل سے بنی ہوئی ادویات انسان کے اندرونی نظام کو تباہ و برباد کردیتی ہیں۔ میں اپنے 100% مریضوں کو قدرتی اجزاءسے بنی ہوئی سانگا گریپ فروٹ ٹی کا استعمال کرواتا ہوں۔ جس نے مجھے آج تک مایوس نہیں کیا۔ڈاکٹر جیسیکا کول Dr. Jessica Cole فرانسمیں اپنی 25 سالہ پریکٹس اور تجربے کا نچوڑ اس طرح نکالوں گی کہ کوئی مریض وزن کم کرنے کے لئے جتنے  مصنوعی طریقے استعمال کرکے وزن کم کرلے مگر وزن دوبارہ بڑھ جائے گا۔ کیونکہ فالتو چربی جسم کے کسی ایک حصہ میں نہیں ہوتی بلکہ جسم کے تمام مختلف حصوں پر پھیلی ہوتی ہے۔ جو جسم کے مدافعتی نظام کو بری طرح جکڑ لیتی ہے۔ اس لئے قدرتی طریقہ علاج سے چربی آہستہ آہستہ ختم ہوجاتی ہے اور دوبارہ پیدا نہیں ہوتی سانگا گریپ فروٹ ٹی نے مجھے اپنی پریکٹس کے 25 سالوں میں کبھی مایوس نہیں کیا۔سیر اور ورزش انتہائی ضروری:صبح خالی پیٹ سانگا گریپ فروٹ ٹی پینے کے بعد کم از کم 2 کلومیٹر یا اس سے زائد یا پھر مناسب سیر کریں، سنت کے مطابق کھانا کھانے سے پہلے پانی کا استعمال ضرور کریں۔ کھانے کے دوران اور بعد میں 2 گھنٹوں تک پانی ہرگز استعمال نہ کریں۔ شام کو 4 سے 5 بجے کے دمریان یا مناسب وقت پر سیر ضرور کریں، ہلکی پھلکی ورزش / ایکسرسائز بھی کی جاسکتی ہے۔ جو نہایت فائندہ مند ثابت ہوگی، رات کو نیند کم از کم 7 سے 8 گھنٹے لینی چاہیے۔ بہتر ہے کہ آپ رات کو جلدی سوئیں اور صبح جلدی اٹھیں۔وزن کم کرنے کیلئے پرہیز انتہائی ضروری ہے:چائے، کافی یا کریم نکلا دودھ کا استعمال کریں، براﺅن بریڈ صرف ایک سلائس آپ ضرورت کے مطابق استعمال کرسکتے ہیں۔ روٹی  استعمال نہ کریں۔ سبزیوں میں بند گوبھی، ابلے چنے، خشک چنے، شملہ مرچ، کھیرا، ٹماٹر، لہسن، پیاز، پالک اور سلاد کے پتے استعمال کئے جاسکتے ہیں، سٹیم چکن یا کوئلوں پر پکا ہوا چکن بغیر آئل کے کھاسکتے ہیں سالن بغیر گھی اور آئل کے پکائیں، چکن و سبزیوں سے بنا ہوا سوپ زیادہ فائدہ مند ہے بشرطیکہ اس میں آئل یا کریم کا استعمال ہرگز نہ ہو کسی دعوت یا گھر میں چاول، نان اور سویٹ ڈش کا استعمال نہ کریں۔ صبح خالی پیٹ ایک گلاس روزانہ گریپ فروٹ جوس پیٹ بھرنے کے لئے استعمال کرسکتے ہیں، ابلے ہوئے انڈے بغیر زردی کے صبح ناشتہ میں لئے جاسکتے ہیں۔ مگر آملیٹ یا گھی میں بنا ہوا استعمال نہ کریں، ہر طرح کی کچی سبزیاں سلاد بنا کر کھاسکتے ہیں، مچھلی بغیر آئل یا گھی کے پکا کر جتنی مرضی کھائیں کوئی پابندی نہیں، مونگ پھلی، بادام، اخروٹ، مناسب مقدار میں استعمال کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ کوئی ڈرائی فروٹ استعمال نہ کریں، فروٹ میں آڑو، خربوزہ، امرود، شریفہ، پپیتہ اور کینو مناسب مقدار میں استعمال کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ کسی قسم کا فروٹ استعمال نہ کریں۔
نوٹ: اوپر دئیے ہوئے چارٹ کے علاوہ کسی چیز کو استعمال نہ کریں۔ مثلاً بریڈ، چاول، بیکری کا بنا ہوا سامان، پکوڑے، سموسے، سویڈ ڈش، دودھ، دہی مکھن، پنیر، پراٹھا اور تمام دوسری چکنائی والی اشیاءسے مکمل پرہیز کریں یہ چارٹ بلڈ پریشر اور شوگر کے مریضوں کے لئے انتہائی موزوں ہے۔سانگا گریپ فروٹ ٹی بے ضرر اور ہر قسم کے مضر اثرات سے پاک ہے اس لئے فیملی کے تمام عمر کے بچے بچیاں نوجوانوں اور بوڑھوں کے لئے یکساں مفید ہے اور بے خوف و خطر فیملی کے تمام لوگ استعمال کرسکتے ہیں۔لہذا اب پاکستان میں بھی چکوترا  کیے جوس اور چاہے بعض کمپنیاں تیار کر رہی ہیں آپ یہ بھی استعمال کر سکتی ہیں ۔چکوترا کا استعمال وزن کم کرنے کا نہایت ہی موثر ذریعہ ہے۔
ہم نے اپنی معلومات کے حوالہ سے چند ٹپس قارئین  کی خدمت میں پیش کر دیں ہیں ان میں سے کسی  کا بهی انتخاب کیا جا سکتا ہے-ایک ٹپس سے اگر فائدہ نہ ہو تو دوسری ٹپس آزمائی جا سکتی ہے۔
اور یاد رہے کہ ایک ٹپس کا استعمال کم از کم  ایک مہینہ متواتر استعمال کرنا ضروری ہے اور ساتھ پرہیز لازمی ہے خدا نخواستہ اگر آپ کو ان ٹپس سے فائدہ نہ ہوا تو نقصان بهی نہیں ہو گا۔
آپ کا کام حیلہ کرنا ہے اور شفاء دینا اللہ کا کام ہے  لہٰذا پختہ یقین ہونا چاہیے کہ ہر بیماری  سے شفاء دینا   صرف اللہ سبحانہ وتعالی کا کام ہے۔وہی بہتر شفاء دینے والا ہے۔
آخری بات:جو ورزش نہیں کرتا اور بھوک لگنے پر کھانا کھا کر کُچھ بھوک باقی رہنے پر کھانے سے ہاتھ نہیں روک لیتا ایسے انسان کا کوئی علاج نہیں یہ ویٹ لاس ڈرنکس ، ٹوٹکے اور ٹپس ایک سہارا ہیں، مددگار عناصر ہیں لیکن مستقل حل ہرگز نہیں ہیں۔اپنی لائف روٹین کو بدلنا پڑتا ہے، کھانے کی عادات کو دُرست کرنا پڑتا ہے، نیند کے اوقات کو قابو میں لانا پڑتا ہے، صبح جلدی اُٹھ کر سیر کیلئے جانا پڑتا ہے اور اس لائف روٹین کو ہمیشہ کیلئے اختیار کرنا پڑتا ہے تب کہیں جا کر ایک خوبصورت سانچے میں ڈھلا ہوا جسم حاصل ہوتا ہے ورنہ ایسے ہی بے ڈھنگے جسم بنتے ہیں جنہیں انسان آئینے میں دیکھ دیکھ کر روتا ہے لیکن خود کو دُرست نہیں کرتا۔ اللہ کرے بات کسی نہ کسی کے دل میں اُتر جائے ہماری محنت وصول ہوجائے گی۔
بندہ ناچیز :عمران شہزاد تارڑ کو اپنی دعاؤں میں خصوصی یا د رکھیے گا ۔اور مزید کسی بھی مسئلہ کے  قدرتی حل کے لئے ہم سے بلا جھجک رابطہ کر سکتے ہیں ،ہماری سروس اللہ سبحانہ وتعالیٰ کی رضا کیلئے عامتہ الناس کیلئے  فری جاری ہیں۔
            والسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

خانہ کعبہ/ بیت اللہ کا محاصرہ /حملہ

خانہ کعبہ/ بیت اللہ کا محاصرہ /حملہ (تالیف عمران شہزاد تارڑ) 1979 کو تاریخ میں اور واقعات کی وجہ سے کافی اہمیت حاصل ہے۔ لیکن سعودی عرب می...