Monday 24 October 2016

حیض سے قبل مٹیالے رنگ کا مادہ

41: حیض سے قبل مٹیالے رنگ کا مادہ
میں مانع حمل ٹیوب کرتی ہوں اسی لیے ماہواری کے خون سے تین یوم قبل مٹیالے رنگ کا مادہ آتا ہے توکیا اس وجہ سے روزہ فاسد ہوجائے گا اورمجھے اس کی قضاء کرنی ہوگی ؟
الحمد للہ:
شیخ محمد بن ‏عثیمین رحمہ اللہ تعالی کا کہنا ہے :اگرتو یہ مٹیالے رنگ کا مادہ حیض کی ابتدائي علامات میں سے ہو تویہ حيض ہی ہوگا ، اوراس کی پہچان درد تکلیف اوراینٹھن سے ہوگي جوکہ حائضہ کوعادتا ہوتی ہے ، اور حیض کے بعدآنے والامٹیالے رنگ کا پانی ختم ہونے کا انتظار کرنا چاہیے ، کیونکہ حیض سے متصل مٹیالے رنگ کا پانی حیض ہی ہے کیونکہ عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا کہتی ہیں :( جلدی نہ کرو حتی کہ تم سفیدی دیکھ لو ) دیکھیں رسالۃ الدماء الطبیعیۃ ( 59 ) ۔لھذا اس بنا پر اگرآپ کو یہ پتہ چلے کہ یہ مٹیالے رنگ کا مادہ حیض کی علامات میں سے ہے تویہ حيض ہی شمار ہوگا اس بنا پر آپ نماز روزہ ترک کریں گی ، اوربعد میں روزوں کی قضاء بھی کرنا ہوگي ۔
واللہ اعلم
https://islamqa.info/ur/37840

خانہ کعبہ/ بیت اللہ کا محاصرہ /حملہ

خانہ کعبہ/ بیت اللہ کا محاصرہ /حملہ (تالیف عمران شہزاد تارڑ) 1979 کو تاریخ میں اور واقعات کی وجہ سے کافی اہمیت حاصل ہے۔ لیکن سعودی عرب می...