Tuesday, 25 October 2016

ماہواری میں پیدا ہونے والی رکاوٹ

52:ماہواری میں پیدا ہونے والی رکاوٹ
حیض آنے کے بعد رک جانے پراگر کوئي عورت روزہ رکھے اورایک دن بعد پھر حیض آجائے تواس کا حکم کیا ہوگا آيا اس دن کی قضاء کرے گي یا نہیں ؟
الحمد للہ دوران حیض اگر ایک دن یا ایک رات حیض نہ آئے تو اسے غسل کرکے پاکی کی حالت میں جتنی نمازیں ہوں پڑھنی چاہییں ، کیونکہ ابن عباس رضي اللہ تعالی عنہ کا کہنا ہے :جب عورت زيادہ اورگاڑھا خون دیکھے تووہ نماز نہ پڑھے ، اورجب اسے ایک گھنٹہ طہر حاصل ہوتو غسل کرلے ۔دیکھیں فتاوی اللجنۃ الدائمۃ ( مجلۃ البحوث العلمیۃ ( 12 / 102 ) ۔دم البحرانی غلیظ اورزیادہ خون کو کہتے ہيں ۔ دیکھیں لسان العرب ( 4 / 64 ) ۔
واللہ اعلم .
https://islamqa.info/ur/37839

خانہ کعبہ/ بیت اللہ کا محاصرہ /حملہ

خانہ کعبہ/ بیت اللہ کا محاصرہ /حملہ (تالیف عمران شہزاد تارڑ) 1979 کو تاریخ میں اور واقعات کی وجہ سے کافی اہمیت حاصل ہے۔ لیکن سعودی عرب می...