Tuesday 25 October 2016

اگر عورت کومغرب سے پانچ منٹ قبل حیض آجائے توکیا وہ روزہ مکمل کرے گی ؟

49:اگر عورت کومغرب سے پانچ منٹ قبل حیض آجائے توکیا وہ روزہ مکمل کرے گی ؟
جب عورت کو مغرب کی اذان سے پانچ منٹ قبل ماہواری شروع ہوجائے تو کیا وہ روزہ مکمل کرے گی یا روزہ ختم کردے گي ؟
الحمد للہ :
جب عورت کو سورج غروب ہونے سے قبل حیض شروع ہوجائے چاہے ایک لحظہ قبل ہی تو اس کا روزہ باطل ہوجائےگا ، اوراسے اس دن کے روزے کی قضاء کرنا ہوگي ۔شیخ ابن عثیمین رحمہ اللہ تعالی کہتے ہیں :جب عورت کو روزہ کی حالت میں غروب شمس سے ایک لحظہ قبل حیض شروع ہوجائے تواس کا روزہ باطل ہوجائے گا ، اور اس روزے کی اس پر قضاء لازم ہوگی ۔ ا ھـ دیکھیں : مجالس شھر رمضان صفحہ ( 39 )عورت کے لیے حیض کی حالت میں روزہ رکھنا جائز نہيں ، اوراگر وہ روزہ رکھ بھی لے تو اس کا روزہ صحیح نہيں ہوگا ۔ابن قدامہ رحمہ اللہ تعالی مغنی میں لکھتےہيں :حائضہ عورت جب بھی روزے کی نیت کرے اورتحریم کا علم ہونے کے باوجود کھانا پینا چھوڑ دے تووہ گنہگار ہوگی اوراس کا وہ روزہ کافی نہيں ہوگا ۔ اھـ دیکھیں المغنی لابن قدامۃ ( 4 / 397 )
واللہ اعلم .
https://islamqa.info/ur/38027

خانہ کعبہ/ بیت اللہ کا محاصرہ /حملہ

خانہ کعبہ/ بیت اللہ کا محاصرہ /حملہ (تالیف عمران شہزاد تارڑ) 1979 کو تاریخ میں اور واقعات کی وجہ سے کافی اہمیت حاصل ہے۔ لیکن سعودی عرب می...