Monday 24 October 2016

کیا لڑکی کا ماہواری کی حالت میں نکاح کرنا جائز ہے ؟

43:کیا لڑکی کا ماہواری کی حالت میں نکاح کرنا جائز ہے ؟
الحمدللہ:
اس میں اصل تو جواز ہی ہے کیونکہ اس کی ممانعت کی کتاب وسنت اوراجماع میں کوئي دلیل نہیں ملتی اورنہ ہی یہ کسی کا قول ہی ہے اوراسی طرح صحیح قیاس میں بھی کوئي دلیل نہیں ، اورنہ ہی مجھے یہ علم ہے کہ ایسا کرنا کسی نے حرام قرار دیا ہو یا اسے ناپسند ہی کہا ہو ۔صرف اتنا ہے کہ بعض فقھاء کرام نے حیض کی حالت میں لڑکی کی رخصتی مکروہ قرار دی ہے کہ کہيں خاوند اس سے ہم بستری نہ کرلے اورگنہگار ہو ۔بعض عامۃ الناس پر اس کا حکم اس لیےخلط ملط ہوتا ہے کہ حیض کی حالت میں طلاق سے اسے جوڑتے ہیں حالانکہ ان دونوں کے مابین کوئي جمع نہیں ۔تو اس طرح حائضہ عورت سے عقد نکاح بالاتفاق جائز ہے ، اوربالاتفاق مدخولہ عورت کو حیض کی حالت میں طلاق دینا حرام ہے ۔.الشيح سلیمان بن ناصر العلوان،
https://islamqa.info/ur/40496

خانہ کعبہ/ بیت اللہ کا محاصرہ /حملہ

خانہ کعبہ/ بیت اللہ کا محاصرہ /حملہ (تالیف عمران شہزاد تارڑ) 1979 کو تاریخ میں اور واقعات کی وجہ سے کافی اہمیت حاصل ہے۔ لیکن سعودی عرب می...