Thursday, 24 November 2016

ہمارے متعلق

      
                  "ہمارے متعلق"

'فاطمہ اسلامک سنٹر'اس ادارے کی بنیاد 'عمران شہزاد تارڑ'نے 2013ء میں رکھی اور ابتدائی سطح پر انٹرنیٹ پر اصلاحی، اسلامی و تحقیقی معلوماتی کورسز متعارف کروائے جنھیں غیر معمولی مقبولیت حاصل ہوئی جس نے مزید ترقی کر کے2015ء میں اپنی سرگرمیوں کو مزید وسعت دی-اور 'الحمدللہ' اپنی آواز لاکھوں لوگوں تک پہنچانے میں کوشاں ہے-
دنیا کے ہجوم میں اپنا وجود تلاشنے کی راہ پر یہ ایک چھوٹا سا قدم ہے اس یقین کے ساتھ کہ علم وعمل ہی تبدیلی کا راستہ ہے۔کہ عقلمند وہ نہیں جو زمانے کی شناخت رکھتا ہو بلکہ وہ جو خود کی پہچان رکھتا ہو۔یہ اندھیرے کا سفر ہے روشنی کی طرف، پستی سے بلندی کی طرف، گمنامی سے آگاہی کی طرف ،مسائل سے حل کی جانب،وحشت سے ثقافت تک، لاشعور سے شعور تک۔ تحقیق سے تصدیق تک،ہمارا مشن ہے- کردارو عمل کو پرکھنے کے ایک معیار تک رسائی جو صیح وغلط کی شناخت کر سکے اور الجھن اور سلجھن میں فرق کرسکے۔اپنے ارد گرد بکھری زندگی پر غور کریں تو محض آوازوں کا ایک ہجوم سنائی دیتا ہے جہاں اپنی آواز بھی خود تک نہیں پہنچ پاتی۔یہ معاشرہ نہیں چہروں کا وہ جنگل ہے جہاں داخل ہونیوالے کی شناخت ہی کھو جاتی ہے۔
آج ہمارے کردار پست اور آوازیں بلند کیوں ہیں؟
ہم نے یہ کیسے طے کر لیا کہ اپنی بہتری کی جانب اٹھنے والا ہر قدم کسی کی عزتِ نفس اور انا کو روند کر ہی گزرتا ہے؟
بے رحمی ،بے علمی ،بے عملی اور بدنظمی کے یہ اصول ہمارے نصاب کا حصہ کیوں بن گئے؟
"فاطمہ اسلامک سنٹر" ملک وقوم کی بھلائی میں اپنا حصہ ڈالنا چاہتا ہے  کہ کبھی کبھی آتشِ نمرود کو بجھانے کے لئے ننھے ابابیل کی چونچ میں دبے پانی کے ایک حقیر سے قطرے کی اہمیت بھی زندگی سے کم نہیں ہوتی۔
ہمارے مقاصد:
"فاطمہ اسلامک سنٹر"ایک غیر منافع بخش تعلیمی و تحقیقی  اور فلاحی و اصلاحی ادارہ ہے، جس کا مقصد تعلیم  و تربیت کے ذریعے امن و آشتی ، وسیع النظری،  مذہبی ہم آہنگی  جیسے اقدار کا فروغ اور مذہبی و سماجی تعصبات  کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔ ادارہ اپنے ان مقاصد کے حصول کے لیے مختلف طریقوں سے سرگرداں ہیں بالخصوص درج ذیل جہات میں کام جاری ہے:
تحقیق و تصنیف بلاتعصب اور غیرجانبدارنہ علم  کے فروغ کے لیے ادارے کے تحت تحقیق  و تصنیف کا کام جاری ہے-
’فاطمہ اسلامک سنٹر‘ کی دعوت کاخلاصہ ’’اتباع الکتاب والسنہ بفھم سلف الأمۃ ‘‘ یعنی سلف صالحین کی فہم کی روشنی میں کتاب وسنت کی اتباع اور اس کی دعوت ہے۔اپنے ذوق ،استطاعت اوروسائل کے دائرے میں اس ادارہ کی پوری کوشش ہے کہ فہم سلف کی روشنی میں اتباع کتاب وسنت کی دعوت پیش کی جائے اور لوگوں کو بدعات وخرافات سے آگاہ کیاجائے۔بالخصوص صحیح احادیث کی نشرواشاعت اور ضعیف ومن گھڑٹ احادیث سے لوگوں کو باخبر کرنااورعلوم الحدیث کو عام کرنا ادارہ کا خصوصی ہدف ہے۔اہل علم واصحاب قلم حضرات سے گذارش ہے کہ اس ادارہ کے ساتھ بھی تعاون کریں اوراپنی تحریریں ،نادرتحقیقات ،علمی بحوث ارسال کریں ، تاکہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فرمان پر کماحقہ عمل کی را ہ ہموارکرنے میں ہمارا بھی حصہ ہو:نَضَّرَ اللَّہُ امْرَأً سَمِعَ مِنَّا شَیْءًا فَبَلَّغَہُ کَمَا سَمِعَ، فَرُبَّ مُبَلِّغٍ أَوْعَی مِنْ سَامِعٍاللہ اس شخص کو ہرابھرارکھے جو ہماری کوئی بات سنے اورجس طرح اسے سناہے اسی طرح اس کی تبلیغ کرے۔بعض تبلیغ کرنے والے سننے والے سے زیادہ سمجھدارہوتے ہیں۔[سنن الترمذی ت شاکر:۵/۳۴ عن أنس بن مالک ،واسنادہ صحیح علی شرط مسلم ]
* مذہبی و عصری علوم کے شعبے میں تحقیقات کرنا اور انھیں جدید اسلوب میں اور تقاضوں کے مطابق پیش کرنا ادارے کی  ترجیحات میں شامل ہے ۔
* الحمدللہ ادارے کے تحت کئی تحقیقی کتب انٹرنیٹ پر شایع ہو چکی ہیں، جن میں سے بعض پر پبلشنگ کا کام جاری ہے-
* اس خدمت کی بدولت بہت کم عرصے میں علمی حلقوں میں اس ادارے کو ایک خاص وقعت کی نظر سے دیکھا جانے لگا ہے۔
* اس وقت واٹس اپ، فیس بک، انسٹاگرام، گو گل پلس، بلاگز، ویب سائٹ اور فورمز وغیرہ پر الحمدللہ  دنیا بهر سے ہزاروں قارئین کی تعداد موجود ہے-
* ہمارا وژن ایک ایسی تعلیمی ایمپائر کا قیام ہے جس کا مقصد تعلیم و تربیت کے ذریعے اعلیٰ مذہبی و سماجی لیڈر شپ اور معاشرے میں صالح افراد تیار کرنا ہے۔
* 'فاطمہ اسلامک سنٹر' کا مشن ہے کہ دینی و سماجی لیڈر شپ کی ایسی نسلیں تیار کر سکے جو کہ مثبت سوچ کی حامل ہوں، اعتدال پسند ہوں اور دین و دنیا کی خدمت کا بھرپور جذبہ رکھتی ہوں۔ ہمارا مشن ہے کہ ہم معاشرے کی علمی و فکری تربیت کریں اور دین و دنیا کے معاملات میں انھیں رہنمائی فراہم کریں۔
* تزکیہ نفس،عدم تعصب،علم و حکمت کا فروغ،مختلف مکتب خیال کے لوگوں میں رواداری،آزادی اظہار رائے جدید اسلوب تعلیم مثبت طرز فکر کو فروغ دینا ہے-
‌دینی و عصری تعلیم کو فروغ دینا‌انٹرنیٹ، تحریر، کلاس روم تدریس یا کسی اور موزوں طریقے سےمذہبی و عصری علوم بالخصوص اخلاقیات اور مذہب میں تعلیم اور تربیت فراہم کرنا،‌سیمنار، ورک شاپ، لیکچر یا کسی اور طریقے سے کورسز کی تدریس‌ اسپانسرشپ اور دیگر طریقوں سے مستحق طلبا اور تعلیمی اداروں کی تعلیمی قابلیت کو بڑھانا‌مذہبی و سماجی تعلیمی میدان میں ریسرچ اور ڈیولپمنٹ کے مطالعے کو فروغ دینا‌اپنے مقاصد کے حصول کے لئے ملکی و بین الاقوامی سطحوں پر مختلف اقسام کے لٹریچر شائع کرنا ، پھیلانا اور اسے فروخت یا تقسیم کرنا‌ مذہبی و سماجی فیلڈ میں مختلف ریسرچ پراجیکٹس اور محققین کے ساتھ کوآرڈنیشن پیدا کرنا‌مقاصد کے حصول کے لئے تمام قانونی ، فلاحی ، سماجی اور غیر منافع بخش سرگرمیوں کو اختیار کرنا-
اللہ سبحانہ وتعالی سے دعا ہے کہ اس ادارہ کو مزید دن دوگنی رات چوگنی ترقی فرمائے، آمین
نوٹ:ویب سائٹ پر کام جاری ہے. ...
عمران شہزاد تارڑ' ڈائریکٹر فاطمہ اسلامک سنٹر'چهوہرانوالہ منڈی بہاؤالدین پاکستان
www.dawatetohid.blogspot.com
fatimapk92@gmail.com
00923462115913

خانہ کعبہ/ بیت اللہ کا محاصرہ /حملہ

خانہ کعبہ/ بیت اللہ کا محاصرہ /حملہ (تالیف عمران شہزاد تارڑ) 1979 کو تاریخ میں اور واقعات کی وجہ سے کافی اہمیت حاصل ہے۔ لیکن سعودی عرب می...