Wednesday 23 November 2016

غیر فطری موت کی وہ 5 علامات جنہیں لوگ عام طور پر معمولی سمجھ کر نظر انداز کردیتے ہیں

غیر فطری موت کی وہ 5 علامات جنہیں لوگ عام طور پر معمولی سمجھ کر نظر انداز کردیتے ہیں

کچھ طبعی علامات ایسی ہوتی ہیں جو ہمیں غیر فطری موت کی پیشگی اطلاع دیتی ہیں لیکن ہم انہیں معمولی سمجھ کر نظر انداز کردیتے ہیں۔امریکی تعلیمی ادارے شکاگویونیورسٹی میں کی گئی ایک تحقیق میں ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ان علامات کو کبھی بھی نظرانداز نہیں کرنا چاہیے کیونکہ یہ آپ کو جلد موت کی وادی میں لے جاتی ہیں اور ان کا باقاعدہ علاج ضروری ہے۔ماہرین نے 57اور85سال کے درمیان تین ہزار مردوخواتین کا مطالعہ کیااور اس گروہ کے مطالعے سے مختلف نتائج برآمد کئے۔آئیے آپ کو 5ایسی علامات کے بارے میں بتاتے ہیں جو اگر ظاہر ہوں تو انہیں کسی بھی صورت معمولی سمجھ کر نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔ٹوٹی ہوئی ہڈیاںجن لوگوں میں 45سال کی عمر کے بعد ہڈیاں بلا وجہ ٹوٹنے لگیں ان کی غیرفطری موت کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔اس عمر کے بعد جو لوگosteoporosisکا شکار ہوتے ہیں ان میں اچانک موت کے امکانات دیگر لوگوں کی نسبت زیادہ ہوتے ہیں۔تنہائیجو لوگ تنہائی کا شکار ہوتے ہیں ان کے ذہنی تناﺅ میں اضافہ ہوجاتا ہے جس کی وجہ سےا ن کی صحت بُری طرح متاثر ہوتی ہے اور دل کے دورے کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں۔جو لوگ اس دوران سگریٹ نوشی شروع کردیتے ہیں یا پہلے ہی سے اس عادت کا شکار ہوتے ہیں ان کی موت بھی اچانک ہوسکتی ہے۔سونگھنے کی حس کا خاتمہاگر آپ کی سونگھنے کی حس بغیر کسی وجہ کے کم ہورہی ہے یا ختم ہوچکی ہے تو یہ آپ کی صحت کے حوالے سے کوئی اچھی بات نہیں ہے۔کچھ عضلات ایسے ہوتے ہیں جو ہمارے ناک سے دماغ کو خوشبو یا بدبو کا پیغام دیتے ہیں جس کی وجہ سے ہم چیزوں کو سونگھ کر ان میں تمیز کرتے ہیں لیکن اگر یہ حس صحیح طرح کام نہیں کررہی تو اس کا مطلب ہے کہ ہمارا جسم ٹھیک نہیں۔اگر یہ زیادہ عرصہ ٹھیک نہ ہوتو اس کا مطلب واضح ہے کہہمارا جسم کا مدافعتی نظام ناکارہ ہونے کی جانب گامزن ہے۔چلتے ہوئے مشکل ہونااگر آپ کو چلنے میں مشکل آتی ہے تو یہ موٹاپے یا اعضاءکی کمزوری کی نشانی ہے جو کہ دل کے دورے کی وجہ سے آپ کی زندگی کا اچانک خاتمہ کرسکتی ہے۔نیند میں خلل اور شدید کمیاگر آپ ان خوش قسمت افراد میں سے ہیں جو آٹھ گھنٹے نیند بغیر کسی مشکل کے لیتے ہیں تو آپ کے لئے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ایسے افراد جن کی نیند کم ہوجائے یا وہ ذہنی دباﺅ یا کسی بھی وجہ سے نیند کا دورانیہ کم ہونے لگے تو یہ خطرے کی گھنٹی ہے۔اپنے آپ کو پرسکون رکھ کر سونے کی کوشش کریں تاکہ اچانک موت کے خطرے سے بچا جاسکے۔
www.dawatetohid.blogspot.com

خانہ کعبہ/ بیت اللہ کا محاصرہ /حملہ

خانہ کعبہ/ بیت اللہ کا محاصرہ /حملہ (تالیف عمران شہزاد تارڑ) 1979 کو تاریخ میں اور واقعات کی وجہ سے کافی اہمیت حاصل ہے۔ لیکن سعودی عرب می...