Sunday 3 December 2017

سیاسی و مذہبی جعلی پیر "fake sheikh"

سیاسی و مذہبی جعلی پیر "fake sheikh"

(ہمارے مضمون "اندھی عقیدت" کی چند جھلکیاں مکمل مضمون عنقریب پیش کیا جائے گا)

(مولف عمران شہزاد تارڑ )

پاکستان میں جعلی پیر کی اصطلاح ایسے اشخاص کے لیے استعمال کی جاتی ہے جو غیبی طاقتوں یا کرشمہ سازی کے دعوی دار ہوتے ہیں، جس کا تعلق وہ کسی طرح دین اسلام بالخصوص صوفیات سے جوڑتے ہیں۔ توہم پرست اور جاہل لوگوں کی کثیر تعداد ان کو اسلام کا ولی گدی نشین یا مخدوم سمجھتے ہوئے ان کی مرید ہو جاتی ہے۔ ان جعلی پیروں کے کچھ کارندے کرشمہ سازی اور شعبدی بازی میں مدد دے کر لوگوں کو مرغوب کرتے ہیں۔ یہ لوگ اپنا تعلق پرانے صوفیوں سے جوڑتے ہیں اور عوام ان کو پہنچا ہوا سمجھتی ہوئی نذرو نیاز اور مختلف نذرانوں سے ان کی  خوب مدد کرتی ہے۔جس سے یہ اپنے علاقے میں ایک پر اثر حیثیت رکھتے ہیں۔
جعلی پیر عام طور پر تعویز گنڈے، جنات کا سایہ ،مشکلات کا حل،جس میں رزق میں فراخی،اولاد کی عطا ،کاروبار میں اضافہ اور ضروریات زندگی سے دیگر مسائل کے حل وغیرہ کا جھانسہ دے کر عوام کو اپنا مرید بنا کر ان کا مال، ایمان اور عزتیں لوٹتے ہیں ۔
بعض جھوٹے پیر مذہبی اور سیاسی رہنما کا روپ دھارتے ہیں۔اور باقاعدہ سیاست میں حصہ لے کر سادہ لوح عوام کے ووٹ سے  نیشنل اسمبلی کے ممبر منتخب ہو کر مزید عوام کا استحصال کرتے ہیں۔لیکن عوام ان کی اندھی عقیدت کی وجہ سے ان کے کسی بھی افعال و اعمال پر اعتراض نہیں کرتی چاہے وہ عمل دین اسلام کے سرا سر خلاف ہی کیوں نہ ہو۔البتہ سیاسی پیر یعنی مخدوم و سجادہ نشین تعویز گنڈے  کا خود کام نہیں کرتے مگر قدرے پڑھے لکھے  ہوتے ہیں اور عوام کو مذہب کے نام پر بیوقوف بنا کر اپنا مرید بنا لیتے ہیں۔ جس سے ان کی سیاسی اور کاروباری حیثیت میں اضافہ ہوتا ہے۔

www.dawatetohid.blogspot.com

خانہ کعبہ/ بیت اللہ کا محاصرہ /حملہ

خانہ کعبہ/ بیت اللہ کا محاصرہ /حملہ (تالیف عمران شہزاد تارڑ) 1979 کو تاریخ میں اور واقعات کی وجہ سے کافی اہمیت حاصل ہے۔ لیکن سعودی عرب می...