Sunday 23 July 2017

نام کتاب:پورنوگرافی کی معاشرے پر یلغار ۔ Attack of Pornography on Society

نام کتاب:پورنوگرافی کی معاشرے پر یلغار ۔
Attack of Pornography  on Society

مولف: عمران شہزاد تارڑ،ڈائریکڑ فاطمہ اسلامک سنٹر پاکستان ۔

مجھے امید ہے کہ یہ میری  تالیف بھی ان شاء اللہ
"پورنوگرافی کی معاشرے پر  یلغار" معلومات بہم پہنچاتے ہوئے قارئین کو اس کی سازشوں اور نقصانات سے بچانے کے لئے درست انداز میں آگاہ کرے گی۔

پورنوگرافی عصر حاضر کا ایک بہت بڑا ناسور ہے ۔ یہ وہ زہر ہے جس کا کوئی تریاق دریافت نہ ہو سکا۔تو آنے والی نسلوں کو جنسی بے روی کی بھینٹ چڑھنے سے کوئی طاقت نہ روک سکے گی۔

پورنوگرافی اور الحاد کے تاریک سائے تیزی سے مغربی معاشرے کے بعد اب مسلم معاشرے کو بھی تیزی سے اپنی لپیٹ میں لے رہے ہیں۔ان منفی رجحانات میں سے ہم مسلم دنیا کے لیے سب سے زیادہ مضر دو رجحانات ہیں۔پہلا الحاد یعنی نظریہ ارتقاء جس کا سلسلہ سوشل میڈیا پر بڑی کامیابی سے جاری ہے۔۔جس کی اب تک 80 اقساط پوسٹ کی جا چکی ہیں اور مزید ابھی جاری ہیں ۔

لیکن اس نئے سلسلہ میں ہم انٹر نیٹ کے ذریعے مسلم دنیا میں تیزی سے پھیلتی ہوئی پورنوگرافی (فحاشی وعریانی) کا جائزہ لیں گے۔اور سلسلہ مکمل ہونے کے بعد یہ کتاب "پورنوگرافی کی معاشرے پر یلغار "قارئین کو پی ڈی ایف اور یونیکوڈ میں بھی مہیا کر دی جائے گی ۔

یاد رہے جہاں تک مغرب میں پورنوگرافی کے فروغ کا تعلق ہے تو اٹھارہویں صدی میں جب وہاں الحاد کا فروغ ہوا تو ساتھ ہی فحاشی کا سیلاب برپا ہوا اور مذہب بیزاری کی وجہ سے اخلاقیات کا جنازہ اٹھا۔جنسی آزادی و اباحیت میں دن بدن اضافہ ہوتا چلا گیا۔کچھ  ہی عرصے میں باقاعدہ طور پر پورنو گرافی پر مبنی فلم انڈسٹری قائم کردی گئی جس میں فحاشی کوعروج پر پہنچایا گیا۔ اور پھر مغرب کے معاشی نظام بھی اس اخلاقی گراوٹ میں برابر کا شریکِ کار رہا ، بلکہ میرے نزدیک فحاشی کو سپورٹ کرنے میں سب سے اہم کردار ہی اس نظام نے ادا کیا کیونکہ اسی نظام کا اصرار تھا کہ منافع کے حصول کے لیے حلال و حرام کی کوئی تفریق نہیں اور نہ ہی کوئی اخلاقی و مذہبی پابندی ہونی چاہیے۔جس پر  عیسائی مذہبی رہنماؤں اور سائنسدانوں کی غلط تعلیمات و نظریات اور الحاد کے نتیجے میں رواں دواں ہوئے تھے۔ جس کی وجہ سے مغرب اس جنسی بے راہ روی کی وجہ سے خاندانی نظام کی تباہی بد اخلاقی اور فحاشی و عریانی کی وجہ سے تباہی کے دھانے پر کھڑا ہے۔
پورنوگرافی کی سازشوں، حالات و واقعات اور بے حیائی کا تجزیہ کرنا بہت ضروری ہے جو کہ انسان کو پرنوگرافی کی طرف مائل کرتے ہیں۔ہمارے سلسلہ کا اصل مقصد بھی یہ ہی ہے کہ عوام الناس کو اس کے نقصانات اور سازشوں سے آگاہ کیا جائے نہ کہ یہ بتانا کہ یہ انڈسٹری کتنا یا کیسے منافع کماتی ہے۔
میں تمام بلاگز اور پیجز کے ایڈمن حضرات  کا بھی دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مشکور ہوں ۔ جنہوں نے مجھ نا چیز کو اپنے اپنے پلیٹ فارم سے یہ سلسلہ پیش کرنے کی اجازت فرمائی اور ان قارئین  کرام کا بھی شکریہ جو میرے سلسلہ کا باقاعدگی سے مطالعہ کرنے کے ساتھ ساتھ اس کو دوسروں تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں ۔
اس سلسلہ کی نشرو اشاعت  کے لئے جس کسی نے جس انداز میں اپنا کردار ادا کیا اللہ تبارک وتعالی اسے دین و دنیا میں اس کا بہتر بدلہ عطا فرمائے۔آمین۔
منجانب عمران شہزاد تارڑ  ڈائریکڑ فاطمہ اسلامک سنٹر پاکستان
اگر آپ یہ سلسلہ ویب سائٹ،بلاگز،پیجز، گروپس یا کسی رسالہ و مجلہ وغیرہ پر نشر کرنے کے خواہش مند ہیں تو رابطہ کریں۔
whatsApp:00923462115913
0096176390670

fatimapk92@gmail.com
ڈیلی کی بنیاد پر اقساط کے مطالعہ کیلئے فیس بک یا بلاگ وزٹ کریں۔
https://www.facebook.com/fatimaislamiccenter

www.dawatetohid.blogspot.com
بشکریہ:فاطمہ اسلامک سنٹر پاکستان

خانہ کعبہ/ بیت اللہ کا محاصرہ /حملہ

خانہ کعبہ/ بیت اللہ کا محاصرہ /حملہ (تالیف عمران شہزاد تارڑ) 1979 کو تاریخ میں اور واقعات کی وجہ سے کافی اہمیت حاصل ہے۔ لیکن سعودی عرب می...