بالوں کے مسائل اور ان کا حل
بالوں کے بارے میں اکثر خواتین پریشانی کا شکا ر رہتی ہیں بہت سی خواتین یہ شکو ہ کر تی ہوئی نظر آتی ہیں کہ شیمپو سے بال ٹوٹتے اور خراب ہوئے ہیں ۔ سب سے پہلے تو شیمپو ہفتے میں ایک بار استعمال کریں جب بھی شیمپو استعمال کریں پا نی میںمکس کر کے استعمال کر یں ۔ رف بالوں کے لیے کنڈیشنر استعمال کر یں مگر جڑوں پر استعمال نہ کریں صر ف
اوپر والے بالوں پر استعمال کر یں ۔ ہو سکے تو زیادہ گیلے بالوں میں کنگھی نہ کریں ۔ اس سے بال ٹوٹنے کا اندیشہ رہتا ہے ۔ بالوں کو زیادہ دھو پ میں نہ کھو لیے اس سے ان کی چمک ماند پڑ جا تی ہے ۔ بالوں میں دن میں ایک دفعہ کنگھی ضرور کریں اس سے بالوں کی ورز ش ہوتی ہے۔ اگر بال کا لے کرنا چاہیں تو لا ل مہندی کو کافی والے پانی میں حل کریں ، اس سے مہندی کا رنگ لال کے بجا ئے کا لا آتاہے اور بالوں کو کوئی نقصان نہیں ہو تا بلکہ بال ملا ئم ہو جاتے ہیں۔ سکری کے لیے بالوں کو دھونے سے پہلے دو انڈے پھینٹ کر لگائیں اور کم از کم دو گھنٹے لگا رہنے دیں۔ اس سے نہ صرف سکری ختم ہو جا تی ہے بلکہ بالوں میں چمک آتی ہے ۔ انڈوں سے بنا شیمپو استعمال کرنا بھی مفید ہے ۔ اگر بال دھونے سے پہلے لیموں کا رس بالوں میں لگا ئیں تو اس سے چمک پیدا ہوتی ہے ۔ لیکن جن کے بالوں میں سکری ہو وہ لیموں کا رس استعمال نہ کریں۔ بال لمبے کرنا چاہیں تو اس میں روغن بادام بہت مفید ہوتا ہے گری (ناریل کا تیل ) استعمال کرنے سے بھی بال لمبے ہوتے ہیں.( میری سانس کا کیا بھروسہ کہاں ساتھ چھوڑ جائے ۔ مُجھ سے وابستہ لوگو۔مجھے معاف کرکے سونا)
ہماری پوسٹس پڑھنے کیلئے ہمارا بلاگ یا ہمارا گروپ جوائن کریں
WhatsApp:0096176390670
whatsApp:00923462115913
whatsApp: 00923004510041
fatimapk92@gmail.com
http://www.dawatetohid.blogspot.com/
www.facebook.com/fatimaislamiccenter
نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات عامہ کے لیے ہے، اس پر عمل کرنے سے پہلے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔
-------------------------