*کان درد دیسی علاج*
"رَبِّ اشْرَحْ لِی صَدْرِی وَيَسِّرْ لِی أَمْرِی وَاحْلُلْ عُقْدة مِنْ لِسَانِی يَفْقَھُوا قَوْلِی"
(جمع و تدوین عمران شہزاد تارڑ)
آج میں کان سے متعلق چند مفید باتیں آپ کو بتانا چاہتا ہوں تو چلیں شروع کرتے ہیں۔ جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں ہیں کہ کان بھی دوسرے اعضاء کی طرح ہمارے جسم کا ایک اہم اور نازک حصہ ہے جس کی احتیاط نہایت ضروری ہے۔ اور آپ یہ بھی جانتے ہوں گے کہ کان کی ہڈی جسم کی سب سے نازک اور پتلی ہڈی ہے۔ ہمارا کان تین حصوں پر مشتمل ہوتا ہے ایک بیرونی حصہ، دوسرا درمیانی اور تیسرا اندرونی حصہ ہے۔ کان کے باہر والا حصہ بیرونی کان کہلاتا ہے بیرونی کان سے ایک سوراخ اندر کی طرف ایک ائیر ڈرم کے ساتھ جڑا ہوا ہوتا ہے۔ اس ائیر ڈرم کے پچھلے حصے کو درمیانی حصہ اور ائیر ڈرم سے آگے والے حصے کو جو جھلی دار ہوتا ہے اندرونی حصہ کہتے ہیں اور یہ سیپ کی شکل کا ہوتا ہے۔ جب کوئی جراثیم، بیکٹریا یا وائرس حملہ آور ہو کر جسم میں موجود سیلز کو نقصان پہنچاتے ہیں جس سے انفیکشن ہوتا ہے۔اور اگر یہ بیکٹریا یا وائرس اندرونی حصہ میں داخل ہو جائے تو وہاں بھی یہ انفیکشن کر دیتا ہے اگر یہ انفیکشن ہو جائے تو کافی تکلیف ہوتی ہے یہ دو طرح سے انفیکشن ہو سکتا ہے ایک Otitis Media اور دوسرا Otitis extema کہلاتا ہے۔ ان دونوں سے کان کے درمیانی اور اندرونی حصے متاثر ہوتے ہیں۔کان کے درد کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں جن میں الرجی، انفیکشن، زخم، پانی پڑ جانا، ائیر ڈرم کو نقصان پہنچنا،کان میں کسی چیز کا پڑ جانا،گلے کے غدود کا ورم اس کے علاوہ ایسے بچے جو دانت نکال رہے ہوں ان کو بھی کان میں درد ہو سکتا ہے۔ بعض اوقات کان میں کچھ پڑ جاتا ہے اکثر ان میں غلے کے بیج، موتی یا کیڑے وغیرہ کان میں چلے جاتے ہیں۔ اس کے لئے آپ تیز روشنی میں کان کا معائنہ کر سکتے ہیں کوشش کریں خود سے تجربات نہ کریں فوراً مریض کو کسی قریبی ڈاکٹر کے پاس لے جائیں جو مائنہ کے بعد طبعی آلات سے پھنسی ہوئی چیز نکال دے گا۔اکثر مریض کان کے بہنے کی شکایت کرتے ہیں اس کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں مثلاً چیچک،خسرہ وغیرہ ہونے کی صورت میں کان کے درمیانی حصہ میں ورم ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے کان بہنا شروع ہو جاتے ہیں۔بعض اوقات بچوں میں نزلہ و زکام اور سردی کی صورت میں بھی کان سے رطوبت نکلتی ہے اس کے علاوہ ناک اور حلق کی تکلیف میں بھی کان بہنا شروع ہو جاتے ہیں۔احتیاطی تدابیر:کان میں کبھی بھی ماچس کی تیلی سوئی نما تنکا وغیرہ نہ ڈالیں۔کان کو بار بار نہ کریدیں۔بازاری ادویات کان میں ڈالنے سے پرہیز کریں۔ مستند ڈاکٹر اور کمپنی کی ادویات کا استعمال کریں۔دیسی علاج:
کان سے پیپ آنے کی صورت میں سرسوں کے تیل کے دو قطرے نیم گرم کر کے ڈالیں۔
کان میں اگر کوئی کیڑا چلا جائے تو گلیسرین ڈالیں جس سے وہ چیز باہر آ جائے گی۔
صبح نہار منہ پانی میں لیموں کا رس ملا کر پینے سے کان بہنے میں مدد گار ہے۔
لہسن کو سرسوں کے تیل میں جلا کر کان میں ڈالنے سے درد اور پیپ ختم ہو جاتی ہے۔
پیاز کا رس گرم ڈالنے سے بہرہ پن میں فائدہ ہوتا ہے۔
سرسوں کا نیم گرم تیل ڈالنا بھی بہرہ پن میں مفید
ہے..
کان کا درد زیادہ گرمی یا زیادہ سردی یا کان میں پھنسی کی وجہ سے بهی ہو سکتا ہے
دھتورہ کے پتے بقدر ضرورت ترکیب تیاری پتوں کو نچوڑ کر رس نکال لیں ترکیب استعمال2 قطرے ہلکا گرم کر کے کان میں ڈالیں ان شاءاللہ کان کا درد ختم ہو جائے گا
مولی کے تازہ پتے بقدر ضرورت ترکیب تیاری ان پتوں سے 180 ملی لیٹر رس نکال لیں اس میں 60 ملی لیٹر تل کا تیل ملا کر اتنا پکائیں کہ پانی اڑ کر تیل رہ جائے ۔ترکیب استعمال ۔ 2 قطرے ہلکا گرم کان میں ڈالیں
جب اکثر اوقات کان میں پانی وغیرہ چلا جائے تو کان میں درد ہونا شروع ہوجاتا ہے۔
کان میں درد ہونے کی صورت میں سرسوں کا تیل گرم کرکے اس کے قطرے کان میں ڈالنے سے کان کے درد میں سکون فراہم کرتا ہے۔
لہسن 3عددتل کا تیل 10 ملی لیٹرترکیب تیاری لہسن کو تیل میں ملا کر چھان لیں ترکیب استعمال ۔ 2 قطرے ہلکا گرم کر کے کان میں ڈالیں ان شاء اللہ کان کا درد ختم ہو جائے گا ۔
کان کے درد، انفیکشن کیلئے پسا ہوا صاف نمک بھی دہائیوں سے استعمال کیا جا رہا ہے۔ ایک کپ پیسا ہوا نمک گرم کر کے کپڑے میں لپیٹ کر کان کے اوپر رکھنے سے کان میں موجود سیال باہر آ جاتا ہے جبکہ انفیکشن کے سے آرام ملتا ہے۔
ناز بو نامی بوٹی کی خشک پتیاں جو ذائقہ میں کھٹی، میٹھی ہوتی ہیں، قوت سماعت کے مسائل میں اکسیر کا درجہ رکھتی ہیں جن کے استعمال سے خون کے کم دباؤ سمیت مختلف مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ ناز بو کی چند خشک پتیاں ایک کپ کھولتے ہوئے پانی میں اُبال کر کم از کم دس روز استعمال کرنے سے مرض میں افاقہ ہوتا ہے۔
مولی کے رس میں ہم وزن کا تلوں کا تیل ملائیں۔ہلکی آنچ پر رکھیں۔جب رس جل جائے اور خالی تیل رہ جائے تو اسے چھان کر بوتل میں محفوظ کرلیں۔نیم گرم تیل کے چند قطرے کانوں میں ٹپکانے سے کان درد اور کان کی دیگر بیماریاں دور ہوجاتی ہیں۔
کان میں اگر ریشہ ہو،کان کا دُکھنا، کان کا بند ہونا اور کان کی کسی بھی قسم کی تکلیف ہو تولیموں کا رس ایک چمچ لیں اور اس میں ایک بھری ہوئی چٹکی میٹھے سوڈے کی ڈالیں گھول کر وہ ڈراپر میں ڈال کرکان میں ڈالنے سے پہلے اسے ہلائیں اور وہ کان میں ڈالیں، دن میں تین دفعہ تین قطرے۔ چند دن ایسا کریں چند دن یا چند ہفتے۔ جو لوگ ایسا کرتے ہیں ان کا مرض ہمیشہ کیلئے ٰختم ہوجاتا ہے اور وہ ہمیشہ کیلئے صحت یاب ہوجاتے ہیں
بادام روغن ۵حصہ۔ تارپین ایک حصہ باہم ملاکر رکھیں۔ رات کو سوتے وقت نیم گرم کر کے کان میں ڈالیں۔ اور روئی سے بند کر دیں۔لیکن یہ نسخہ حکیم کے مشورہ ہی سے استعمال کریں
کان سے بدبو آئے تو رائی کی چٹنی کھلائیں اور رائی کی نسوار دیں۔
پھٹکڑی بریاں خوب باریک کرکے ۴رتی کاغذ کی دھونکنی میں بھرکر کان میں پھونکنے سے آرام ہوتا ہے۔
برگ دھتورہ کا عرق ایک حصہ۔ روغن کنجد دو حصہ ملا کر آگ پر جوش دیں۔ جب صرف روغن رہ جائے تو نیم گرم کام میں لائیں۔
-----------------------------
میری سانس کا کیا بھروسہ کہاں ساتھ چھوڑ جائے ۔ مُجھ سے وابستہ لوگو ۔ مجھے معاف کرکے سونا-
ہماری پوسٹس پڑھنے کیلئے ہمارا بلاگ یا ہمارا گروپ جوائن کریں
WhatsApp:0096176390670
whatsApp:00923462115913
whatsApp: 00923004510041
fatimapk92@gmail.com
http://www.dawatetohid.blogspot.com/
www.facebook.com/fatimaislamiccenter
نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات عامہ کے لیے ہے، اس پر عمل کرنے سے پہلے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔
-------------------------