Saturday 17 September 2016

خواتین کیلئے کس عمر میں ماں بننا بچے کی صحت کیلئے بہترین ہوتا ہے

خواتین کیلئے کس عمر میں ماں بننا بچے کی صحت کیلئے بہترین ہوتا ہے ،
سائنسدانوں نے حیران کُن انکشاف کر دیا، بڑے خطرے کے بار ے میں خبردار بھی کر دیا
بچوں کی ذہانت کا دارومدار جہاں دیگر عوامل پر ہوتا ہے وہیں ماؤں کی عمر بھی اس پر بہت زیادہ اثرانداز ہوتی ہے۔ ایک نئی تحقیق میں لندن سکول آف اکنامکس کے ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ 23سے 29سال کی عمرکی خواتین کے ہاں پیدا
ہونے والے بچے ذہین ہوتے ہیں جبکہ 30سے 39سال سے زائد عمر کی خواتین کے ہاں پیدا ہونے والے بچے نہ صرف غبی ہوتے ہیں بلکہ ان میں بیماریوں میں مبتلا ہونے کے امکانات بھی زیادہ ہوتے ہیں۔تحقیق کاروں نے برطانیہ میں پیدا ہونے والے 18ہزار بچوں اور پیدائش کے وقت ان کی ماؤں کی عمرکا ڈیٹا کا تجزیہ کرکے تحقیقاتی رپورٹ مرتب کی۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر گوئیسز کا کہنا تھا کہ 23سے 29سال کی عمر میں پہلی بار ماں بننے والی خواتین کی آمدنی زیادہ ہوتی ہے اور ان کا اپنے پارٹنر کے ساتھ تعلق بھی مضبوط ہوتا ہے۔ وہ صحت مند اور جسمانی طور پر مضبوط ہوتی ہیں اور دوران حمل اپنی نگہداشت بھی بہتر انداز میں کرتی ہیں۔ یہی عوامل ہیں جو پیدا ہونے والے بچے کے ذہن اور جسم پر اثرانداز ہوتے ہیں۔ڈاکٹر گوئیسز کا کہنا تھا کہ زندگی کے دوسرے اور تیسرے عشرے میں پہلے بچے کو جنم دینے والی خواتین کے بچوں کی ذہنی و جسمانی صحت میں کوئی فرق دیکھنے میں نہیں آیا لیکن چوتھے عشرے میں پہلے بچے کو جنم دینے والی ماؤں کے بچوں میں یہ فرق بہت نمایاں تھا۔ ان خواتین کے ہاں پیدا ہونے والے 53فیصد بچے صحت مند تھے جبکہ 47فیصد بچوں میں پیدائشی طور پر جسمانی و ذہنی نقائص موجود تھے۔زیادہ عمر کی ماؤں کے ہاں موٹے بچے پیدا ہونے کی شرح بھی بہت زیادہ تھی۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس عمر میں خواتین میں توانائی کا فقدان ہوتا ہے اس لیے ان کے پیٹ میں بچہ صحیح نشوونما نہیں پاتا۔
ہماری پوسٹس پڑھنے کیلئے ہمارا بلاگ یا ہمارا گروپ جوائن کریں
WhatsApp:0096176390670
whatsApp:00923462115913
whatsApp: 00923004510041
fatimapk92@gmail.com
http://www.dawatetohid.blogspot.com/
www.facebook.com/fatimaislamiccenter
نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات عامہ کے لیے ہے، اس پر عمل کرنے سے پہلے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔
-----------------------

خانہ کعبہ/ بیت اللہ کا محاصرہ /حملہ

خانہ کعبہ/ بیت اللہ کا محاصرہ /حملہ (تالیف عمران شہزاد تارڑ) 1979 کو تاریخ میں اور واقعات کی وجہ سے کافی اہمیت حاصل ہے۔ لیکن سعودی عرب می...