Thursday, 29 September 2016

صرف 4 ماہ دوا کھانے سے گنج پن کے علاج میں اہم پیش رفت

صرف 4 ماہ دوا کھانے سے گنج پن کے علاج میں اہم پیش رفت

ایک نئی دوا گنج پن کی وجہ بننے والی ایلوپیشیا مرض کا کامیابی سے خاتمہ کرتی ہے۔

بشکریہ کولمبیا یونیورسٹینیویارک اور ایکسپریس نیوز
 
مردوں اور خواتین میں گنج پن کی وجہ بننے والی ایک عام بیماری ’’ایلوپیشیا‘‘ کا اب علاج تلاش کرلیا گیا ہے جس کے تحت صرف 4 ماہ میں 92 فیصد کامیابی سے لوگوں کے بال دوبارہ اگ آئے ہیں۔جسم کے امنیاتی نظام سے پیدا ہونے والا ایک قسم کا گنج پن ایلوپیشیا کہلاتا ہے اور ’’ریوکسولیٹنب‘‘ نامی دوا اس کا کامیابی سے علاج کرسکتی ہے۔ یہ دوا ہڈیوں کے گُودے کے کینسر میں پہلے ہی استعمال ہورہی ہے اور خاص اینزائم روک کر بالوں کو دوبارہ اگا سکتی ہے۔ اس بیماری کو جے اے کے انہیبٹر بھی کہاجاتا ہے اور 4 ماہ میں 92 فیصد افراد کے بال دوبارہ اُگ آئے ہیں۔کولمبیا یونیورسٹی کے میڈیکل سینٹر کے سائنسدانوں کے مطابق اگرچہ اسے چند لوگوں پر آزمایا گیا لیکن کافی ثبوت آگئے ہیں کہ یہ دوا ایلوپیشیا اریٹا کا خاتمہ کرسکتی ہے۔ اس طرح دنیا بھر میں اس کیفیت سے بال کھونے والے ہزاروں لاکھوں افراد میں پھر سے قدرتی بال اگانے کی امید پیدا ہوگئی ہے۔ایلوپیشیا اریٹا مرد و خواتین میں گنج پن کی دوسری بڑی وجہ ہے اور یہ عمر کے کسی بھی حصے میں حملہ آور ہوسکتی ہے اور اس سے قبل اس کیفیت کا کوئی علاج نہ تھا۔ ماہرین نے 12 ایسے مریضوں پر اس دوا کو آزمایا جو درمیانے سے شدید درجے کے گنج پن کے شکار تھے یعنی ان کے 30 فیصد بال غائب ہوچکے تھے۔ تمام افراد کو 3 سے 6 ماہ تک کے لیے ریوکسولیٹنب کی 20 ملی گرام دوا کھانے کو دی گئی۔ایلوپیشیا اریٹا میں پہلے سر یا جسم کے کسی بھی حصے پر سکے کے برابر بال غائب ہوجاتے ہیں اور بعد میں بال اگ آتے ہیں لیکن بعض کیفیات میں بال واپس نہیں آتے اور بال گرنے لگتے ہیں۔ دوا لینے کے بعد 9 مریضوں کے 50 فیصد بال لوٹ آئے اور آخر تک 95 فیصد بال دوبارہ بھر گئے۔ اس دوا کا کوئی سائیڈ افیکٹ نظر نہیں آیا۔
میری سانس کا کیا بھروسہ کہاں ساتھ چھوڑ جائے ۔ مُجھ سے وابستہ لوگو ۔ مجھے معاف کرکے سونا-
ہماری پوسٹس پڑھنے کیلئے ہمارا بلاگ یا ہمارا گروپ جوائن کریں
WhatsApp:0096176390670
whatsApp:00923462115913
whatsApp: 00923004510041
fatimapk92@gmail.com
http://www.dawatetohid.blogspot.com/
www.facebook.com/fatimaislamiccenter
نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات عامہ کے لیے ہے، اس پر عمل کرنے سے پہلے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔
-------------------------

خانہ کعبہ/ بیت اللہ کا محاصرہ /حملہ

خانہ کعبہ/ بیت اللہ کا محاصرہ /حملہ (تالیف عمران شہزاد تارڑ) 1979 کو تاریخ میں اور واقعات کی وجہ سے کافی اہمیت حاصل ہے۔ لیکن سعودی عرب می...