*تفسیر احسن البیان*
*سبق نمبر:25*
ترجمہ:مولانا محمد جونا گڑھی)
*2:سورةالبقرۃ:آیات286*
*کان درد دیسی علاج*
"رَبِّ اشْرَحْ لِی صَدْرِی وَيَسِّرْ لِی أَمْرِی وَاحْلُلْ عُقْدة مِنْ لِسَانِی يَفْقَھُوا قَوْلِی"
(جمع و تدوین عمران شہزاد تارڑ)
آج میں کان سے متعلق چند مفید باتیں آپ کو بتانا چاہتا ہوں تو چلیں شروع کرتے ہیں۔ جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں ہیں کہ کان بھی دوسرے اعضاء کی طرح ہمارے جسم کا ایک اہم اور نازک حصہ ہے جس کی احتیاط نہایت ضروری ہے۔ اور آپ یہ بھی جانتے ہوں گے کہ کان کی ہڈی جسم کی سب سے نازک اور پتلی ہڈی ہے۔ ہمارا کان تین حصوں پر مشتمل ہوتا ہے ایک بیرونی حصہ، دوسرا درمیانی اور تیسرا اندرونی حصہ ہے۔ کان کے باہر والا حصہ بیرونی کان کہلاتا ہے بیرونی کان سے ایک سوراخ اندر کی طرف ایک ائیر ڈرم کے ساتھ جڑا ہوا ہوتا ہے۔ اس ائیر ڈرم کے پچھلے حصے کو درمیانی حصہ اور ائیر ڈرم سے آگے والے حصے کو جو جھلی دار ہوتا ہے اندرونی حصہ کہتے ہیں اور یہ سیپ کی شکل کا ہوتا ہے۔ جب کوئی جراثیم، بیکٹریا یا وائرس حملہ آور ہو کر جسم میں موجود سیلز کو نقصان پہنچاتے ہیں جس سے انفیکشن ہوتا ہے۔اور اگر یہ بیکٹریا یا وائرس اندرونی حصہ میں داخل ہو جائے تو وہاں بھی یہ انفیکشن کر دیتا ہے اگر یہ انفیکشن ہو جائے تو کافی تکلیف ہوتی ہے یہ دو طرح سے انفیکشن ہو سکتا ہے ایک Otitis Media اور دوسرا Otitis extema کہلاتا ہے۔ ان دونوں سے کان کے درمیانی اور اندرونی حصے متاثر ہوتے ہیں۔کان کے درد کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں جن میں الرجی، انفیکشن، زخم، پانی پڑ جانا، ائیر ڈرم کو نقصان پہنچنا،کان میں کسی چیز کا پڑ جانا،گلے کے غدود کا ورم اس کے علاوہ ایسے بچے جو دانت نکال رہے ہوں ان کو بھی کان میں درد ہو سکتا ہے۔ بعض اوقات کان میں کچھ پڑ جاتا ہے اکثر ان میں غلے کے بیج، موتی یا کیڑے وغیرہ کان میں چلے جاتے ہیں۔ اس کے لئے آپ تیز روشنی میں کان کا معائنہ کر سکتے ہیں کوشش کریں خود سے تجربات نہ کریں فوراً مریض کو کسی قریبی ڈاکٹر کے پاس لے جائیں جو مائنہ کے بعد طبعی آلات سے پھنسی ہوئی چیز نکال دے گا۔اکثر مریض کان کے بہنے کی شکایت کرتے ہیں اس کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں مثلاً چیچک،خسرہ وغیرہ ہونے کی صورت میں کان کے درمیانی حصہ میں ورم ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے کان بہنا شروع ہو جاتے ہیں۔بعض اوقات بچوں میں نزلہ و زکام اور سردی کی صورت میں بھی کان سے رطوبت نکلتی ہے اس کے علاوہ ناک اور حلق کی تکلیف میں بھی کان بہنا شروع ہو جاتے ہیں۔احتیاطی تدابیر:کان میں کبھی بھی ماچس کی تیلی سوئی نما تنکا وغیرہ نہ ڈالیں۔کان کو بار بار نہ کریدیں۔بازاری ادویات کان میں ڈالنے سے پرہیز کریں۔ مستند ڈاکٹر اور کمپنی کی ادویات کا استعمال کریں۔دیسی علاج:
��کان سے پیپ آنے کی صورت میں سرسوں کے تیل کے دو قطرے نیم گرم کر کے ڈالیں۔
��کان میں اگر کوئی کیڑا چلا جائے تو گلیسرین ڈالیں جس سے وہ چیز باہر آ جائے گی۔
��صبح نہار منہ پانی میں لیموں کا رس ملا کر پینے سے کان بہنے میں مدد گار ہے۔
��لہسن کو سرسوں کے تیل میں جلا کر کان میں ڈالنے سے درد اور پیپ ختم ہو جاتی ہے۔
��پیاز کا رس گرم ڈالنے سے بہرہ پن میں فائدہ ہوتا ہے۔
��سرسوں کا نیم گرم تیل ڈالنا بھی بہرہ پن میں مفید
ہے..
��کان کا درد زیادہ گرمی یا زیادہ سردی یا کان میں پھنسی کی وجہ سے بهی ہو سکتا ہے
��دھتورہ کے پتے بقدر ضرورت ترکیب تیاری پتوں کو نچوڑ کر رس نکال لیں ترکیب استعمال2 قطرے ہلکا گرم کر کے کان میں ڈالیں ان شاءاللہ کان کا درد ختم ہو جائے گا
��مولی کے تازہ پتے بقدر ضرورت ترکیب تیاری ان پتوں سے 180 ملی لیٹر رس نکال لیں اس میں 60 ملی لیٹر تل کا تیل ملا کر اتنا پکائیں کہ پانی اڑ کر تیل رہ جائے ۔ترکیب استعمال ۔ 2 قطرے ہلکا گرم کان میں ڈالیں
�� جب اکثر اوقات کان میں پانی وغیرہ چلا جائے تو کان میں درد ہونا شروع ہوجاتا ہے۔
کان میں درد ہونے کی صورت میں سرسوں کا تیل گرم کرکے اس کے قطرے کان میں ڈالنے سے کان کے درد میں سکون فراہم کرتا ہے۔
��لہسن 3عددتل کا تیل 10 ملی لیٹرترکیب تیاری لہسن کو تیل میں ملا کر چھان لیں ترکیب استعمال ۔ 2 قطرے ہلکا گرم کر کے کان میں ڈالیں ان شاء اللہ کان کا درد ختم ہو جائے گا ۔
�� کان کے درد، انفیکشن کیلئے پسا ہوا صاف نمک بھی دہائیوں سے استعمال کیا جا رہا ہے۔ ایک کپ پیسا ہوا نمک گرم کر کے کپڑے میں لپیٹ کر کان کے اوپر رکھنے سے کان میں موجود سیال باہر آ جاتا ہے جبکہ انفیکشن کے سے آرام ملتا ہے۔
��ناز بو نامی بوٹی کی خشک پتیاں جو ذائقہ میں کھٹی، میٹھی ہوتی ہیں، قوت سماعت کے مسائل میں اکسیر کا درجہ رکھتی ہیں جن کے استعمال سے خون کے کم دباؤ سمیت مختلف مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ ناز بو کی چند خشک پتیاں ایک کپ کھولتے ہوئے پانی میں اُبال کر کم از کم دس روز استعمال کرنے سے مرض میں افاقہ ہوتا ہے۔
��مولی کے رس میں ہم وزن کا تلوں کا تیل ملائیں۔ہلکی آنچ پر رکھیں۔جب رس جل جائے اور خالی تیل رہ جائے تو اسے چھان کر بوتل میں محفوظ کرلیں۔نیم گرم تیل کے چند قطرے کانوں میں ٹپکانے سے کان درد اور کان کی دیگر بیماریاں دور ہوجاتی ہیں۔
��کان میں اگر ریشہ ہو،کان کا دُکھنا، کان کا بند ہونا اور کان کی کسی بھی قسم کی تکلیف ہو تولیموں کا رس ایک چمچ لیں اور اس میں ایک بھری ہوئی چٹکی میٹھے سوڈے کی ڈالیں گھول کر وہ ڈراپر میں ڈال کرکان میں ڈالنے سے پہلے اسے ہلائیں اور وہ کان میں ڈالیں، دن میں تین دفعہ تین قطرے۔ چند دن ایسا کریں چند دن یا چند ہفتے۔ جو لوگ ایسا کرتے ہیں ان کا مرض ہمیشہ کیلئے ٰختم ہوجاتا ہے اور وہ ہمیشہ کیلئے صحت یاب ہوجاتے ہیں
��بادام روغن ۵حصہ۔ تارپین ایک حصہ باہم ملاکر رکھیں۔ رات کو سوتے وقت نیم گرم کر کے کان میں ڈالیں۔ اور روئی سے بند کر دیں۔لیکن یہ نسخہ حکیم کے مشورہ ہی سے استعمال کریں
��کان سے بدبو آئے تو رائی کی چٹنی کھلائیں اور رائی کی نسوار دیں۔
��پھٹکڑی بریاں خوب باریک کرکے ۴رتی کاغذ کی دھونکنی میں بھرکر کان میں پھونکنے سے آرام ہوتا ہے۔
��برگ دھتورہ کا عرق ایک حصہ۔ روغن کنجد دو حصہ ملا کر آگ پر جوش دیں۔ جب صرف روغن رہ جائے تو نیم گرم کام میں لائیں۔
-----------------------------
میری سانس کا کیا بھروسہ کہاں ساتھ چھوڑ جائے ۔ مُجھ سے وابستہ لوگو ۔ مجھے معاف کرکے سونا-
ہماری پوسٹس پڑھنے کیلئے ہمارا بلاگ یا ہمارا گروپ جوائن کریں
WhatsApp:0096176390670
whatsApp:00923462115913
whatsApp: 00923004510041
fatimapk92@gmail.com
http://www.dawatetohid.blogspot.com/
www.facebook.com/fatimaislamiccenter
نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات عامہ کے لیے ہے، اس پر عمل کرنے سے پہلے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔
-------------------------
صرف 4 ماہ دوا کھانے سے گنج پن کے علاج میں اہم پیش رفت
ایک نئی دوا گنج پن کی وجہ بننے والی ایلوپیشیا مرض کا کامیابی سے خاتمہ کرتی ہے۔
بشکریہ کولمبیا یونیورسٹینیویارک اور ایکسپریس نیوز
مردوں اور خواتین میں گنج پن کی وجہ بننے والی ایک عام بیماری ’’ایلوپیشیا‘‘ کا اب علاج تلاش کرلیا گیا ہے جس کے تحت صرف 4 ماہ میں 92 فیصد کامیابی سے لوگوں کے بال دوبارہ اگ آئے ہیں۔جسم کے امنیاتی نظام سے پیدا ہونے والا ایک قسم کا گنج پن ایلوپیشیا کہلاتا ہے اور ’’ریوکسولیٹنب‘‘ نامی دوا اس کا کامیابی سے علاج کرسکتی ہے۔ یہ دوا ہڈیوں کے گُودے کے کینسر میں پہلے ہی استعمال ہورہی ہے اور خاص اینزائم روک کر بالوں کو دوبارہ اگا سکتی ہے۔ اس بیماری کو جے اے کے انہیبٹر بھی کہاجاتا ہے اور 4 ماہ میں 92 فیصد افراد کے بال دوبارہ اُگ آئے ہیں۔کولمبیا یونیورسٹی کے میڈیکل سینٹر کے سائنسدانوں کے مطابق اگرچہ اسے چند لوگوں پر آزمایا گیا لیکن کافی ثبوت آگئے ہیں کہ یہ دوا ایلوپیشیا اریٹا کا خاتمہ کرسکتی ہے۔ اس طرح دنیا بھر میں اس کیفیت سے بال کھونے والے ہزاروں لاکھوں افراد میں پھر سے قدرتی بال اگانے کی امید پیدا ہوگئی ہے۔ایلوپیشیا اریٹا مرد و خواتین میں گنج پن کی دوسری بڑی وجہ ہے اور یہ عمر کے کسی بھی حصے میں حملہ آور ہوسکتی ہے اور اس سے قبل اس کیفیت کا کوئی علاج نہ تھا۔ ماہرین نے 12 ایسے مریضوں پر اس دوا کو آزمایا جو درمیانے سے شدید درجے کے گنج پن کے شکار تھے یعنی ان کے 30 فیصد بال غائب ہوچکے تھے۔ تمام افراد کو 3 سے 6 ماہ تک کے لیے ریوکسولیٹنب کی 20 ملی گرام دوا کھانے کو دی گئی۔ایلوپیشیا اریٹا میں پہلے سر یا جسم کے کسی بھی حصے پر سکے کے برابر بال غائب ہوجاتے ہیں اور بعد میں بال اگ آتے ہیں لیکن بعض کیفیات میں بال واپس نہیں آتے اور بال گرنے لگتے ہیں۔ دوا لینے کے بعد 9 مریضوں کے 50 فیصد بال لوٹ آئے اور آخر تک 95 فیصد بال دوبارہ بھر گئے۔ اس دوا کا کوئی سائیڈ افیکٹ نظر نہیں آیا۔
میری سانس کا کیا بھروسہ کہاں ساتھ چھوڑ جائے ۔ مُجھ سے وابستہ لوگو ۔ مجھے معاف کرکے سونا-
ہماری پوسٹس پڑھنے کیلئے ہمارا بلاگ یا ہمارا گروپ جوائن کریں
WhatsApp:0096176390670
whatsApp:00923462115913
whatsApp: 00923004510041
fatimapk92@gmail.com
http://www.dawatetohid.blogspot.com/
www.facebook.com/fatimaislamiccenter
نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات عامہ کے لیے ہے، اس پر عمل کرنے سے پہلے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔
-------------------------
(جادو جنات اور علاج قسط نمبرA16 )
*کتاب:شریر جادوگروں کا قلع قمع کرنے والی تلوار*
*مئولف: الشیخ وحید عبدالسلام بالی حفظٰہ للہ*'
*ترجمہ: ڈاکٹر حافظ محمد اسحٰق زاھد*-
*مکتبہ اسلامیہ*
*یونیکوڈ فارمیٹ:فاطمہ اسلامک سنٹر پاکستان*
سحر تفریق کے علاج کے عملی نمونے
پہلا نمونہ: ایک خاتون اپنے خاوند کو سخت ناپسند کرتی تھی اور اس سے اور اس کے گھر سے بددل ہو چکی تھی اور جب بھی اسے دیکھتی تھی تو اس کے سامنے ایک خوفناک منظر سامنے آجاتا تھا اور یوں معلوم ہوتا تھا کہ وہ ایک بھیڑیا ہے انسان نہیں۔ اس کا خاوند اسے کسی قرآنی علاج کرنے والے کے پاس لے گیا، چنانچہ جب اس نے عورت پر قرآن مجید کو پڑھا تو اس کی زبان سے جن بولنے لگا اور اس نے بتایا کہ وہ جادوگر کے ذریعے اس عورت پر مسلط ہوا ہے، اور اس کا مشن یہ ہے کہ وہ اس عورت اور اس کے خاوند میں جدائی ڈال دے، سو معالج نے اسے مارا بھی، لیکن جن اس کی جان چھوڑنے پر تیار نہ ہوا، ایک ماہ تک اس کا خاوند اسے اس معالج کے پاس بار بار لے کر آتا رہا، بالآخر جن نے خاوند سے مطالبہ کیا کہ وہ اس عورت کو طلاق دے دے گو ایک طلاق ہی کیوں نہ ہو۔ خاوند نے اس کا مطالبہ مان لیا اور اپنی بیوی کو ایک طلاق دے دی، اور ایک ہفتے بعد اس سے رجوع کر لیا، اور وہی ایک ہفتہ تھا جب عورت جن کے شر سے بچی رہی، لیکن اس کے بعد وہ پھر لوٹ آیا، تو خاوند اپنی بیوی کو لے کر میرے پاس آ گیا، میں نے اس پر قرآن مجید کو پڑھا تو اس پر مرگی کا دورہ پڑ گیا اور میرے اور جن کے درمیان جو مکالمہ ہوا وہ مندرجہ ذیل ہے:
٭ تمہارا نام کیا ہے؟
جن: “شتوان”
٭ اور تمہارا دین کیا ہے؟
جن: “نصرانی”
٭ تم اس عورت میں کیوں آئے ہو؟
جن: اس میں اور اس کے خاوند میں جدائی ڈالنے کےلئے۔
٭ میں تمہیں ایک پیشکش کرتا ہوں،اگر تم نے قبول کر لی تو ٹھیک ہے، ورنہ تجھے اختیار ہے!
جن: آپ خواہ مخواہ تکلف کر رہے ہیں، میں اس عورت سے ہر گز نہیں نکلوں گا، اس کا خاوند اسے لے کر فلاں فلاں شخص کے پاس جا چکا ہے۔
٭ میں نے تم سے یہ مطالبہ ہی نہیں کیا تم ا سے نکل جاؤ۔
جن: تو آپ کیا چاہتے ہیں؟
٭ میں تجھے اسلام قبول کرنے کی دعوت دیتا ہوں، اگر تو نے اسلام قبول کر لیا تو اس پر میں اللہ کا شکر ادا کروں گا، ورنہ دین میں کوئی زبردستی نہیں، پھر میں نے اسے اسلام لانے کی پیشکش کی تو لمبے سوال و جواب کے بعد بالآخر اس نے اسلام قبول کر لیا، پھر میں نے اس سے کہا: تم نے واقعتاً اسلام قبول کر لیا ہے یا ہمیں دھوکہ دے رہے ہو؟
اس نے کہا: آپ مجھے کسی کام لےلئے مجبور نہیں کر سکتے، میں تو دل سے مسلمان ہو چکا ہوں، لیکن۔۔۔۔۔
٭ میں نے پوچھا: کیا؟
اس نے بتایا کہ میں اپنے سامنے نصرانی جنوں کو دیکھ رہا ہوں جو مجھے قتل کی دھمکی دے رہے ہیں۔
٭ میں نے کہا یہ پریشانی کی بات نہیں ہے، اگر ہمیں معلوم ہو جائے کہ تم دل سے مسلمان ہو چکے ہو تو ہم تمہیں طاقتور اسلحہ مہیا کریں گے، جس کی وجہ سے اس نصرانی جنوں میں سے کوئی تمہارے قریب نہیں آسکے گا۔
جن: آپ مجھے ابھی دیں۔
٭ نہیں، جب تک ہماری یہ مجلس ختم نہیں ہوتی، تب تک تمہیں وہ اسلحہ نہیں دیا جائے گا۔
جن: اس کے بعد آپ اور کیا چاہتے ہیں؟
٭ اگر تم واقعی مسلمان ہو چکے ہو تو کفر سے تمہاری توبہ اس وقت تک مکمل نہیں ہو گی جب تک تم ظلم کرنا نہیں چھوڑتے اور اس عورت سے نہیں نکل جاتے۔
جن: ہاں میں مسلمان ہو چکا ہوں، لیکن جادوگر سے کس طرح میری جان چھوٹے گی۔
٭ یہ بھی پریشانی کی بات نہیں ہے، لیکن تب جبکہ تم ہماری بات مان لو گے۔
جن: جی، میں آپ کی بات مانتا ہوں۔
٭ تو بتاؤ جادو کہاں رکھا ہے؟
جن: عورت کے گھر کے صحن میں، البتہ میں یہ نہیں بتا سکتا کہ صحن میں کس جگہ پر ہے، کیونکہ اس کی حفاظت کےلئے ایک جن کی ڈیوٹی لگی ہوئی ہے، اگر اسے معلوم ہو جاتا ہے کہ میں نے اس کے متعلق بتا دیا ہے تو وہ اسے کسی اور جگہ پر منتقل کر دے گا۔
٭ کتنے سال سے تم جادوگر کے ساتھ کام کر رہے ہو؟
جن: گزشتہ دس یہ بیس برس سے (یہ مجھے شک ہے) اور اس دوران میں تین عورتوں میں داخل ہو چکا ہوں، جبکہ یہ چوتھی عورت ہے، پھر اس نے پہلی تین عورتوں کے قصے بھی سنا دئیے۔
٭ اب جب مجھے اس کی سچائی کا یقین ہو گیا تو میں نے اسے کہا: لو، یہ اسلحہ پکڑ لو جس کا ہم نے تم سے وعدہ کیا تھا۔
جن: وہ کیا ہے؟
٭ وہ اسلحہ آیت الکرسی ہے، جب بھی کوئی جن تمہارے قریب ہو، اسے پڑھ لینا، وہ جن بھاگ جائے گا۔۔۔۔ کیا تمہیں آیت الکرسی یاد ہے؟
جن: جی ہاں مجھے یاد ہوگئی ہے، کیونکہ میں اس عورت سے کئی بار سن چکا ہوں، پھر اس نے پوچھا کہ میں جادوگر سے کیسے نجات پاؤں گا۔
٭ تم اس عورت کو چھوڑ کر مکہ مکرمہ میں چلے جاؤ جہاں تم مؤمن جنوں کے ساتھ رہ سکو گے۔
جن: لیکن کیا اللہ تعالیٰ مجھے ان تمام گناہوں کے باوجود قبول کر لے گا۔ میں نے اس عورت کو اور اس سے پہلے دوسری عورتوں کو بہت تنگ کیا ہے؟
٭ ہاں! اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:
﴿ قُلْ يَا عِبَادِيَ الَّذِينَ أَسْرَفُوا عَلَى أَنْفُسِهِمْ لا تَقْنَطُوا مِنْ رَحْمَةِ اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ جَمِيعًا إِنَّهُ هُوَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ ﴾ (الزمر:۵۳)
“کہ دیجئے! اے میرے بندو جنہوں نے اپنے آپ پر زیادتی کی ہے! تم اللہ کی رحمت سے ناامید نہ ہو جاؤ، یقیناً اللہ تعالیٰ سارے گناہوں کو بخش دیتا ہے، واقعی وہ بڑی بخشش اور بڑی رحمت والا ہے۔”
جن یہ سن کر رونے لگا، اور کہا: میں جب چلا جاؤں تو اس عورت سے میری طرف سے گزارش کرنا کہ وہ مجھے معاف کر دے، پھر وہ واپس نہ آنے کا وعدہ کر کے نکل گیا، اس کے بعد میں نے پانی منگوایا، اس پر قرآنی آیات کو پڑھا اور خاوند کو یہ کہہ کر دے دیا کہ اسے گھر کے صحن میں انڈیل دے، اس طرح اس عورت کو شفا نصیب ہوئی۔ اور کچھ مدت کے بعد خاوند نے مجھے خبر دی کہ اب اس کی بیوی ٹھیک ہے۔۔۔۔ ایسا یقیناً اللہ کے فضل سے ہوا، اس میں میرا کوئی کمال نہیں۔
جاری ہے.....
ہماری پوسٹس پڑھنے کیلئے ہمارا بلاگ یا ہمارا گروپ جوائن کریں-
whatsApp:00923462115913
whatsApp: 00923004510041
fatimapk92@gmail.com
www.facebook.com/fatimaislamiccenter
http://www.hamariweb.com/articles/userarticles.aspx?id=229348
http://www.dawatetohid.blogspot.com/
جادو جنات اور علاج قسط نمبرA15 )
*کتاب:شریر جادوگروں کا قلع قمع کرنے والی تلوار*
*مئولف: الشیخ وحید عبدالسلام بالی حفظٰہ للہ*'
*ترجمہ: ڈاکٹر حافظ محمد اسحٰق زاھد*-
*مکتبہ اسلامیہ*
*یونیکوڈ فارمیٹ:فاطمہ اسلامک سنٹر پاکستان*
دوسری حالت: مریض پر دم کے دوران مرگی کا دورہ تو نہیں پڑتا البتہ وہ محسوس کرتا ہے کہ اس کو چکر آرہے ہیں۔ جسم پر کپکپاہٹ طاری ہو جاتی ہے اور شدید سر درد شروع ہو جاتا ہے، ایسی صورت میں آپ مریض پر مذکورہ آیات والا دم تین بارکریں، اگر اسے مرگی کا دورہ شروع ہو جائے تو پہلی حالت والا علاج شروع کر دیں، اور اگر ایسا نہیں ہوتا اور سر درد وغیرہ میں کمی شروع ہو جاتی ہے تو چند ایام تک اسے ایسے ہی دم کرتے رہیں، انشاءاللہ اسے شفا نصیب ہو گی، اور اگر مریض کو افاقہ نہیں ہوتا تو:
1۔ ایک کیسٹ میں سورۃ الصافات ایک مرتبہ اور آیت الکرسی کئی مرتبہ ریکارڈ کر دیں اور مریض کو اسے روزانہ تین مرتبہ سننے کا حکم دیں۔
2۔ مریض سے کہیں کہ وہ نماز با جماعت پڑھنے کی پابندی کرے۔
3۔ فجر کی نماز کے بعد لاَ إِلٰہَ إِلَّا اللہُ وَحْدَہٗ لاَ شَریْکَ لَہٗ ، لَہٗ الْمُلْکُ وَلَہٗ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلیٰ کُلِّ شَیْیٍٔ قَدِیْرٌ کو روزانہ سو مرتبہ پڑھا کرے۔
یاد رہے کہ پہلے دس یا پندرہ دنوں میں سر درد وغیرہ میں اضافہ ہو جائے گا، لیکن اس کے بعد آہستہ آہستہ کم ہونا شروع ہو جائے گا اور مہینے کے آخر تک کوئی تکلیف باقی نہیں رہے گی، مریض ایک ماہ بعد آپ کے پاس آئے تو اس پر پھر دم کریں، انشاءاللہ اس کی ساری پریشانی جاتی رہے گی اور اس پر کیا گیا جادو ٹوٹ جائے گا۔ اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ پورا مہینہ اس کے دردوں میں اضافہ ہوتا رہے اور اسے کچھ بھی اِفاقہ محسوس نہ ہو، اگر ایسا ہو تو آپ اس پر پہلی حالت میں مذکورہ آیات والا دم کئی بار کریں، یقینی طور پر اسے مرگی کا دورہ شروع ہو جائے گا اور اس کی زبان سے جن بولنے لگ جائے گا، سوآپ اس سے نمٹ سکتے ہیں جیسا کہ پہلی حالت میں ذکر کر دیا گیا ہے۔
تیسری حالت: مریض کو دَم کے دوران کچھ بھی محسوس نہیں ہوتا، اگر ایسا ہو تو آپ اس سے اس کی بیماری کی علامات دوبارہ پوچھیں، اگر جادو کی بیشتر علامات اس میں موجود نہ ہوں تو یقین کر لیں کہ اس پر نہ جادو کیا گیا ہے اور نہ یہ مریض ہے، البتہ مزید تاکید کےلئے آپ اس پر تین بار دم کر لیں۔
اور اگر جادو کی بیشتر علامات اس میں موجود ہیں اور آپ نے بار بار دم بھی کیا ہے، لیکن اس کے باوجود بھی اسے کچھ محسوس نہیں ہو رہا، اور ایسا بہت کم ہوتا ہے، تو آپ:
1۔ اسے ایک کیسٹ میں (سورۂ یٰسین، الدخان اور الجن) ریکارڈ کر دیں اور مریض کو روزانہ تین مرتبہ اسے سننے کا حکم دیں۔
2۔ مریض سے کہیں کہ وہ روزانہ سو بار استغفار کرے۔
3۔ لاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّ ۃَ إِلَّا بِاللہِ کا وِرد بھی کم از کم سو مرتبہ روزانہ کرے، ایک ماہ گزرنے کے بعد آپ اس پر پھر دم کریں، اور اس کے بعد وہی طریقہ اپنائیں جو پہلی دونوں حالتوں میں ذکر کر دیا گیا ہے۔
تیسرا مرحلہ۔۔۔۔۔ علاج کے بعد
اگر مریض کو اللہ تعالیٰ آ پ کے ذریعے شفا دے دے تو آپ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کریں کہ جس کی توفیق سے ایسا ہوا، اس کامیابی پر آپ کی عاجزی و انکساری میں اضافہ ہونا چاہئے، نہ کہ آپ تکبر کا شکار ہو جائیں، فرمانِ الٰہی ہے:
﴿۔۔۔۔ لَئِنْ شَكَرْتُمْ لأزِيدَنَّكُمْ وَلَئِنْ كَفَرْتُمْ إِنَّ عَذَابِي لَشَدِيدٌ ﴾
(ابراہیم:۷)
“اگر تم شکر کرو گے تو میں تمہیں ضرور بالضرور اور زیادہ عطا کروں گا۔ اور اگر تم نے ناشکری کی تو جان لو کہ میرا عذاب سخت ہے۔”
شفایابی کے بعد اس بات کا اندیشہ ہوتا ہے کہ مریض پر دوبارہ جادو کر دیا جائے، کیونکہ جادو کا عمل کرنے والے لوگوں کو جب معلوم ہوتا ہے کہ مریض کسی معالج کے پاس علاج کروا رہا ہے تو وہ جادو گروں سے اس پر دوبارہ جادو کر دینے کا مطالبہ کرتے ہیں، اس لئے مریض کو چاہئے کہ وہ علاج کے متعلق کسی کو کچھ خبر نہ ہونے دے، اور درج ذیل کاموں کی پابندی کرے:
1۔ نماز باجماعت پڑھنے کی پابندی کرے۔
2۔ گانے اور موسیقی وغیرہ سننا چھوڑ دے۔
3۔ ہر کام کرتے وقت “بسم اللہ” پڑھے۔
نمازِ فجر کے بعد لاَ إِلٰہَ إِلَّا اللہُ وَحْدَہٗ لاَ شَریْکَ لَہٗ ، لَہٗ الْمُلْکُ وَلَہٗ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلیٰ کُلِّ شَیْیٍٔ قَدِیْرٌ کا وِرد روزانہ سو مرتبہ کیا کرے۔
5۔ روزانہ قرآن کی تلاوت پابندی کے ساتھ کرے، اگر نہ پڑھ سکتا ہو تو تلاوت سنتا رہے۔
6۔ نیک لوگوں کے ساتھ اپنا اٹھنا بیٹھنا رکھے۔
7۔ سونےسے پہلے وضو کر لیا کرے اور آیت الکرسی پڑھ کر سوئے۔
8۔ اَذکارِ صبح و شام کو پابندی کے ساتھ پڑھا کرے۔
ہماری پوسٹس پڑھنے کیلئے ہمارا بلاگ یا ہمارا گروپ جوائن کریں-
جاری ہے.....
whatsApp:00923462115913
whatsApp: 00923004510041
fatimapk92@gmail.com
www.facebook.com/fatimaislamiccenter
http://www.hamariweb.com/articles/userarticles.aspx?id=229348
http://www.dawatetohid.blogspot.com/
خانہ کعبہ/ بیت اللہ کا محاصرہ /حملہ (تالیف عمران شہزاد تارڑ) 1979 کو تاریخ میں اور واقعات کی وجہ سے کافی اہمیت حاصل ہے۔ لیکن سعودی عرب می...