Tuesday 13 March 2018

ابتدائیہ:-

کتاب:یوگا کی حقیقت
(قسط نمبر1)
(مولف:عمران شہزاد تارڑ،ڈائریکڑ فاطمہ اسلامک سنٹر پاکستان)
ابتدائیہ:-
سب تعریفیں اللہ تعالى کے لئے ہیں جو تمام جہانوں کا پالنے والا ہے، اور درود و سلام ہو اس ذات گرامی پر جسے تمام انسانوں کے لئے سراپا رحمت بنا کر بھیجا گیا، جس پر نبیوں اور رسولوں کا سلسلۂ مبارک تمام ہوا، ہمارے نبی اور رسول محمد -صلی اللہ علیہ وسلم-، ان کی آل و اولاد، ان کے رفقاء و اصحاب اور روز قیامت تک ان کی بہتر اتباع کرنے والوں پر۔

دنیا میں "یوگا" کو مقبول عام کرنے کے لئے ہندو احیاء پسند تحریکات مغربی ممالک کے ساتھ عرب اور مسلم ممالک کی نئی نسل میں بھی ’’یوگا‘‘ کے متعلق جاذب نظر لٹریچر کی نشر و اشاعت کا کام بڑے پیمانے پر کامیاب کوشش جاری  ہے۔
جس سے متاثر ہو کر کئی مسلم ممالک کے ٹی وی چینلز،انٹرنیٹ اور اخبارات و رسائل میں "یوگا" کے فضائل بیان کئے جا رہے ہیں۔ جس سے خواتین و حضرات میں "یوگا" کے متعلق شوق بڑھتا جا رہا ہے۔بلکہ بعض ٹی وی چینل تو صبح کا آغاذ(مارننگ شو) ہی "یوگا" سے کرتے ہیں۔
انسان کی صحت اور تندرستی کے لئے کھیل کود اور ورزش بےحد ضروری ہے۔ دنیا کے مختلف ممالک میں کئی قسم کی قدیم و جدید ورزش کے طریقے رائج ہیں۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ شیر خوار بچے سے لے کر معمر افراد تک کو صحت مند زندگی گذارنے کے لئے جسمانی ورزش کرنا ضروری ہے۔
اسلام نے عقل و روح کو پروان چڑھانے کے ساتھ ساتھ جسمانی طاقت و قوت میں اضافہ کے لیے جسمانی ورزش اور کھیل کود کی اجازت دی ہے۔ قرآن کریم میں ﷲ تعالی نے اہل حق کو ایک طاقت ور قوم و ملت بننے کا حکم دیا اور انفرادی طاقت و قوت کی طرف اشارہ بھی کیا۔
وَأَعِدُّوا لَهُمْ مَا اسْتَطَعْتُمْ مِنْ قُوَّةٍ وَمِنْ رِبَاطِ الْخَيْلِ تُرْهِبُونَ بِه...(سورہ الأنفال:60)
اور تم ان کے مقابلہ کے لئے امکانی قوت اور گھوڑوں کی صف بندی کا انتظام کرو....۔
ارشاد نبویﷺ ہے۔
اَلْمُومِنُ القَوِیُ خَیرٌ وَاَحَبُّ اِلی اللّٰہِ مِنَ المُومِنِ الضَّعیفِ...۔ (صحیح مسلم:6774،سنن ابن ماجہ: 4168  حکم البانی صحيح)
"ﷲ تعالی کے نزدیک طاقت ور مومن بہتر اور زیادہ محبوب ہے کمزور مومن کے مقابلے میں۔"
نبی کریم ﷺ نے جب مسجد میں اہل حبشہ کو نیزوں سے کھیلتے ہوئے دیکھا:ابوبکر ؓ نے انہیں ڈانٹا، لیکن نبی کریم ﷺ نے فرمایا ” انہیں چھوڑ دو ، بنی ارفدہ تم بےفکر ہو کر کھیلو۔(صحیح بخاری:3530)
متعدد احادیث سے بھی پتا چلتا ہے کہ نبی کریم ﷺ کو گھوڑ سواری، تیراکی اور تیر اندازی جیسے کھیل پسند تھے۔البتہ موجودہ زمانہ میں اس کی جگہ جدید آلات نے لے لی ہے۔
جسمانی ورزش کی ہیئت پر مشتمل "یوگا" موجودہ صورت حال میں ایک اہم موضوع بن کر ابھر رہا ہے۔اس تحریر میں "یوگا" کا مختلف پہلوؤں سے مطالعہ اور تجزیہ پیش کیا جا رہا ہے اور "یوگا" کی شرعی حیثیت پر روشنی ڈالنے کی کوشش کی گئی ہے۔ یوگا کے متعلق اسلامی مفکرین کے نئے نئے علمی تحقیقات و مباحث مستقبل میں ان شاء اللہ آتے رہیں گے۔اس نشست میں جو حق بات دلیل کے ساتھ اخذ کی گئی ہے وہ قارئین کے استفادہ کے لئے قلمبند کر دی گئی ہے۔ اس سلسلہ کو فتوے کی حیثیت سے نہیں بلکہ یوگا کے متعلق ایک مکمل خالص اسلامی موقف کی حیثیت سے دیکھنے اور مطالعہ کرنے کی ضرورت ہے۔
اللہ تعالی سے امید ہے کہ یہ سلسلہ داعیان، مصلحین، تعلیم یافتہ نوجوانوں اور خواتین کے لئے ان شاء اللہ کار آمد ہو گا۔ (جاری ہے۔۔۔۔)
نوٹ:-
یہ مختصر کتابچہ پی ڈی ایف فارمیٹ میں شائع کرنے سے قبل ایک بار قارئین کے سامنے تبصرہ و تنقید اور تجاویز کے لیے  قسط وار پیش کیا جا رہا ہے تاکہ کوئی کمی بیشی ہو تو وہ پی ڈی ایف فارمیٹ (PDF ) میں تبدیل (convert) کرنے سے پہلے کر لی جائے۔ اس لیے قارئین سے گذارش ہے کہ وہ اپنے قیمتی تبصرے و تنقید، اصلاح و آراء سے آگاہ فرمائیں تاکہ ضروری ترامیم کی جا سکے۔ خاص طور پر ان لوگوں سے گذارش ہے جو اس کتاب کو ایک عالم کی نگاہ سے پڑھنا چاہتے ہیں۔ البتہ کوشش کیجئے گا کہ تمام تبصرے 31 مارچ 2018ء تک ارسال کر دیں۔تاکہ اس کے بعد اس کی پی ڈی ایف فارمیٹ کا اہتمام کیا جا سکے،جزاکم اللہ خیرا۔
whatsapp: 00923462115913
fatimapk92@gmail.com
https://www.facebook.com/fatimaislamiccenter
www.dawatetohid.blogspot.com
بشکریہ:فاطمہ اسلامک سنٹر اینڈ
BEST FUTURE  TRAVEL & TOURISM
https://www.facebook.com/bestfuturepk/
* * * * *

خانہ کعبہ/ بیت اللہ کا محاصرہ /حملہ

خانہ کعبہ/ بیت اللہ کا محاصرہ /حملہ (تالیف عمران شہزاد تارڑ) 1979 کو تاریخ میں اور واقعات کی وجہ سے کافی اہمیت حاصل ہے۔ لیکن سعودی عرب می...