Saturday, 27 August 2016

سر کے چکر کیوں آتے ہیں؟

سر کے چکرآتے ہیں تواب گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں

ڈاکٹر آصف محمود جاہ

سر میں چکر آنا مختلف بیماریوں کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔ بیماری کے مطابق اس میں مختلف دوائیوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ سر کے چکروں کے لیے چند مخصوص دوائیاں درج ذیل ہیں: سٹوگیرون(Stugeron) سٹیمٹل(Stemetil) سرک(Serc) مضراثرات: ٭ متلی، قے ٭ پیٹ میں درد اور جلن ٭ سردرد، گھبراہٹ، بے چینی ٭ بلڈ پریشر میں کمی، اونگھ آنا ٭ جلد پر خارش وغیرہ احتیاط: ٭ چکروں کی دوا کھانے کے ساتھ لیں۔ ٭ دوا لینے کے بعد گاڑی چلانے، مشین پر کام کرنے یا تیرنے سے پرہیز کریں۔ دوا کی نوعیت اور ضرورت کی اہمیت: ’’چکر آنا‘‘ مختلف بیماریوں کی وجہ سے ہوتا ہے۔ اس لئے سب سے پہلے اس بات کا پتہ چلانا ضروری ہے کہ چکر کس وجہ سے آرہے ہیں۔ چکروں کی ایک بیماری میںہر چیز گھومتی ہوئی محسوس ہوتی ہے۔ ایسے لگتا ہے کہ بندہ خود بھی جھو م رہا ہے۔ کانوں میں شاں شاں کی آوازآرہی ہوتی ہے۔ ایسا عموماً کان کے اندرونی حصے میں خرابی کی وجہ سے ہوتی ہے۔ جسے مینیئر سنڈ روم کا نام دیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ چکر آنے کی اور بھی وجوہات ہو سکتی ہیں۔ بہت زیادہ تھکاوٹ، ذہنی پریشانی، بے خوابی، بلڈ پریشر میں کمی، سردرد، نزلہ و زکام یامعدے میں خرابی یا گیس کی وجہ سے بھی چکر آ سکتے ہیں۔ اس لیے ضروری ہے کہ سب سے پہلے چکر آنے کی وجہ کا پتہ چلایا جائے اور تشخیص ہونے کے بعد ڈاکٹر کے مشورے سے مرض کے مطابق علاج شروع کیا جا سکتا ہے۔ آسان اور متبادل علاج: جیسا کہ اوپر بیان کیا گیا ہے کہ چکروں کے علاج کے لیے سب سے پہلے وجہ کا جاننا ضروری ہے اور اس کے بعد اس کا علاج شروع کیا جانا چاہیے۔ سر کے چکروں سے نجات پانے کے لیے مندرجہ ذیل قابل عمل آسان گھریلو نسخوں پر عمل کریں۔ ٭ رات کو مٹی کے گھڑے میں پانی ڈال کر رکھیں اور صبح تین چار گلاس پانی نہار منہ لیں۔ ٭ سبزیوں کا سوپ استعمال کریں۔ ٭ صبح اٹھتے وقت ایک چمچ شہد میں کالی مرچ کے دو تین دانے ڈال کر استعمال کریں۔ ٭ نیند میں کمی یا بے خوابی کی وجہ سے چکر آرہے ہوں تو سکون آور دوائوں کے پیکٹ پر دی گئی ہدایات پر عمل کریں۔ ٭ چائے، کافی، کولا ڈرنکس وغیرہ سے پرہیز کریں۔ ٭ کینو، مسمی اور انار کا تازہ جوس استعمال کریں۔ ٭ پیٹ کی خرابی کی صورت میں اسپغول کا ثابت چھلکا دہی یا دودھ میں ڈال کر استعمال کریں۔ ٭ نمک کا استعمال بالکل کم کر دیں اور نمکین اشیاء کا استعمال محدود کر لیں۔ ٭ کدو کاٹ کراس کو سر اور تلوئوں پر صبح شام ملنے سے سر کے چکر کم ہو جائیں گے۔
مزید ایک نسخہ حکیم عرفان صاحب کی ویب سائٹ سے لیا گیا ہے...
سر چکرانا،چکر آنا کا دیسی حکیمی علاج

نسخہ اُم الشفاءخشخاشدھنیابنولہ کی گریہر ایک 4 گرامترکیب تیاری ۔ 120 ملی لیٹر پانی کے ساتھ پیس کر چھان لیںترکیب استعمال ۔ روزانہ صبح 10 ملی لیٹر لیںفوائد ۔ سر کا چکرانا اور چکر آنے میں مفید ہےنسخہ نمبر 2

سر چکرانا،چکر آنا کا دیسی حکیم علاج

مہندی کے بیج 5 گرامشہد 10 گرامترکیب تیاری ۔ مہندی کے بیجوں کا باریک سفوف بنائیں اور شہد میں ملا کر چٹنی بنا لیںترکیب استعمال ۔ دن میں دو بار لیںفوائد ۔ سر کا چکرانا اور چکر آنے میں مفید ہےنسخہ نمبر 3

سر چکرانا،چکر آنا کا دیسی حکیم علاج

املی کا گودا 25 گرامشکر 7 گرامترکیب تیاری ۔ گودے کو 120 ملی لیٹر پانی میں ایک گھنٹہ تک بھگوئیں اس کے بعد نتھار کرشکر ملا لیںترکیب استعمال ۔ دن میں دو بار لیںفوائد۔ سر کا چکرانا اور چکر آنے میں مفید ہے
-------------------------''''
چکر کیوں آتے ہیں؟ وجوہات اور علاج٬
ڈاکٹر امتیاز اطہر صدیقی

 ڈاکٹر امتیاز کہتے ہیں کہ “ چکر کا آنا ایک ایسی علامت ہے کہ جس سے معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہوسکتے ہیں- اس صورت میں نہ انسان بیٹھ سکتا ہے٬ نہ لیٹ سکتا ہے٬ نہ اٹھ سکتا ہے٬ نہ سیڑھیاں چڑھ یا اتر سکتا ہے اور اس کا گھر سے نکلنا بھی مشکل ہوجاتا ہے“-
 “ڈاکٹر امتیاز کے مطابق “ چکر آنے کا تعلق جسم کے توازن سے ہوتا ہے اور بہت کم لوگ اس بات سے واقف ہیں کہ اﷲ تعالیٰ نے ہمیں جو دو کان عطا کیے ان کا کام سننے کے علاوہ جسم کا توازن برقرار رکھنا بھی ہوتا ہے“-“ اگر جسم کا توازن بگڑ جائے تو ہمیں تو دو طرح کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے٬ ایک vertigo اور دوسری dizziness-“ vertigo میں ہمیں ایسے چکر آتے ہیں کہ ہر چیز گھومتی ہوئی محسوس ہوتی ہے اور ہمارا اٹھنا٬ بیٹھنا یا کھڑے ہو کر توازن برقرار رکھنا مشکل ہوجاتا ہے- جبکہ dizziness میں ہمیں ہلکے پھلکے چکر آتے ہیں یعنی چکروں کے دوران ہمارے معمولاتِ زندگی بھی جاری رہتے ہیں“-
چکر آنے کی چند بنیادی وجوہات:1- جسم میں کسی ایسی خرابی کا پیدا ہونا جس کے اثرات کان کے توازن برقرار رکھنے والے نظام پر بھی پڑ رہے ہیں٬ جیسے کہ بلڈ پریشر ہائی ہوجانا٬ یا کسی شخص کا بلڈ پریشر پہلی بار میں ہی بہت ہائی ہوگیا- اس کے علاوہ شوگر لیول اچانک کم ہوجانا جس سے جسم پر کپکپی طاری ہوجاتی ہے اور چکر آنا شروع ہوجاتے ہیں- 2- بعض اوقات کسی دوائی کے مضر اثرات کے طور پر بھی چکر آتے ہیں-3- کان کے اندرونی حصے میں اگر کوئی بیماری لاحق ہوجائے تو بھی چکر آسکتے ہیں- ڈاکٹر امتیاز کہتے ہیں کہ “ مریض سے تمام تفصیلات حاصل کر کے یہ معلوم کیا جاسکتا ہے کہ اسے چکر کیوں آرہے ہیں“-“
“ لیکن مریض جب صبح سو کر بیدار ہوتا ہے اور اٹھنے لگتا ہے تو اسے چکر آجاتا ہے یا کروٹ لینے لگتا ہے تو چکر آجاتا ہے یا پھر وہ کھڑا ہوتا تو گر جاتا ہے یہاں تک کہ وہ ہل بھی نہیں سکتا“-“ اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ ہمارے کانوں میں ایک مخصوص پانی چل رہا ہوتا ہے جیسا کہ ایک پانی ہماری کمر میں ہوتا ہے- اور کان کے پانی میں سوڈیم٬ پوٹاشیم اور میگنیشیم سمیت کئی چیزیں پائی جاتی ہیں اور یہ تمام ملی مائیکرون تک متوازن ہوتی ہیں“-لیکن جب کانوں میں سے کسی ایک کان کا پانی زیادہ گاڑھا یا زیادہ پتلا ہوجاتا ہے تو ہمارے جسم کا توازن بگڑ جاتا ہے اور ہمیں چکر آتے ہیں- اور اسی وجہ سے اکثر مریضوں کو ایک مخصوص پوزیشن میں چکر آتے ہیں“-ڈاکٹر امتیاز کا کہنا ہے کہ “ ایسے مریضوں کے تمام ٹیسٹ کروائے جاتے ہیں مثلاً بلڈ پریشر٬ شوگر٬ ایکسرے اور ایم آر آئی وغیرہ- لیکن اگر ان تمام ٹیسٹ میں کوئی بیماری سامنے نہیں آتی تو ان چکروں کو عام قرار دیا جاتا ہے جو کہ دو سے تین ہفتوں میں خود ہی ختم ہوجاتے ہیں“-“ لیکن ان دو سے تین ہفتوں کے دوران بھی مریض کو ایسے نہیں چھوڑا جاسکتا اور اسے پھر بھی دوائی دی جاتی ہے تاکہ چکر آنا بند ہوجائیں“- “ جن مریضوں کے چکر دوائی کے استعمال کے باوجود دو سے تین ہفتوں میں ختم نہیں ہوتے ان کا علاج ایک مخصوص طریقے سے کیا جاتا ہے اور اس میں انہیں مختلف زاویوں سے لٹایا جاتا ہے اور یہی ان کا علاج بھی ہوتا ہے“-“ اس میں اکثر مریض بغیر کسی اور دوائی کے ہی ٹھیک ہوجاتے ہیں“-ڈاکٹر امتیاز کہتے ہیں کہ “ جب ہمارے پاس کوئی مریض آتا ہے تو ہم اسے دوائی کے ساتھ ساتھ چند ہدایات بھی دیتے ہیں جیسے کہ: بستر سے جھٹکے یا تیزی سے نہیں اٹھنا٬ سیڑھیاں آہستہ چڑھیں اور اتریں٬ جن دنوں چکر آرہے ہوں تو باہر نہ نکلیں“-“اس کے علاوہ اگر باہر نکلیں تو سڑک پار کرنے کے لیے کسی کا ہاتھ تھام لیں٬ بس میں سوار ہوں تو آہستہ چڑھیں یا اتریں٬ ڈرائیونگ نہ کریں اور بہت زیادہ جسمانی سرگرمیوں سے اجتناب کریں- 
---------------------------
آنکھوں کے آگے اندھیرا اور سر چکرانے کے اسباب اور علامات

آنکھوں کے آگے اندھیرا آنا ایک حالت کا نام ہے،جس میں کھڑا ہونے سے یا معمولی حرکت کرنے سے بھی مریض کی آنکھوں کے آگے اندھیرا چھا جاتا ہے۔ چکر آنا وہ حالت ہے،جس میں کھڑا ہونے یا معمولی حرکت کرنے سے مریض کی آنکھوں کے سامنے پہلے اندھیرا چھا نے لگتاہے اورپھر مریض کو ایسا معلوم ہونے لگتاہے گویا کہ مریض کو چکر آرہے ہیں، اور آس پاس کی تمام چیزیں گھوم رہی ہیں اور ایسی حالت میں مریض اپنے آپ کو کھڑا نہیں رکھ سکتا، بلکہ کسی چیز کا سہارا لینے پر مجبور ہوجاتاہے۔بیٹھ جاتا ہے اور کبھی کبھارسہارا نہ ملنے پر گر بھی جاتاہے۔ہر عمل کا کوئی نہ کوئی ردعمل ہوتا ہے اور ہمارے جسم میں ہونے والی کوئی بھی تبدیلی یا تکلیف کسی بڑی وجہ کا پیش خیمہ ہوتی ہے۔جس کے لئے علاج کی ضرورت پیش آتی ہے۔اگر بروقت علاج نہ کیاجائے تو چھوٹے چھوٹے مسائل آگے جاکر بڑی پریشانی کا باعث بن جاتے ہیں۔

اسباب

اس مرض کا اصل اوراہم سبب خون کی کمی ہے،اور خون کی کمی کے ساتھ ساتھ جسم میں زہریلے مادوں کا جمع ہونابھی ہوسکتی ہے۔کثرت حیض،بچہ کو زیادہ عرصے تک دودھ پلانا،چوٹ لگنے کے باعث خون کے زیادہ بہہ جانے سے جسم خصوصاً دماغ کمزور اور لاغر ہوجاتاہے۔ اسی سبب یہ شکایت درپیش آتی ہے۔اس کے علاوہ بدہضمی اور قبض کے باعث اچھا خون نہیں پیدا ہوپاتا، اور اسکے ساتھ ساتھ معدہ اور آنتوں میں زہریلا مواد جمع ہوجاتاہے۔اور انکا زہر خون میں شامل ہوکر خون کو بھی زہریلا کردیتاہے۔اسی سبب بھی یہ مرض پیدا ہوسکتاہے۔ان زہریلے مواد کی اذیت دماغ تک پہنچ کر آنکھوں میں اندھیرا اور چکر آنے کی کیفیت پیدا کردیتی ہے۔اسکے علاوہ تمباکو نوشی اور دیگر نشہ آور اشیاء کے استعمال سے بھی یہ مرض لاحق ہوسکتاہے۔

علامات

اگر مرض زیادہ شدید نہ ہوتو،کبھی کھباردیر تک بیٹھنے کے بعد اٹھتے وقت آنکھوں کے سامنے اندھیرا چھاجاتاہے۔اور تھوڑی دیر آرام کرنے سے طبیعت میں بہتری آجاتی ہے۔لیکن اگر مرض شدید ہوتواٹھتے ہی مریض کی آنکھوں کے سامنے اندھیرا چھاجاتاہے۔اور مریض کو اپنا سر اور آس پاس کی تمام چیزیں گھومتی ہوئی معلوم ہونے لگتی ہیں، اور وہ کھڑا نہیں رہ پاتا بلکہ آنکھیں بند کرکے کسی چیز کا سہارا لینے پر مجبور ہوتاہے۔مریض کو فوراً بیٹھنا پڑتاہے ورنہ وہ گر سکتاہے۔ اور ان علامات کے علاوہ متلی بھی ہونے لگتی ہے۔ اور کبھی کبھار قے بھی ہوجاتی ہے۔جس سے مرض میں تخفیف ہوجاتی ہے۔اس مرض سے دماغی بیماریوں مثلاً صرع،شقیقہ خصوصاً سکتہ جیسے مسائل پیدا ہونے کا اندیشہ ہوسکتا ہے۔

علاج

مریض کو سب سے پہلے کثرت مشاغل خصوصاًدماغی کاموں،اور غور و فکر سے رکنا چاہئے۔چائے اور تمباکو نوشی سے پرہیز کریں۔کھانا ہمیشہ بھوک سے کم کھائیں اور قبض سے بچیں۔نظام ہاضمہ کی خرابی ہو،قبض کی شکایت رہتی ہو تو اسکا علاج کرائیں۔مریض میں خون کی کمی ہوتو ایسی غذاؤں کااستعمال کرائیں جس سے خون کی کمی پوری کی جاسکے۔اپنے جسم کو ڈیٹاکسیفائی کریں،زیادہ سے زیادہ پانی پیئیں۔جسم اور دماغ کو طاقت پہنچانے والی غذاؤں کا استعمال کریں۔اگر اس مرض میں شدت ہو یعنی جلد جلد اس طرح کا مسئلہ درپیش ہو تو اپنے معالج سے رجوع کریں۔اگر مریض عمر رسیدہ ہو تومریض کو فالج یا لقوہ پیدا ہونے کا اندیشہ ہوتاہے۔ایسی صور ت میں مزید احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔

غذا

زود ہضم اور طاقتور غذا مثلاً دودھ،مونگ کی دال یا شوربے والا سالن چپاتی کے ساتھ کھائیں۔گوشت میں پالک،شلغم،یا چقندر وغیرہ ڈال کر پکائیں تو زیادہ بہتر ہے۔

پرہیز

بادی اور قابض اشیاء مثلاً ماش کی دال،بینگن،اروی،گوبھی،لہسن،پیاز اورتیل وغیرہ سے پرہیز کریں۔ترش اشیاء کا استعمال نہ کریں۔تمباکو نوشی اور چائے قہوہ سے پرہیز کریں۔
--------------------------
دماغ کی کمزوری

تعریف مرض۔ دما غ میں خون کی کمی سے دماغی کمزوری واقع ہوتی ہے۔علامات چکر آنا ، سر کا درد رہنا ، آنکھوں کے سامنے اندھیرا آنا اسکی عام علامات ہیں۔وجوہات۔ جسمانی کمزوری، مردانہ کمزوری ،جماع کی زیادتی ،وغیرہ ضعف دماغ کی وجہ بنتے ہیں۔ 
علاج ۔جوارش شاہی جواہر دار، جوارش شہنشاہی عنبری، جوارش شاہی سادہ٭ دھنیا دس تولے، آدھا کلو پانی میں ڈال کر ابا لیں جب پانی تھوڑا سا رہ جائے اس میں دو چھٹانک مصری ملا کر پکائیں جب گاڑھا ہو جائے تو اتار لیں اور روزانہ سات ماشہ چاٹیں۔یا اپنے قریبی حکیم سے کوئی بهی نسخہ تیار کروا لیں-؛؛
دماغی کمزوری کو دور کرنے کے لئے عرق سونف ضرور پیئں۔٭ سبز الائچی کا عرق دماغ کو بہت تقویت دیتا ہے۔٭ اگر صبح کے وقت سات عدد مغز بادام کھا کر اوپر سے گاجروں کا پانی دس تولہ، دودھ گائے نصف سیر میں ملا کر پئیں تو اس سے دماغ کو بہت تقویت ملتی ہے۔

ہماری پوسٹس پڑھنے کیلئے ہمارا بلاگ یا ہمارا گروپ جوائن کریں
whatsApp:0096176390670
whatsApp:00923462115913
whatsApp: 00923004510041
fatimapk92@gmail.com
http://www.dawatetohid.blogspot.com/
www.facebook.com/fatimaislamiccenter
نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات عامہ کے لیے ہے، اس پر عمل کرنے سے پہلے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔
-------------------------

خانہ کعبہ/ بیت اللہ کا محاصرہ /حملہ

خانہ کعبہ/ بیت اللہ کا محاصرہ /حملہ (تالیف عمران شہزاد تارڑ) 1979 کو تاریخ میں اور واقعات کی وجہ سے کافی اہمیت حاصل ہے۔ لیکن سعودی عرب می...