Wednesday 31 August 2016

تفسیر احسن البیان سبق نمبر 2


                   تفسیر احسن البیان
                     
                       تعارف:راقم

(سبق نمبر:2)

الحمد للہ رب العالمین و الصلاۃ و السلام علی اشرف الأنبیاء و المرسلین-
سب تعریفیں اللہ سبحانہ وتعالی کے لیے جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے، درودو اسلام ہو اشرف المرسلین سیدنا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر، ان کی آل پر اور ان کے اصحاب رضی اللہ عنہم پر-میں اپنی اس کاوش کو اپنے خالق مالک سبوح و قدوس اور اپنے معبود حقیقی اللہ وحدہ لا شریک کے نام منسوب کرتا ہوں-
جس کا میں بندہ ہوں اور جس کے فضل و کرم اور رحمت و عنایت میں میرے جسم و جاں کا رواں رواں ڈوبا ہوا ہے اور جس کا شکریہ ادا کرنا میرے بس میں نہیں ۔ اور جس اللہ سبحانہ و تعٰالیٰ کی توفیق و عنایت سے اس کی کتاب حکیم کے خدمت اور عظیم الشان سعادت نصیب ہوئی ہے ۔ فَالحَمدُ لَہ قَبلَ کُلِّ٘ شَیۡءٍ وَّ بَعدَ کُلِّ شَیۡءٍ ورنہ کہاں میں اور کہاں یہ نکہت گل نسیم سحر یہ تیری مہربانی ہے۔ پس اسی کے حضور دست بدعا اور سراپا عرض و التجا ہوں کہ وہ محض اپنی شانِ کریمی سے اس بندہ ناچیز کی اس طالب علمانہ کوشش کو شرف قبولیت سے نواز کر اسے نفع عام اور راقم آثم کیلئے دارین کی سعادت و سر خروئی کا ذریعہ بنا دے۔ نیز یہ کہ اس کار عظیم کی ٹائپنگ و ترتیب کے دوران جو بھی کوئی تقصیر و کوتاہی راقم آثم سے سرزد ہوئی ہو ۔ خواہ اس کا تعلق نیت و ارادہ سے ہو یا عمل و اداء سے اس کو  اللہ سبحانہ وتعالی اپنی رحمت و عنایت سے معاف فرما دے کہ وہ غفور بھی ہے ، اور رحیم بھی- اور اس کو اپنی بارگاہِ اقدس و اعلیٰ میں قبول فرما کر اسے راقم آثم کیلئے ، راقم کے والدین،دوست احباب، بہن بھائیوں اور دوسرے تمام رشتہ داروں کیلئے اور مرحومین بالخصوص میری دادی فاطمہ بی بی کی لیے ، خیر و برکت اور دارین کی سعادت و سرخروئی کا ذریعہ ، اور ابدالاباد تک باقی رہنے والا صدقہء جاریہ بنا دے ، آمین ثم آمین ۔۔
نیز اس کو راقم کے اساتذہ و مشائخ ، اہل مسلک اور جملہ اہل حق اور اہل ایمان کیلئے رحمتوں برکتوں اور دارین کی فوز و فلاح اور سعادت و کامرانی کا ذریعہ ، اور اس سے حق اور جملہ اہل حق کا بول بالا ہو ۔ اور ان کے مقابلے میں اہلِ کفر و باطل میں سے جن کے نصیب میں ہدایت ہو ان کو ہدایت و رحمت کے نور سے نوازنے کا ذریعہ بنا دے اور جن کے نصیب میں یہ نور ملنا مقدر نہ ہو ان کو خائب و خاسر اور ناکام و نامراد کر دے ۔ اٰمین ثم اٰمین یا رب العالمین ،
یہ بندہ ناچیز عمران شہزاد تارڑ،ولد محمد زمان تارڑ- جو کہ پاکستان ضلع منڈی بہاؤالدین،تحصیل پهالیہ گاؤں چهوہرانوالہ کے مقام کا رہنے والا ہے-جو کہ خود عالم نہیں لیکن محدثین ، فقہاء اور علماء کی کتب پڑھنے کی الحمدللہ لگن موجود ہے-
برادران اسلام کی خدمت میں عرض پرداز پے کہ قرآنِ حکیم  کے اس مشن عظیم الشان اور جلیل القدر کام کی نیت ایک عرصہ قبل کی تھی وہ اب جا کر پایہء تکمیل کو پہنچ رہی ہے- والحمد للہ رب العالمین۔
اَلَّذِیۡ لَا تَتِمُّ الصَّالِحَاتُ اِلَّا بِتَوۡفِیقٍ مِّنہُ سُبحَانَہ وَ تَعَالیٰ-
جن معاونین نے یہ کار عظیم سر انجام دیا ہے ان کا سابقہ سبق میں ذکر کر دیا گیا-جن میں بالخصوص مترجم القرآن مولانا محمد جونا گڑھی و مفسر مولانا صلاح الدین یوسف اور خادم الحرمین الشریفین شاہ فہد بن عبدالعزیز  قابل ذکر ہیں- اس لئے اس کے اعادہ و تکرار کی اب یہاں نہ ضرورتے ہے ، اور نہ گنجائش ، اس وقت تو صرف اس عمل جلیل کی قبولیت عند اللہ کی دعا کی اپیل و درخواست ہے اور بس اس دوران جو بھی کوئی کوتاہی راقم اٰثم سے سرزد ہو گئی ہو ۔ خواہ اس کا تعلق ارادہ و نیت سے ہو ۔ یا عمل و اداء سے اللہ تعالیٰ اس کی بخشش فرما کر اس قرآنی خدمت کو اپنی بارگہء اقدس میں قبول فرما لے ۔ اور اس کو پوری دنیا میں نور حق و ہدایت کی اشاعت کا ذریعہ بنا دے اٰمین-
ذہن نشین رہے راقم الحروف نے صرف اس تفسیر احسن البیان کو یونیکوڈ فارمیٹ کے ذریعے سوشل میڈیا پر عام کرنے کی ذمہ داری اٹهائی ہے-
جسے اللہ تعالیٰ محض اپنے فضل و کرم سے قبول فرما کر اس کو جملہ متعلقین کے لئے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے باقی رہنے والا ایسا صدقہء جاریہ بنا دے ۔ جس سے دنیا ساری میں نور توحید کا اجالا ہو جائے اور شرک و بدعت کے اندھیرے چھٹ جائیں ۔ اور حق اور اہل حق کا بول بالا ہو جائے اٰمین-

  مقیم لبنان بیروت 31 اگست 2016 ء بروز بدھ-

بندۂ عاجز
عمران شہزاد تارڑ
ڈائریکٹر فاطمہ اسلامک سنٹر پاکستان
fatimapk92@gmail.com
facebook:fatima Islamic centre
whatsAp:+96176390670
whatsApp+923462115913
whatsApp:+923004510041
تمام اقساط کے لیے بلاگ وزٹ کریں
http://dawatetohid.blogspot.com

خانہ کعبہ/ بیت اللہ کا محاصرہ /حملہ

خانہ کعبہ/ بیت اللہ کا محاصرہ /حملہ (تالیف عمران شہزاد تارڑ) 1979 کو تاریخ میں اور واقعات کی وجہ سے کافی اہمیت حاصل ہے۔ لیکن سعودی عرب می...