کیا سب کے سب غیر مقلد اہل حدیث ہیں..؟؟
ایک جائزہ
اگر تقلید باعث حق ہے تو پهر اہل تشیع بهی تین فقہی امام کی تقلید کرتے ہیں اور قادیانی بهی پهر تو ان کو بهی حق پر ماننا پڑے گا...جو کہ ایسا نہیں ہے...
ائمہ اربعہ کی طرح ان کے عالی مقام شاگردوں کا دامن بھی اپنے ائمہ کی تقلید سے پاک ہے کیونکہ اگر وہ ان کے مقلد ہوتے تو ان سے اختلاف نہ کرتے جبکہ امر واقعہ یہ ہے کہ اگر ہر امام کے شاگردوں اور ان کے شاگردوں کے ان اختلافات کو جمع کیا جائے جو معتبر سندوں کے ساتھ مستند کتابوں میں مدون ہیں تو کئی جلدوں میں کتاب تیار ہو سکتی ہے۔ بہرحال:-
کیا صدیق حسن خان اہل حدیث تھے؟
محقق عصرحافظ زبیر علی زئی نے نواب صدیق حسن خان کو مسلک اہل حدیث سے خارج قرار دیتے ہوئے انہیں غیر اہل حدیث قرار دیا ہے۔،
مزید وحیدالزماں حیدرآبادی ، نواب صدیق حسن خان، نورالحسن ،حافظ عنایت اللہ گجراتی اور فیض عالم صدیقی وغیرہ ان جیسے سب کئی اور کو غیر اہل حدیث اقرار دیا ہے
(ماہنامہ الحدیث،فروری 2010، شمارہ نمبر 69، صفحہ 16)
نواب صاحب کے ایک بیٹے نواب نورالحسن خان کو خود حافظ زبیر علی زئی نے بھی غیر اہل حدیث اور اس کی کتابوں کو مردودقرار دے رکھا ہے
۱۔ اور وحیدالزماں و نورالحسن و نواب صدیق حسن خان کی کتابیں تمام اہل حدیث علماء و عوام کے نزدیک غلط و مسترد ہیں۔(دین میں تقلید کا مسئلہ، صفحہ 58)
نواب صاحب سے حافظ زبیرعلی زئی حفظہ اللہ کی بے زاری اور انہیں غیر اہل حدیث قرار دینے کی بنیاد خود نواب صدیق حسن خان کے بیٹے سید محمد علی حسن خان کی مندرجہ ذیل تحریر ہے جسے مآثر صدیقی موسوم بہ سیرت والا جاہی سے زبیر علی زئی حفظہ اللہ نے نقل کرتے ہوئے لکھا ہے:
نواب صدیق حسن خان صاحب ’’غیر مقلد‘‘ ہونے کے ساتھ’ ’حنفی‘‘ بھی تھے۔ نواب کا اپنا بیٹا سید محمد علی حسن خان لکھتا ہے: ’’ سنی خالص محمدی قح موحد بحت مبتع کتاب و سنت حنفی مذہب نقشبندی مشرب تھے اور ہمیشہ طریقہ اسلاف پر مذہب حنفی کی طرف اپنے کو منسوب کرتے تھے مگر عملاً و اعتقاداً اتباع سنت کو مقدم رکھتے تھے‘‘
(فتاویٰ علمیہ المعروف توضیح الاحکام، ص 537، جلد دوم)
نواب صاحب کے بیٹے محمد علی حسن خان نے اس کے علاوہ بھی ایک اور الزام اپنے والد بزرگوارپر عائد کیا ہے جسے انوار خورشید دیوبندی نے بھی اپنی مطلب بر آوری کے لئے اہل حدیثوں پر بطور الزام پیش کیا ہے دیکھئے: نواب صاحب حنفی طریقہ نماز کو اقرب الی السنۃ سمجھتے تھے.....صرف یہی نہیں کہ نواب صاحب حنفی طریقہ نماز کو اقرب الی السنۃسمجھتے تھے بلکہ وہ نماز پڑھتے ہی حنفی طریقہ کے مطابق تھے ۔چناچہ نواب سید علی حسن خان فرزند صاحب سوانح لکھتے ہیں۔ ’’والا جاہ مرحوم نماز پنجگانہ حنفی طریقہ پر پڑھتے تھے‘‘ (حدیث اور ہل حدیث، صفحہ 84)
اس میں کوئی شک نہیں کہ تقلید کو نواب صاحب کفر سے تعبیر کرتے تهے..اور اپنی تمام تحریروں میں رد کیا ہے....
لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا تقلید کا رد کرنے والا ہر کوئی مسلک اہل حدیث میں شامل ہے...
تو آئیے ہم مقلدین کے گھر ہی چلتے ہیں ....
ایسے ہزاروں محدثین علماء کرام اور بڑے بڑے تعلیم یافتہ طبقے سے تعلق رکھنے والے حضرات جو تقلید کو گناہ کبیرہ تصور کرتے ہیں لیکن وہ اہل حدیث نہیں ہیں. ..
پہلے ہم پاکستان میں انٹری کرتے ہیں جو فقہ حنفی کو رد کر کے غیر مقلد ہوئے یا شروع سے ہیں لیکن وہ اہل حدیث نہیں ہیں. ..ہم ان کے اختصار کے ساتھ چند نام درج کرتے ہیں-اور فیصلہ ہمیشہ کی طرح اہل عقل پر چهوڑتے ہیں. ..
( سید جمال الدین افغانی)
(جاوید احمد غامدی)
( ڈاکٹر علامہ محمد اقبال )
(مفتی محمد عبدہ)
( ابو الکلام آزاد )
(حمید الدین فراہی )
(سید ابو الا علی مودودی)
(محمد اسد)
(علامہ رشید رضا)
(مولانا شبلی نعمانی)
(ڈاکٹر حمید اللہ)
(ڈاکٹر یوسف القرضادی )
(مولانا امین احسن اصلاحی)
(اسکالر ڈاکٹر اسرار احمد)
(ڈاکٹر محمود احمد غازی)
وغیرہ. ......
یہ چند نمونے تهے...ضرورت پڑهنے پر ہزاروں نام دعویٰ کے ساتھ پیش کیے جا سکتے ہیں. .
کہ یہ تمام لوگ اور ان کے لاکھوں پیروکا کسی امام کی تقلید نہیں کرتے بلکہ تقلید کو لعنت تصور کرتے ہیں اور ان کی تمام تر تعلیمات تقلید کے رد میں ہیں-اگر میری بات پر یقین نہ ہو تو ان سے یا ان کے حلقہ کے لوگوں سے معلوم کر سکتے ہیں. .
آئیے تهوڑا اور آگے چلتے ہیں. ..
برصغیر میں منکر حدیث بهی پیدا ہوئے لیکن ان کا بهی مسلک حق اہل حدیث سے کسی قسم کا کوئی واسطہ نہیں. ..اختصار کے ساتھ چند نام مندرجہ ذیل ہیں:
(عبداللہ چکڑالوی)(سر سید احمد خان)(چراغ علی)(اسلم جیراج پوری)(حبیب الرحمان کاندهلوی)(عمر احمد عثمانی)(تمنا عمادی) وغیرہ
حوالا جات کے لیے مولانا عبدالرحمن کیلانی کی کتاب*آئینہ پرویزیت*سید ابو علی مودودی کی*سنت کی آئینی حیثیت*علامہ تقی عثمانی کی *حجیت حدیث*ہندوستانی ڈاکٹر محمد مصطفیٰ اعظمی نے اپنی پی ایچ ڈی کے مقالہ میں جواب حوالاجات پیش کیے ہیں-
اسی طرح ہر غیر مقلد اہل حدیث نہیں ہوتا... جماعت المسلمین اور جماعت المسلمین رجسٹرڈ تقلید کا رد کرتے ہیں پر اہلحدیث نہیں ہیں, پروفیسر کمال الدین عثمانی (حزب اللہ جماعت) ( مسعود الدین عثمانی برزخی جماعت) اور اس طرح کی کئی جماعتیں موجود ہیں جو غیر مقلد تو ہیں پر خود کو اہل حدیث نہیں کہتے اور نہ ہی تاریخ میں کسی نے ان کو اہل حدیث کے اکابرین سے یاد کیا ہے......
اس کے بعد ہزاروں افراد اور بهی ہیں ان کا بهی مسلک حق اہل حدیث سے کوئی تعلق نہیں مثلاً احمدی، بہائی وغیرہ کے پیروکار. ....
ابهی ہم نے جدید تعلیم یافتہ طبقہ جو تقلید کی پر زور مذمت کرتا ہے ان کے نام نہیں لکهے.....
یہ تو تهے ملک پاکستان سے تعلق رکھنے والے اگلی تحریر میں ہم محدثین فقہاء اور ان علماء کرام کے بارے میں بتائیں گے جو کہ تقلید کو حرام کہتے ہیں لیکن ان کا تعلق بهی مسلک حق اہل حدیث سے قطعی نہیں ہے....
اور حیرت کی بات یہ اکثر تحریروں پر لکها ہوتا کہ غیر مقلدوں کے فلاں فلاں مسائل یعنی خود ہی تسلیم کر رہے ہیں یہ کسی عالم امام کی تقلید نہیں کرتے ان کے ہاں ان اماموں اور علماء کرام کے اقوال حجت نہیں ہیں؛بلکہ تمام ان باتوں کو رد کرتے ہیں جو کتاب و سنت کے خلاف ہوں-یہ وہ ہی بات ہوئی کہ کہا جائے زید وزیراعظم نہیں ہے-لیکن پهر کہا جائے کہ اس نے ملک کا خزانہ لوٹا ہے- یعنی بهری عدالت میں پہلے حلفیہ اقرار کیا جائے کی جج صاحب یہ بندہ چور نہیں .....لیکن پهر کہا جائے کہ اس نے فلاں چوری کی ہے ...ظاہری بات ہے پهر بهری عدالت میں ذلیل خوار ہو گا...مقلدین جتنا اہل حدیث کے خلاف پروپیگنڈا کرتے ہیں اتنے ہی زیادہ لوگ تقلید کی زنجیروں کو توڑ کر مسلک اہل حدیث میں داخل ہو رہے ہیں-
ابوبکر غازی پوری دیوبندی سے ہزار ہامذہبی اختلاف کے باوجود ہمیں ان کی یہ بات بالکل تسلیم ہے کہ غیر مقلد ابوحنیفہ نے دین اسلام میں قرآن و حدیث کے مقابلے پر اپنی ناقص رائے اورباطل قیاس کو داخل کرکے مسلمانوں کے درمیان فتنہ اور فساد کا جو بیج بویا تھا برسوں سے امت مسلمہ اس کی فصل کاٹ رہی ہے۔
ہماری پوسٹس پڑھنے کیلئے ہمارا بلاگ یا ہمارا گروپ جوائن کریں
whatsApp:0096176390670
whatsApp:00923462115913
whatsApp: 00923004510041
fatimapk92@gmail.com
http://www.dawatetohid.blogspot.com/
www.facebook.com/fatimaislamiccenter
نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات عامہ کے لیے ہے، اس پر عمل کرنے سے پہلے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔
-------------------------