(جادو جنات اور علاج قسط نمبرA:3)
کتاب:شریر جادوگروں کا قلع قمع کرنے والی تلوار مئولف: الشیخ وحید عبدالسلام بالی حفظٰہ للہ '
ترجمہ: ڈاکٹر حافظ محمد اسحٰق زاھد -
مکتبہ اسلامیہ،
یونیکوڈ فارمیٹ:فاطمہ اسلامک سنٹر پاکستان
مقدمہ طبع اوّل
اللہ تعالٰی کی حمد و ثناہ اور رسول اکرم ﷺ پر درود و سلام کے بعد: جادو کا موضوع ان اہم موضوعات میں سے ہے جن کا بحث و تحقیق اورتصنیف و تالیف کے ذریعے تعاقب کرنا علماء کے لئے ضروری ہے، کیونکہ جادو عملی طور پر ہمارے معاشروں میں بھرپور انداز سے موجود ہے، اور جادوگر چند روپوں کے بدلے دن رات فساد پھیلانے پر تلے ہوئے ہیں، جنہیں وہ کمزور ایمان والے اور ان کینہ پرور لوگوں سے وصول کرتے ہیں جو اپنے مسلمان بھائیوں سے بغض رکھتے ہیں اور انہیں جادو کے عذاب میں مبتلا دیکھ کر خوشی محسوس کرتے ہیں۔ علماء کے لئے ضروری ہے کہ وہ جادو کے خطرے اور اس کے نقصانات کے متعلق لوگوں کو خبردار کریں، اور جادو کا شرعی طریقے سے علاج کریں تاکہ لوگ اس کے توڑ اور علاج کے لئےجادوگروں کا رخ نہ کریں، اسی ضرورت کے پیشِ نظر میں اپنے قارئین کی خدمت میں یہ کتاب پیش کر رہا ہوں جس کا میں نے چار سال قبل اپنی کتاب “وقایۃ الانسان من الجن والشیطان” میں ان سے وعدہ کیا تھا۔ یہ کتاب ایک کم علم آدمی کی سادہ سی کوشش ہےاور اس کا اہم مقصد یہ ہے کہ مسلمان، جادو اور اس کی تاثیر سے بیمار پڑ جانے والے لوگوں کا اور اسی طرح حسد اور نظرِ بد کا شرعی طریقوں سے علاج کریں تاکہ لوگ ان جادوگروں اور شعبدہ بازوں کے پاس جانے سے پرہیز کریں جو ان کے عقائد کو تباہ اور ان کی عبادات کو خراب کر دیتے ہیں۔ اس کتاب کو میں نے آٹھ حصوں میں تقسیم کیا ہے: پہلا حصہ: جادو کی تعریف، شیطان کا تقرب حاصل کرنے کے لئے جادوگروں کے بعض وسائل کے بارے میں۔ دوسرا حصہ: جادو قرآن و سنت کی روشنی میں، اس میں جادو اور جنات کے وجود کو قرآن و سنت سے ثابت کیا گیا ہے۔ تیسرا حصہ: جادو کی اقسام۔ چوتھا حصہ: جنات کہ حاضر کرنے کے لئےجادوگروں کے آٹھ طریقے، ہر طریقہ مکمل طور پر ذکر نہیں کیا گیا تاکہ اس کتاب کو پڑھ کر کوئی شخص اُس طریقے پر عمل نہ کر سکے۔ پانچواں حصہ: شریعت میں جادو کا حکم۔ چھٹا حصہ: جادو کا توڑ۔ اس میں جادو کی اقسام، علامات، علاج اور اس کے عملی نمونےذکر کئے گئے ہیں۔۔ ساتواں حصہ: بندشِ جماع کا جادو اور اس کا علاج، اس میں جادو کے اثرسے بچنے کے لئے چند ضروری اِحتیاطی تدابیر بھی ذکر کی گئی ہیں۔ آٹھواں حصہ: نظرِ بد کی تاثیر اور اس کا علاج۔ میری دعا ہے کہ اللہ تعالٰی اس کتاب کے لکھنے والے، پڑھنے والے اور اسے نشر کرنے والےکو فائدہ پہنچائے۔ اور میں ہر اس شخص سے دعا کا طلبگار ہوں جس کو میری اس کتاب سے فائدہ پہنچے۔ یہاں ایک تنبیہ کرنا ضروری ہے اور وہ یہ ہے کہ اس کتاب میں جو بات بھی آپ کو خلافِ کتاب و سنت معلوم ہو اسے دیوار پر دے ماریں اور کتاب و سنت پر عمل کریں۔ میری دعا ہے کہ اللہ تعالٰی ہر اس انسان پر رحمت فرمائے جو مجھے میری غلطی کے متعلق آگاہ کرےاور اگر میں زندہ نہ ہوں تو میری کتاب میں صلاح کر دے۔ میں ہر اُس بات سے بری ہوں جو خلاف کتاب و سنت ہو، میں نےاپنی حد تک اصلاح کی کوشش کی ہے جس کی توفیق صرف اللہ تعالٰی کے ہاتھ میں ہے، میں اسی پر بھروسہ کرتا ہو۔ وحید بن عبدالسلام بالی روضہ مبارکہ، مسجد نبوی……….14 رمضان المبارک1411ھ
جاری ہے.....
ہماری پوسٹس پڑھنے کیلئے ہمارا بلاگ یا ہمارا گروپ جوائن کریں-
whatsApp:00923462115913
whatsApp: 00923004510041
fatimapk92@gmail.com
http://www.dawatetohid.blogspot.com/
www.facebook.com/fatimaislamiccenter