Friday 27 January 2017

چاول کا پانی، حسن و دلکشی بڑھانے کا باعث


چاول کا پانی، حسن و دلکشی بڑھانے کا باعث

خوبصورت نظر آنا ہر خاص و عام کی اولین خواہش ہے جس کے لیے مہنگی سے مہنگی مصنوعات کا بھی استعمال کیا جاتا ہے اور بیوٹی سیلون کے چکر لگائے جاتے ہیں تاہم خوبصورت نظر آنے کے لیے استعمال کیے جانے والی یہ مصنوعات مختلف مضر کیمیکلز کے ذریعے تیار ہوتی ہیں جن کا سائیڈ افیکٹ کبھی کبھی نہایت ہولناک ہوتا ہے.

لہذا عوام الناس کی خواہش ہوتی ہے کہ ایسے طریقے استعمال کیے جائیں جو محفوظ بھی ہوں اور موثر بھی اور جن کے استعمال سے مضر اثرات کا سامنا نہ ہو ایسا ہی ایک قدرتی طریقہ چاول کے پانی کا استعما ل ہے جس کے ذریعے آپ اپنے حسن اور دلکشی کو برقرار رکھ سکتے ہیں.

چاول کے پانی کے فوائد:

ہر قدرتی چیز اپنے اندر وہ افادیت رکھتی ہے کہ عقل انسانی حیران رہ جاتی ہے، قدرتی اشیاء کے بیش بہا فوائد نہ صرف یہ کہ مختلف امراض کے علاج میں کار آمد ہوسکتے ہیں بلکہ حسن و دلکشی میں اضافے کا باعث بھی بنتے ہیں،چاول کا پانی حسن و دلکشی حاصل کرنے کا قدرتی ذریعہ ہے جس کے بیش بہا فوائد درج ذیل ہیں۔

بالوں کی افزائش

بہ طور شیمپو استعمال کیا جاسکتا ہے 

چاول کے پانی میں موجود آئرن، زنک اور وٹامن بی کمپلیکس بالوں کی افزائش میں اہم کردار ادا کرتا ہے، اگر چاول کے پانی سے بالوں کو دھویا جاتا رہے تو جلد ہی بال نہ صرف یہ کہ گرنا بند ہو جاتے ہیں بلکہ گھنے اور چمک دار ہو جاتے ہیں۔

بہ طور کنڈیشنراستعمال ہوسکتا ہے

علاوہ ازیں چاول کا پانی بالوں کے لیے کنڈیشنر کا بھی کردار ادا کرتا ہے اس سے بال نرم ملائم اور سلجھے ہو بن جاتے ہے جس سے بالوں کو نت نئے انداز کے مطابق سجایا اور سنوارا جا سکتا ہے۔

جلد کی حفاظت

قدرتی کلینزنگ ہے  

چاول کا پانی کلینزنگ کا کام بھی کرتا ہے اور چہرے پر جمی گرد کو صاف کر کے چہرے کو تازگی اور شادابی بخشتا ہے جس سے چہرے کی جلد جواں اور پر کشش ہو جاتی ہے۔

بہ طور ماسک استعمال کیا جا سکتا ہے

دوران میک اپ چاول کے پانی کا پیسٹ بنا کر اسے ماسک کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے، چاول کے پانی میں موجود وٹامن بی کمپلیکس کے باعث چہرے کی جھریاں ختم اور کیل مہاسے دور ہو جاتے ہیں۔

جلد کے بند مسام کھولتا ہے 

چاول کا پانی چہرے کی جلد کے کھلے مسام کو بھی بند کرتا ہے جس کی وجہ سے چہرہ کیل مہاسوں، دانے اور انفیکشن سے محفوظ رہتا ہے بلکہ اس کی دلکشی میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے۔

معدے کے امراض میں مفید ہے

السر کا علاج 

چاول کا پانی معدے کے امراض میں مبتلا افراد کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں یہ معدے کے زخم یعنی السر کا خاتمہ کرتا ہے جس سے سینے میں جلن اور تکلیف دور ہو جاتی ہے۔

نظام ہضم کو فعال کرتا ہے 

چاول کا پانی نظام ہاضمہ کو مزید فعال اور درست بناتا ہے، حکماء کا کہنا ہے کہ وہ افراد جنہیں کھانا ہضم کرنے میں دشواری کا سامنا رہتا ہو اگر چاول کا پانی پی لیں تو نظام ہضم درست کام کرنے لگتا ہے۔

چاول کا پانی نہ صرف یہ کہ نظام ہاضمہ کو درست کرتا ہے بلکہ پیٹ کے جملہ امراض کا بھی حل پیش کرتا ہے اور ہیضے سے محفوظ رکھتا ہے۔

چاول کا پانی کیسے حاصل کیا جائے؟

مضمون پڑھنے والے افراد کے ذہن میں یہ سوال ضرور پیدا ہوگا کہ چاول کا کون سا پانی استعمال کیا جائے، چاول بھگونے کے بعد والا پانی یا چاول جس پانی میں چولہے پر پکے، وہ پانی استعمال کیا جائے۔

اس کے لیے عرض ہے کہ چاول جس پانی میں بھگویا جائے وہ پانی استعمال کیا جائے، پہلے چاول کو برتن میں نکال کر اس میں پانی بھریں اور اچھی طرح دھو کر وہ پانی پھینک دیں تاکہ اس کے بعد جس پانی میں آپ چاول بھگوئیں وہ پانی گرد آلود نہ ہو۔

چاول کم از کم پندرہ منٹ یا آدھہ گھنٹہ پانی میں رہنے دیں، چاول پانی میں بھیگے گا تو اس میں موجود وٹامنز اور منرلز پانی میں منتقل ہوجائیں گے، چھان کر چاول اور پانی علیحدہ علیحدہ کرلیں۔

اگر آپ اس پانی کو اسٹور کرنا چاہتے ہیں تو اس پانی کو ابال لیں اور ٹھنڈا ہونے پر فریج میں رکھ لیں تاہم چند دن سے زیادہ اسے استعمال نہ کریں اور نیا پانی بنالیں۔
www.dawatetohid.blogspot.com

خانہ کعبہ/ بیت اللہ کا محاصرہ /حملہ

خانہ کعبہ/ بیت اللہ کا محاصرہ /حملہ (تالیف عمران شہزاد تارڑ) 1979 کو تاریخ میں اور واقعات کی وجہ سے کافی اہمیت حاصل ہے۔ لیکن سعودی عرب می...