Thursday 19 January 2017

مردانہ بانجھ کا دیسی علاج /قوت باہ اور امساک کا دیسی زبردست ٹوٹکہ

دو نسخے قابل توجہ ہیں

مردانہ بانجھ کا دیسی علاج

دوستو اگر تو میں کاروبار کی طرف دیکھوں تو اس نسخہ کو کبھی بھی عام نہ کروں مگر دنیا کے ساتھ

اگر انسان اپنی آخرت کی طرف دیکھے تو یہ دنیا عارضی ہے ہر ایک نے ایک نہ ایک دن دنیا سے چلے

جانا ہے۔تو کیوں نہ ایسا کام کیا جائے جس سے مخلوق خدا کا بھلا ہو جائے۔اور آخرت کا بھی مال جمع ہو

جائے تاکہ روزقیامت اللہ پاک کےحضور انسان کوئی اچھائی کے ساتھ پیش ہو ۔

 کا نسخہ لکھ رہا ہوں یہ دواخانے Mardana banjh pan مردانہ بانجھ پن کا دیسی علاج

 کا وہ نسخہ ہے جو مردوں میں جراثیم کی کمی ۔ مادے کاپتلاپن ۔ جلدی فارغ ہونا ۔ ذکاوت حس ۔ اور

غرضیکہ منی میں ہر قسم کی خرابیوں کا اکسیری علاج ہے۔بس خدا تعالیٰ کی نعمتوں اور اللہ کی رحمت پر

یقین رکھتے ہوئے اس نسخہ کو استعمال کریں بفضل خدا مایوس اور ناامید حضرات کے ہاں پھول ضرور کھلے گا۔

بھائی نسخہ نوٹ کریں اور اس کو ضرورت مندوں تک اس کو ضرور پہنچائیں۔

ہوالشافی

 کے اجزاء Mardana banjh pan مردانہ بانجھ پن کا دیسی علاج

تخم ریحان60 گرام ۔ موصلی سفید 120گرام ۔ خصیتہ الثعلب پنجہ دار 60گرام

ترکیب تیاری: تینوں اشیاء کا سفوف بنا لیں۔

 کا طریقہ استعمال Mardana banjh pan مردانہ بانجھ پن کا دیسی علاج

پسے ہوئے سفوف کی چھ چھ ماشہ کی 40 خوراکیں بنا لیں اور روزنہ صبح ایک خوراک آدھا کلو گائے کے دودھ میں ڈال کرچولہے پر پکنا رکھ دیں جب فرنی کی طرح گاڑھا ہو تو چولہے سے اتار کر ٹھنڈا کر لیں ٹھنڈا ہونے پر ہمدرد ۔ قرشی یا اجمل والوں کا کشتہ سہ دھاتا 1 رتی شامل کر لیں

 اورمکس کر کے ناشتے کی بجائے یہ کھیر کھائیں اور جب بھوک لگے تو کھانا کھائیں۔

اگر دودھ گائے کا نہ ملے تو کوئی  بھی دودھ استعمال کر لیں اسکے علاوہ کھٹی اشیاء تلی

اشیاء اور صحبت کا بھی پرہیز کریں 40 یوم کے استعمال سے بفضل خدا تمام مسائل

کا خاتمہ ہو کر جراثیم کی کمی پوری ہو جائے گی اس کے علاوہ سرعت انزال اور جریان اور احتلام اور مادے کا پتلاپن بھی دور ہوکر قدرتی امساک بحال ہو جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قوت باہ اور امساک کا دیسی زبردست ٹوٹکہ

میرے پاس دواخانے میں اکثر مریض آکر کہتے ہیں کہ حکیم صاحب دوائی جب کسی کےسامنے کھائیں تو لوگ عجیب نظروں سے دیکھتے ہیں۔براہ کرم کوئی ایسا نسخہ بتائیں جو دوا بھی ہو اور کسی کو ایسا بھی نہ لگے کہ دوا کھا رہے ہوں۔ہوسکتا ہے کہ یہ نسخہ آپ نے پہلے بھی پڑھا ہو مگر اس کے استعمال کا طریقہ ایک راز ہے۔جو حکیم حضرات کسی کو نہیں بتاتے۔مگر خدا شاہد ہے اور آپ بھی اس بات کے گواہ ہیں کہ میں کبھی بھی نسخہ نہیں چھپاتا جو بھی علم ہے کوشش کی ہے کہ اس علم کو پھیلایا جائے
تاکہ لوگوں کے علم میں اضافہ ہو۔

الحمدللہ یہ جو نسخہ ہے اس کو اگر با پرہیز چالیس دن استعمال کر لیا جائے تو قوت باہ اور امساک کا وہ طوفان پیدا ہو گا کہ برداشت مشکل ہو گی ۔چہرے کا رنگ سرخ ہو
جائے گا۔اورسرعت انزال کے مریضوں کے لیئے تو یہ نسخہ آب حیات سے کم نہیں۔دوران علاج ہر قسم کی جنسی سرگرمی سے پرہیز کرنا ہے ۔خاص طور پر نماز پنجگانہ کی
پابندی بھی کریں نسخہ کا اثر دگنا ہو جائے گا۔داوخانے میں اب تک 50 سالوں میں ہزاروں مریض اس نسخہ سے شفایاب ہوکر خوش وخرم زندگی گزار رہے ہیں۔کئی سو
مریض تو جب سے میں نے مطب سنبھالا ہے ایسے آئے کہ سرعت انزال اور مردانہ کمزوری کے باعث اپنی ازدواجی زندگی کے خاتمے کے قریب تھے ۔مگر 40 دن اس نسخہ کے استعمال کے بعدالحمدللہ اب خوش و خرم زندگی گزار رہے ہیں۔
یہاں تک کے ایک بزرگ جن کی عمر 90 سال سے زائد تھی اس نسخہ کو ہر موسم سرما میں باقاعدگی سے کھاتے تھے۔اور وہ بتاتے تھے کہ الحمدللہ میں اپنے آپ کو جسمانی اور جنسی طور پر فٹ محسوس کرتا ہوں۔

میرے زاتی تجربہ میں اس نسخہ کے فوائد کے حوالے سے اتنی مثالیں کہ میں بیان کرنے لگوں تو کئی صفحات بھر جائیں اب میں آپ کا زیادہ وقت نہ لوں گا اور نسخہ لکھتا ہوں مگر آپ کو ایک وعدہ کرنا ہوگا ۔کہ اس نسخہ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں
تا کہ اس مرض کے شکار افراد اس نسخہ سے فائدہ اٹھا سکیں اور فائدہ ملنے پر دعاوں میں اس ناچیز کو بھی یاد رکھیئے گا۔

نسخہ:

ستاور نامی بوٹی پنساری سے عام ملتی ہے اس کو100 گرام لے لیں اور اچھی طرح پیس لیں پیسنے کے بعد کسی حلوائی کے پاس جائیں جو جلیبیاں نکالتا ہواس کو کہیں
کہ1پاو جلیبیاں وہ چاہیئں جو شیرہ میں ڈوبی نہ ہوں۔یعنی بغیر شیرہ کے ہوں۔اور جلیبیاں خالص دیہاتی دیسی گھی میں نکالے۔اور جلیبیاں نکالنے سے پہلے جتنے میدے سے پاو
جلیبیاں نکلتی ہوں اس میں 50 گرام پسا ہو ستاور ڈال کر اچھی طرح مکس کر کے جلیبیاں نکالے۔ان جلیبیوں کو کاغذ کے لفافہ میں ڈال لیں

طریقہ استعمال:

آدھا کلو دودھ فل گرم میں100 گرام جلیبیاں ڈال لیں اورجلیبیاں توڑ کر ڈالیں تاکہ وہ اچھی طرح ڈوب جائیں اس میں چاندی کا 1 عدد ورق اور حسب ذائقہ خالص شہد ڈالیں اور 15 منٹ کے لیئے رکھ دیں 15 منٹ کے بعد جلیبیاں نرم ہو جائیں گی چمچ سے نوش فرمائیں اور دودھ بھی پی لیں قوت باہ اور امساک کا پیدا کرنے کا دیسی ٹوٹکہ کے پرہیز  فوائد اور احتیاط

کھٹی ۔ تلی اور گرم مصالہ والی اشیاء کا پرہیز ۔سونے سے 2گھنٹہ قبل کھائیں۔سردیوں میں کھائیں ۔کمزور معدہ والے اس کی آدھی خوراک کھائیں بعد میں آہستہ آہستہ بڑھا لیں۔۔نسخہ کھانے کے بعد پانی نہیں پینا۔۔بضل خدا یہ نسخہ مقوی
باہ کے ساتھ ساتھ امساک یعنی ٹائمنگ کو بھی بڑھاتا ہے اگر صحت مند آدمی استعمال کرے تو مردانہ کمزوری قریب سے بھی نہیں گزرے گی۔
شکریہ دعاوں میں یاد رکھیے گا
www.dawatetohid.blogspot.com

خانہ کعبہ/ بیت اللہ کا محاصرہ /حملہ

خانہ کعبہ/ بیت اللہ کا محاصرہ /حملہ (تالیف عمران شہزاد تارڑ) 1979 کو تاریخ میں اور واقعات کی وجہ سے کافی اہمیت حاصل ہے۔ لیکن سعودی عرب می...