پھٹی ایڑیاں ٹھیک کرنے کے گھریلو نسخے
جسمانی صحت و خوبصورتی کیلئے اقدامات کرتے ہوئے ہم اکثر ایڑیوں کو بھول بیٹھتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ پھٹی ایڑیاں ناصرف بدصورتی کا باعث بنتی ہیں بلکہ ان کی وجہ سے تکلیف بھی اٹھانا پڑتی ہے۔ اس مسئلے سے نجات کیلئے بہت ہی آسان اور کارگر طریقے پیش خدمت ہیں۔ -1 ایک چوتھائی سفید سرکے کو نیم گرم پانی میں مکس کرکے اس میں پاﺅں ڈبوئیں۔ یہ عمل ہفتے میں تین مرتبہ کریں۔-2 زیتون کے تیل میں سفید سرکے کے چند قطرے یا لیموں کے چند قطرے ملا کر ایڑیوں کی مالش کریں اور رات بھر کیلئے اونی جرابیں پہنیں صبح ایڑیاں دھولیں۔-3 کیلے کو مسل کر 10 منٹ کیلئے ایڑیوں پر لگائیں اس پیسٹ میں ناریل پیس کر مکس کیا جاسکتا ہے۔-4 پھٹی ایڑیوں کیلئے ایک چمچ پٹرولیم جعلی میں ایک چمچہ لیموں کا رس مکس کرکے لگانا بھی بہت مفید ہے۔-5 پیرا فین ویکس میں سرسوں کا تیل اچھی طرح ملا کر ایڑیوں پر مالش کریں اور رات بھر لگائے رکھنے کے بعد سچ دھولیں، یہ عمل 10 سے 15 دن تک جاری رکھیں۔-6 چاول کے آٹے میں شہد اور سیب کا سرکہ ملا کر سکرب بنالیں اور پاﺅں 15 منٹ تک پانی میں بھگونے کے بعد یہ آمیزہ لگائیں۔-7 ایڑیوں کو نم رکھنے کیلئے زیتون کا تیل میں لیموں کا رس یا لوینڈر کے تیل کے چند قطرے شامل کریں اور اسے وقتاً فوقتاً لگاتے رہیں۔-8 مٹھی بھر گل یاس (Lilac) کے پتوں کو پیس کر اس میں تین چمچ ہلدی ملالیں۔ اس آمیزے کو آدھے گھنٹے تک ایڑیوں پر لگائے رکھنے کے بعد دھولیں۔- See more مزید معلومات کیلے ہمارا گروپ جوائن کریں 00923462115913