Tuesday 28 June 2016

(جادو جنات اور علاج، قسط نمبر:A41

(جادو جنات اور علاج، قسط نمبر:A41 )
مقدمہ طبع اوّل:
اللہ تعالٰی کی حمد و ثناہ اور رسول اکرم ﷺ پر درود و سلام کے بعد:
جادو کا موضوع ان اہم موضوعات میں سے ہے جن کا بحث و تحقیق اورتصنیف و تالیف  کے ذریعے تعاقب کرنا علماء کے لئے ضروری ہے، کیونکہ جادو عملی طور پر ہمارے معاشروں میں بھرپور انداز سے موجود ہے، اور جادوگر چند روپوں کے بدلے دن رات فساد پھیلانے پر تلے ہوئے ہیں، جنہیں وہ کمزور ایمان والے اور ان کینہ پرور لوگوں سے وصول کرتے ہیں جو اپنے مسلمان بھائیوں سے بغض رکھتے ہیں اور انہیں جادو کے عذاب میں مبتلا دیکھ کر خوشی محسوس کرتے ہیں۔
علماء کے لئے ضروری ہے کہ وہ جادو کے خطرے اور اس کے نقصانات کے متعلق لوگوں کو خبردار کریں، اور جادو کا شرعی طریقے سے علاج کریں تاکہ لوگ اس کے توڑ اور علاج کے لئےجادوگروں کا رخ نہ کریں، اسی ضرورت کے پیشِ نظر میں اپنے قارئین کی خدمت میں یہ کتاب  پیش کر رہا ہوں جس کا میں نے چار سال قبل اپنی کتاب “وقایۃ الانسان من الجن والشیطان” میں ان سے وعدہ کیا تھا۔ یہ کتاب ایک کم علم آدمی کی سادہ سی کوشش ہےاور اس کا اہم مقصد یہ ہے کہ مسلمان، جادو اور اس کی تاثیر سے بیمار پڑ جانے والے لوگوں کا اور اسی طرح حسد اور نظرِ بد کا شرعی طریقوں سے علاج کریں تاکہ لوگ ان جادوگروں اور شعبدہ بازوں کے پاس جانے سے پرہیز کریں جو ان کے عقائد کو تباہ اور ان کی عبادات کو خراب کر دیتے ہیں۔
اس کتاب کو میں نے آٹھ حصوں میں تقسیم کیا ہے:
پہلا حصہ: جادو کی تعریف، شیطان کا تقرب حاصل کرنے کے لئے جادوگروں کے بعض وسائل کے بارے میں۔
دوسرا حصہ: جادو قرآن و سنت کی روشنی میں، اس میں جادو اور جنات کے وجود کو قرآن و سنت سے ثابت کیا گیا ہے۔
تیسرا حصہ: جادو کی اقسام۔
چوتھا حصہ: جنات کو حاضر کرنے کے لئےجادوگروں کے آٹھ طریقے، ہر طریقہ مکمل  طور پر ذکر نہیں کیا گیا تاکہ اس کتاب کو پڑھ کر کوئی شخص اُس طریقے پر عمل نہ کر سکے۔
پانچواں حصہ: شریعت میں جادو کا حکم۔
چھٹا حصہ: جادو کا توڑ۔ اس میں جادو کی اقسام، علامات، علاج اور اس کے عملی نمونےذکر کئے گئے ہیں۔۔
ساتواں حصہ: بندشِ جماع کا جادو اور اس کا علاج، اس میں جادو کے اثرسے بچنے کے لئے چند ضروری اِحتیاطی تدابیر بھی ذکر کی گئی ہیں۔
آٹھواں حصہ: نظرِ بد کی تاثیر اور اس کا علاج۔
میری دعا ہے کہ اللہ تعالٰی اس کتاب کے لکھنے والے، پڑھنے والے اور اسے نشر کرنے والےکو فائدہ پہنچائے۔ اور میں ہر اس شخص سے دعا کا طلبگار ہوں جس کو میری اس کتاب سے فائدہ پہنچے۔
یہاں ایک تنبیہ کرنا ضروری ہے اور وہ یہ ہے کہ اس کتاب میں جو بات بھی آپ کو خلافِ کتاب و سنت معلوم ہو اسے دیوار پر دے ماریں اور کتاب و سنت پر عمل کریں۔ میری دعا ہے کہ اللہ تعالٰی ہر اس انسان پر رحمت فرمائے جو مجھے میری غلطی کے متعلق آگاہ کرےاور اگر میں زندہ نہ ہوں تو میری کتاب میں صلاح کر دے۔ میں ہر اُس بات سے بری ہوں جو خلاف کتاب و سنت ہو، میں نےاپنی حد تک اصلاح کی کوشش کی ہے جس کی توفیق صرف اللہ تعالٰی کے ہاتھ میں ہے، میں اسی پر بھروسہ کرتا ہو۔
وحید بن عبدالسلام بالی
روضہ مبارکہ، مسجد نبوی……….14 رمضان المبارک1411ھ
---------------------------------
{بریکٹ میں درج کردہ الفاظ میرے ہیں کتاب میں شامل نہیں-
رمضان المبارک کے بعد ان شاء اللہ باقاعدہ سلسلہ شروع کیا جائے گا لہٰذا قارئین تهوڑا حوصلہ رکھیں لیفٹ ہونے سے گریز کریں....
بہرحال-؛
جادو جنات اور علاج کے متعلق ہر وہ معلومات قارئین کرام کو مہیا کی جائے گی جس کا آپ کو اور آپ کے دوست احباب کو بہت فائدہ ہو گا یہ بات اپنی جگہ پر بجانب حق ہے کہ کسی بهی مرض کا علاج وہ ہی کر سکتا ہے جو اس مرض کا ماہر ہو لیکن کسی مرض کے متعلق معلومات ہونے سے بعض اوقات کافی حد تک بچا جا سکتا ہے کیونکہ کہ اگر آپ پر کسی نے جادو کر دیا اور آپ کو اگر معلومات ہو گی تو آپ شروع میں ہی اس پر کنٹرول کر سکتے ہیں لیکن اگر آپ کے پاس جادو کے متعلق معلومات نہیں ہے تو پهر ہو سکتا ہے کہ آپ اس کا علاج نہ کروا سکیں بلکہ کسی دوسری بیماری کا علاج کرواتے رہیں-جب تک جادو کا مرض زور پکڑ لے گا تو پهر علاج کروانا ذرا مشکل ہو گا-
دوران سلسلہ جو دم بتائیں جائیں ان کو اپنی ڈائری میں لکھ لیں بوقت ضروت اس سے مستفید ہو سکتے ہیں.البتہ اگر آپ پڑھ نہیں سکتے تو کسی اہل علم سے ریکارڈ کروا کر بهی سن سکتے ہیں-
اور فاطمہ اسلامک سنٹر پاکستان کو خصوصی اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے گا جس کے تعاون سے یہ مختلف سلسلے قرآن و حدیث کی روشنی میں ترتیب دیے جاتے ہیں اس کے باوجود اگر ہماری کم علمی کی بنا پر ہمارا ہر وہ قول جو کتاب و سنہ کی ترجمانی نہ کرے تو اسے کچرے کی ٹوکڑی میں ڈال کر آگ لگا دیجئے-اور رہنمائی کیلئے قرآن و حدیث کا ہی دامن پکڑیں جس کا ہر ایک ایک قول سچا اور حق ہے -}
{واٹس اپ پر یہ سلسلہ فاطمہ اسلامک سنٹر پاکستان کی طرف سے نشر کیا جا رہا ہے.بشکریہ فاطمہ اسلامک سنٹر}
ہماری پوسٹس پڑھنے کیلئے ہمارا بلاگ یا ہمارا گروپ جوائن کریں,خواتین کیلئے علیحدہ گروپس موجود ہے-
whatsApp:0096176390670
whatsApp:00923462115913
fatimapk92@gmail.com
http://www.dawatetohid.blogspot.com/
www.facebook.com/fatimaislamiccenter

خانہ کعبہ/ بیت اللہ کا محاصرہ /حملہ

خانہ کعبہ/ بیت اللہ کا محاصرہ /حملہ (تالیف عمران شہزاد تارڑ) 1979 کو تاریخ میں اور واقعات کی وجہ سے کافی اہمیت حاصل ہے۔ لیکن سعودی عرب می...