Monday 20 June 2016

ہمیشہ نوجوان رہنے کے مفید طریقے

ہمیشہ نوجوان رہنے کے مفید طریقے

خوبصورت اور جوان نظر آنا  سب کی خواہش ہے اور اس کے لئے متعدد طریقے استعمال کرتے ہیں۔ بعض اوقات اس کا فائدہ ہوتا ہے لیکن کبھی کبھار اس کا نقصان بھی دیکھنے میں آتا ہے۔ آئیےاس ضمن میں آپ کے لیے  آسان ا ور فائدہ مند نسخے پیش ہیں ۔
گردن کی ورزش
گردن کی ورزش جاذب نظر آنے کے لئے انتہائی ضروری ہے، ایک آسان ورزش یہ ہے کہ آپ اپنے بیڈ کے ساتھ ٹیک لگا کر بیٹھ جائیں اور پھر اپنی گردن کو اپنے سینے تک جھکائیں اور پھر پیچھے لے کر جائیں، یہ عمل کم از کم 10 بار دہرائیں۔
برف کا استعمال
برف کی کچھ ڈلیاں باریک کپڑے میں لپیٹ کر چہرے پر پھیریں،اس سے آپ کی رنگ بہت صاف ہونا شروع ہوجائے گی۔
چہرے کو تروتازہ کرنے والی غذاﺅں کا استعمال
آپ ان غذاﺅں کے استعمال میں اضافہ کردیں جو چہروں کے لئے مفید ہیں۔ سالمن مچھلی کے استعمال سے چہرے پر اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ا س مچھلی میں پایا جانے والا اومیگا 3 چہرے کو تروتازہ رکھتا ہے۔ ایواکاڈو کا استعمال زیادہ کریں کیونکہ اس میں موجود وٹامن ای اوربی کمپلیکس آپ کے چہرے کی جلد کو تروتازہ رکھیں گے۔
سبز چائے کا استعمال
سبز چائے کا استعمال بڑھادیں کیونکہ یہ چہرے پر چھائیوں کو ختم کرنے میں انتہائی مدد گار ہے۔
پانی کا استعمال
یہ بات سب کو معلوم ہے کہ پانی کا زیادہ استعمال جلد کے لئے انتہائی مفید ہے اور اگر دن میں آٹھ سے دس گلاس پانی پیا جائے تو چہرے کی رنگت پر بہت اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
مفید غذائیں
کئی غذائیں جلد پر بہت مثبت اثرات رکھتی ہیں۔ ان میں پالک، کیلا، بادام والے دودھ کا استعمال مفید ہے۔ اگر آپ دودھ میں بادام ملا کر پئیں تو بہت اچھے اثرات مرتب ہوں گے لیکن یاد رہے کہ دودھ میں چینی کا استعمال نہ کریں۔
شہد کا زیادہ استعمال
شہد کازیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔ نیم گرم پانی میں یا دودھ میں ڈال کر پئیں۔ اسی طرح اسے دہی میں ڈال کر استعمال نہ صرف لذیز بلکہ مفید بھی ہے۔
کھیرے کا بھرپور استعمال
اگر آپ کھیرے کا استعمال سلاد میں بڑھادیں تو بہت فائدہ مند ہوگا جبکہ کھیرے کے ٹکڑے کاٹ کر ٹھنڈا کرلیں اور انہیں آنکھوں اور چہرے پر رگڑنے سے جلد تروتازہ ہوجائے گی۔ہماری پوسٹس پڑھنے کیلئے ہمارا بلاگ یا ہمارا گروپ جوائن کریں
whatsApp:0096176390670
whatsApp:00923462115913
fatimapk92@gmail.com
http://www.dawatetohid.blogspot.com/
www.facebook.com/fatimaislamiccenter
--------------------------------------------

خانہ کعبہ/ بیت اللہ کا محاصرہ /حملہ

خانہ کعبہ/ بیت اللہ کا محاصرہ /حملہ (تالیف عمران شہزاد تارڑ) 1979 کو تاریخ میں اور واقعات کی وجہ سے کافی اہمیت حاصل ہے۔ لیکن سعودی عرب می...