Wednesday 28 June 2017

بھگوکر بادام کھانا انتہائی مفید

بھگوکر بادام کھانا انتہائی مفید

(انتخاب:عمران شہزاد تارڑ )

دماغ کو طاقت بخشنے کیلئے باداموں کو رات بھر بھگو نے اور صبح کھانے کا طریقہ ہمارے ہاں صدیوں سے رائج ہے۔بادام کو کھانےسے پہلے بھگونا اس لئے بہت ضروری ہے کہ اس طرح نہ صرف گری نرم ہو جاتی ہے بلکہ چھلکا بھی تر ہوجاتا ہے۔یاد رکھیں کہ اس کے خشک چھلکے میں ایک مخصوص انزائم ہوتا ہے جس وجہ سے بادام ہضم نہیں ہوتا اور اس کے غذائی اجزاءجسم میں جذب نہیں ہوتے ،دماغی صحت کے علاوہ بھی بادام کے بہت سے فوائد ہیں۔
- بھیگے ہوئے بادام حاملہ خواتین کیلئے بہترین خوراک ہیں کیونکہ اس میں موجود فولک ایسڈ ان کے جسم کو طاقت دیتا ہے اور بچے کے عصبی نظام اور دیگر اعضاءکی بہترین بڑھوتری کرتا ہے۔
- بھگوئے ہوئے بادام ہاضمے کو درست کرتے ہیں اور جسم میں پروٹین کے انجذاب میں مدد دیتے ہیں۔
- جریدے ”فری ریڈیکل رسیرچ“کے مطابق بادام میں پایا جانے والامادہ ایلفا 2فیرل بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھتا ہے۔یہ 30سے70کے کیلئے خصوصا مفید ہے۔
- اگر آپ دل کے مسائل سے بچنا چاہتے ہیں تو باداموں کا استعمال ضرور کریں کیونکہ دن میں پایا جانے والا اینٹی آکیسڈ نٹ مادہ کولیسٹرول کو کنٹرول کرتا ہے اوردل کو صحتمند رکھتا ہے۔
- بادام جسم میں مضر صحت کولیسٹرول کی مقدار کم کرتا ہے اور صحت بخش کولیسٹرول کی مقدار بڑھاتا ہے۔
- بادام میٹا بولک سفڈروم پر قابو پا کر موٹا پا کم کرتے ہیںاور بدن کوچست و توانا بناتے ہیں۔
واٹس اپ:00923462115913
بشکریہ فاطمہ اسلامک سنٹر پاکستان
www.dawatetohid.blogsp.com

خانہ کعبہ/ بیت اللہ کا محاصرہ /حملہ

خانہ کعبہ/ بیت اللہ کا محاصرہ /حملہ (تالیف عمران شہزاد تارڑ) 1979 کو تاریخ میں اور واقعات کی وجہ سے کافی اہمیت حاصل ہے۔ لیکن سعودی عرب می...