Thursday 20 April 2017

خشک جلد سے پریشان افراد جانئے ان میں کس وٹامن کی کمی ہے*

*خشک جلد سے پریشان افراد جانئے ان میں کس وٹامن کی کمی ہے*

ہمارے جسم کو ایک خاص مقدار میں وٹامن کی ضرورت ہوتی ہے۔اگر جسم کو وٹامن کو صحیح مقدار میں نہیں ملے تو اس کے اثرات جسم میں کئی طرح کے درد کی صورت میں سامنے آتے ہیں۔

اسی طرح جن افراد کی جلد بہت خشک ہوتی ہے ، ان میں بھی وٹامن کی کمی ہوتی ہے۔ جس کے باعث ان کے جسم کے مختلف حصوں میں خشکی نمودار ہونا شروع ہوجاتی ہے۔

وہ کون سے وٹامن کی کمی ہے جس کے باعث جسم میں خشکی ہونے لگتی ہے، آئیے جانتے ہیں۔۔

٭ چہرے پر خشکی اور بالوں کا گرنا 
اگر آپ کے چہرے پر خشکی نمودار ہوتی ہے یا لال رنگ کے نشان پڑ جاتے ہیںیا آ پ کے بال بہت گرتے ہیں تو ممکنہ طور پر آپ کے جسم میں وٹامن بی 7 کی کمی ہے،آپ وٹامن بی 7 انڈے کے ذریعے با آسانی حاصل کر سکتے ہیں۔کیونکہ انڈے میں پروٹین وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے۔

٭ لال اور سفید جلد
لال اور سفید جلد جوکہ ایکنی سے ملتے جلتے ہوتے ہیں، اس کا جلد پر نمودار ہونا فیٹی ایسڈ ، وٹامن اے اور وٹامن ای کی کمی کو واضح کرتا ہے۔ اس کے لیے آپ کو ہری سبزیوں کا استعمال زیادہ سے زیادہ کرنا چاہیئے۔ اس کے علاوہ شکر قندی اور گاجر بھی بہت فائدہ مند ہے اور یہ وٹامن اے سے مالامال ہوتی ہیں۔

٭جسم کا سن ہوجانا
اگر بیٹھے بیٹھے آپ کے پاﺅں اور ہاتھ سن ہوجاتے ہیں یا اچانک سے ہاتھ اور پاﺅں کی رگوں کا الجھ جاتی ہیںتو یہ اس بات کی علامت ہے کہ آپ کے جسم میں وٹامن بی (بی 9 ، فولک ایسڈ ، بی 6 اور بی 12 ) کی کمی ہے۔ جن افراد میں ان وٹامن کی کمی ہوتی ہے وہ ڈپریشن اور خون کی کمی جیسی بیماریوں سے بھی دوچار ہوتے ہیں۔

٭ جسم کے مختلف اعضاءمیں درد
اکثر افراد کو جوڑوں ، ٹانگوں ، کمر اور جسم کے دیگر اعضاءمیں درد کی شکایت ہوتی ہے اور ان کی شکایت کی وجہ ہے کہ ان میں میگنیشیم ، کیلشیم اور پوٹاشیم کی کمی ہوتی ہے۔اگر ایسے افراد ورزش کرتے ہیں تو وہ اپنے جسم میں موجود بچے کچے منرلز کو بھی ضائع کردیتے ہیں۔

ایسے افراد سیب، چکوترا، چیری، بادام، کیلے اور پالک کے ذریعے میگنیشیم ، کیلشیم اور پوٹاشیم کی کمی کو دور کرسکتے ہیں۔

نوٹ: یہ آرٹیکل محض عام معلومات کے لیے ہے۔ 
بشکریہ فاطمہ اسلامک سنٹر پاکستان
www.dawatetohid.blogspot.com

خانہ کعبہ/ بیت اللہ کا محاصرہ /حملہ

خانہ کعبہ/ بیت اللہ کا محاصرہ /حملہ (تالیف عمران شہزاد تارڑ) 1979 کو تاریخ میں اور واقعات کی وجہ سے کافی اہمیت حاصل ہے۔ لیکن سعودی عرب می...