Sunday 9 April 2017

حجر معلق ۔ ہوا میں پتھر کی حقیقت

حجر معلق ۔ ہوا میں پتھر کی حقیقت

بعض لوگ کہتے ہیں کہ یہ وہ پتھر ہے جب نبی علیہ السلام معراج کی رات براق پر بیٹھنے لگے تو یہ پتھر اوپر کو اُٹھ گیا تھا، مگر یہ جھوٹ ہے، وہ پتھر زمین پر ہی ہے اورکہا جاتا ہے کہ یہ سعودی عرب کے مشرقی ریجن کے قدیم شہر الاحساء میں ہے۔۔ میرےعزیزوں کا وہاں سے کئی بار گزر ہوچکا ہے تاہم یہ معلق چٹان کہاں ہے یہ نہیں دیکھ سکا مگر حقیقت میں یہ پتھر گنبد صخرہ فلسطین میں ہے۔ اگر اس پتھر کے متعلق یہ بات سچ ہے کہ یہ ہوا میں ہے تو پھر حیرت ہے کہ ہمارے وہ مورخین جنہوں نے ہند و یونان کا سفر کرکے اس کے بارے میں سب کچھ لکھ دیا لیکن ۱۴۰۰ سال کے لٹریچر میں کہیں کسی اس پتھر کا ذکر تک نہیں کیا؟

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا "انسان کے جھوٹا ہونے کے لئے یہی کافی ہے کہ وہ جس بات کو سنے (بغیر تحقیق کیے) اسے نقل کردے (مسلم)"۔

میں اپنے تمام مسلمان بھائی اور بہنوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اسلام کے متعلق کئی بھی چیز آگے پھیلانے سے قبل کسی عالم دین سے اس کی تصدیق کروالیں ورنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر جھوٹ باندھنے کا الزام اسی کے سر ہوگا۔

www.dawatetohid.blogspot.com
بشکریہ فاطمہ اسلامک سنٹر پاکستان

خانہ کعبہ/ بیت اللہ کا محاصرہ /حملہ

خانہ کعبہ/ بیت اللہ کا محاصرہ /حملہ (تالیف عمران شہزاد تارڑ) 1979 کو تاریخ میں اور واقعات کی وجہ سے کافی اہمیت حاصل ہے۔ لیکن سعودی عرب می...