Tuesday 20 June 2017

شفاف جلد کیلئے چند نسخے

شفاف جلد کیلئے چند نسخے

(مرتب عمران شہزاد تارڑ )

نارمل، خشک، چکنی اور کمبینشین جلد نارمل جلد نہ ہی زیادہ چکنی ہوتی ہے اور نہ ہی زیادہ خشک خشک جلد کھردری اور بے رونق ہوتی ہے اس کی لیئر موٹی، چہرہ کے مسامات کھلے ہوئے اور چہرے پر لکیریں ہوتی ہے ایسی جلد پر جھریاں جلدی آجاتی ہیں۔ چکنی جلد زیادہ تر لوگ پسند نہیں کرتے، حقیقتاً یہ آئیڈیل جلد ہوتی ہے کیونکہ اس میں جھریاں بہت دیر سے پڑنا شروع ہوتی ہیں ۔ یہ الگ بات ہے کہ چکنائی کی وجہ سے بار بار چہرہ دھونے کی ضرورت پڑتی ہے چکنی جلد کے مسامات کھلے ہوئے ہیں  اور خیال نہ رکھنے پر بلیک ہیڈز اور دانے بھی ہو جاتے ہیں۔ جلد اگر کہیں سے خشک اور کہیں سے چکنی ہو، یعنی پیشانی اور ناک والا حصہ چکنا، جبکہ بقیہ حصہ خشک ہو تو ایسی جلد کو کمبنیشن کہا جائیگا۔ چہرے کی ساخت کی شناخت کے بعد ان مسائل کی طرف آتے ہیں جو چہرے کی خوبصورتی متاثر کرتے ہیں۔ بعض خواتین بلکہ حضرات کو بھی بلیک ہیڈز کی شکایت ہوتی ہے۔ یہ ناک پرہوں یا ہونٹ کے اطراف، چہرے کی خوبصورتی کو بری طرح متاثر کرتے ہیں۔ اس سے چہرے کی چمک ختم ہو جاتی ہے۔ خصوصاً سورج کی روشنی میں یہ چہرے پر نمایاں ہو جاتے ہیں۔ ویسے بھی یہ ایک طرح کی Dust ہوتی ہے جو مسامات بند کر دیتی ہے اس کے لیے چند آزمودہ طریقے ہیں۔ تھوڑا سا وقت نکال کر ان ٹوٹکوں پر عمل کر کے ان بلیک ہیڈز سے نجات پائی جا سکتی ہے اور نرم و ملائم جلد کا خواب پورا کیا جا سکتا ہے۔

٭ اگر آپ کی جلد چکنی ہے تو صبح اٹھ کر آئینے کے سامنے جا کر کاٹن یاٹشو کو گیلا اگر گرم پانی میں کریں تو زیادہ بہتر ہے کر کے بلیک ہیڈز صاف کر لیں، یہ آسان حال ہے۔ 

٭تھوڑے سے کارن فلور میں انڈے کی سفیدی مکس کر کے پیسٹ بنائیں، اسے بلیک ہیڈز کی جگہ پر لگائیں۔ خشک ہونے کے بعد چہرے دھولیں۔

٭کھانے کا سوڈا عرق گلاب میں مکس کر کے ناک پر لگالیں۔ انگلیوں کے پوروں سے ہلکے ہلکے مساج کریں اور پانچ منٹ بعد دھولیں۔ متاثرہ جگہ چمک اٹھے گی۔

٭منہ دھونے کے بعد ٹونر ضرور استعمال کریں۔ اس کیلئے عرق گلاب بھی بہتر رہے گا، اس کا اسپرے استعمال کریں۔

٭چہرہ دھونے کے بعد چہرے کی ساخت کے مطابق موئیسچرائزر استعمال کریں۔ چکنی جلد کے لئے آئل کنٹرول موئیسچرائزر، جب کہ خشک جلد کیلئے ڈرائی موئیسچرائز استعمال کریں۔ 

٭چہرے پر دانے ہوں تو بھاپ لینا نقصان دہ رہتا ہے بھاپ کے بجائے نیم گرم پانی میں صاف روئی بھگو کر چہرے پر لگائیں اور دانوں اور بند مسامات کو بھی اس سے پونچھ لیں۔ اس طرح فیشل کے دوران بھاپ لینے کا مقصد پورا ہو جائیگا۔ 

٭فیشل کے دوران ماسک صاف کرنے کے لیے اسفنج کا استعمال بالکل نہ کریں یہ چہرے کیلئے مضر ہوتا ہے اسفنج کے چھوٹے چھوٹے پورسس میں بیٹھی ہوئی گندگی آپ کے چہرے کو نقصان پہنچا سکتی ہے جو چہرے پر دانوں کا سبب بنتی ہے اسفنج کی جگہ کاٹن استعمال کریں۔

٭چکنی جلد پر کسی بھی کلینزنگ لوشن، کریم یا مساج کریم کا مساج دو یا تین منٹ سے زیادہ ہرگز نہ کریں۔ 

٭دانے نکلنے کی ایک اہم وجہ چہرے پر اسکرب، بیسن، ملتانی مٹی، جوکا آٹا، ابٹن یا کسی بھی کریم کے بے جا رگڑ ہے۔ ہمیشہ ہلکے ہاتھوں سے اسکرب کریں اس کیلئے پانچ منٹ کا مساج کافی ہے ملتانی مٹی، بیسن یا ابٹن وغیرہ صاف کرتے وقت پہلے چہرہ پانی سے چھینٹوں سے ہلکا ہلکا گیلا کر لیں پھر گیلے ٹشو کو عرق گلاب میں بھگو کر ہلکے ہاتھوں سے پونچھیں لیکن رگڑیں بالکل نہیں۔

٭دھوپ میں نکلنے سے پہلے سن بلاک ضرور استعمال کریں۔ باہر نکلنے سے آدھہ گھنٹہ پہلے سن بلاک لگا لیں۔ ایسا سن بلاک استعمال کریں جس پر Sun protect formula لکھا ہو۔ سن بلاک لگا کر اپنی جلد کی مناسبت سے اچھی کمپنی کا کمپکٹ کیک لگائیں۔

* صاف پانی خوب پیجئے۔ روزانہ آٹھ سے دس گلاس، گرم موسم میں یا ورزش والے دن آپکو اس سے زیادہ کی بھی ضرورت ہو سکتی ہے۔ جلد کی شادابی کے لئے کافی مقدار میں پانی پینا لازمی ہے۔ گردوں اور قولون کے ذریعے سمی مادوں کے اخراج کےلئے بھی کافی پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔

* اپنی غذا میں ریشے والی چیزیں خوب شامل کیجئے۔ اس سے آنتوں کے فعل میں باقاعدگی رہتی ہے اور جسم سے فضلے کے اخراج میں آسانی ہو جاتی ہے۔ بعض لوگ جنہیں جلد کے مسائل ہوتے ہیں قبض کے بھی مریض ہوتے ہیں اس کی وجہ سے یہ ہے کہ وہ ایسی چیزیں کم کھاتے ہیں جن میں ریشہ زیادہ ہوتا ہے۔

* اپنی غذا میں خوب مافع تکسید چیزیں شامل کرنے کی کوشش کیجئے۔ اس طرح خلیوں کے ضعف کی رفتار سست کرنے میں مدد ملے گی تازہ پھل اور سبزیاں مانع تکسید قدرتی مقویات کے حصول کا بہترین ذریعہ ہیں۔

*  پروٹین اور کاروبوہائیڈریٹ اگر علیحدہ علیحدہ کھانوں کے وقت کھائے جائیں تو فولون میں غیر ضروری تخمیر نہیں ہوتی اور خون میں مقویات کا جذب بڑھ جاتا ہے۔

* بری چکنائی ہمارے جسم کیلئے نقصان دہ ہے لیکن بنیادی روغنی تیزاب اچھی چکنائی صحت مند جلد کیلئے لازمی ہے۔ یہ روغنی تیزاب چو کر والے تاج بیچوں مغزیات خشک میوے کی گری سویا بین، ہرے پتوں والی سبزی، روغنی مچھلی سرمئی، سامن میکرل اور لسی سورج مکھی، تل اور میٹھے کدو کے بیج سے حاصل ہو سکتے ہیں۔

* صبح سویرے بستر سے اٹھنے کے بعد ہلکے گرم پانی کا ایک گلاس پی لیجئے۔ اس کے کچھ دیر بعد پھر گرم پانی میں لیموں نچوڑ کر پئیں۔

* الکحل سے مکمل طور پر بچیں۔ یہ جسم سے نمی خارج کر دیتے ہیں۔

* نمک سے بھی محتاط رہیں۔ کم ہی استعمال کریں۔ جس میں سوڈیم زیادہ ہو تو جلد پھولنے لگتی ہے اور ورم آجاتا ہے۔ جہاں تک ممکن ہو ایسے کھانوں سے بچئے جن میں مسالے زیادہ ہوں۔

* ایسی غذائی اشیاءمیں کمی کیجئے جو شریانوں کی تنگی کا سبب بنتی ہیں۔ اس سلسلے میں سب سے بری اشیاءسرخ گوشت، دودھ سے بنی چیزیں، چوکر نکلا اناج، تلی ہوئی چیزیں اور وہ کھانے ہیں جن میں چربی یا بناسپتی گھی استعمال کیا گیا ہو۔

* ہفتے میں تین بار چہرے اور دوسری جگہوں کی جلد پر شہد ملا جائے۔ شہد کو آدھے گھنٹے کے قریب جلد پر لگا رہنے دیں پھر گرم پانی سے اسے دھوڈالیں۔ اس طرح جلد نرم، لوچ دار اور تازہ رہے گی۔ 

آپ ہمارے طبی آرٹیکل ہمارے بلاگ پر "طبی و روحانی مسائل"ٹیگ میں بھی مطالعہ کر سکتے ہیں ۔
www.dawatetohid.blogspot.com
یا واٹس اپ "طبی و روحانی مسائل"گروپ جوائن کریں۔00923462115913
بشکریہ فاطمہ اسلامک سنٹر پاکستان 

خانہ کعبہ/ بیت اللہ کا محاصرہ /حملہ

خانہ کعبہ/ بیت اللہ کا محاصرہ /حملہ (تالیف عمران شہزاد تارڑ) 1979 کو تاریخ میں اور واقعات کی وجہ سے کافی اہمیت حاصل ہے۔ لیکن سعودی عرب می...