Tuesday 7 February 2017

وٹامن ای، پھیپھڑوں کے سرطان کاخطرہ

وٹامن ای، پھیپھڑوں کے سرطان کاخطرہ

وٹامن ای کی زیادہ خوراک سے سرطان کا خطرہ بڑھ سکتا ہے: تحقیق
ایک امریکی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ وٹامن ای سپلیمنٹس کی زیادہ خوراک لینے سے پھیھپڑوں کے سرطان کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔
اس بارے میں کی جانے والی تحقیق میں تقریباً ستتر ہزار ایسے افراد کو شامل کیا گیا جن کے ایک دن میں وٹامن ای کی چار سو ملی گرام کی خوراک ایک طویل عرصے تک کھانے سے ان کے کینسر میں مبتلا ہونے کا خطرہ اٹھائیس فیصد بڑھ گیا، اسی طرف سگریٹ نوشی کرنے والوں میں بھی یہی خطرہ پایا گیا۔
بیٹاکیروٹین کی زیادہ خوراک استعمال کرنے والوں کو بھی اسی قسم کے خطرے سے خبردار کیا گیا ہے۔
امریکی رسالے ’ریسپائریٹری اینڈ کریٹیکل کیئر میڈیسن‘ میں لکھنے والے ایک ماہر کا کہنا ہے کہ لوگوں کو پھلوں اور سبزیوں سے وٹامن حاصل کرنے چاہیے۔
کولوراڈو یونیورسٹی کے ڈاکٹر ٹم بائرز کا کہنا ہے کہ ایک صحت مند متوازن غذا کا مطلب یہ ہے کہ لوگوں نے کئی قسم کے فائدہ مند غذائی اجزاء اور معدنیات استعمال کیں، جن سے کینسر کے خطرات میں کمی آ سکتی ہے۔
محقیقین نے چار سال کے عرصے کے دوران پچاس سے چھتر سال کی عمر کے افراد کے روزانہ کی بنیاد پر وٹامن سی اور فولک ایسڈ اور وٹامن ای سپلیمنٹس کے استعمال کا جائزہ لیا۔ دوران ِتحقیق 521 افراد میں کینسر کا مرض نمودار ہوا۔
تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی کہ تمباکو نوشی، فیملی ہسٹری اور عمر کا بھی کینسر کے مرض سے گہرا تعلق ہے۔ تاہم وٹامن سی اور فولک ایسڈ دونوں میں سے کسی کے استعمال سے پھیھپڑوں کے سرطان کا کوئی خطرہ سامنے نہیں آیا مگر وٹامن ای کے استعمال سے برعکس صورت حال سامنے آئی۔
تحقیق کاروں نے حاصل حقائق سے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ دس سال کی مدت کے دوران ہر دن سو ملی گرام کی خوراک لینے سے مذکورہ خطرے میں مزید سات فیصد کا اضافہ ہوا۔

فائل فوٹو
برطانیہ میں پھیپھڑوں کے سرطان سے ہزاروں افراد ہلاک ہو جاتے ہیں
وٹامن ای کے استعمال کا رحجان تمباکو نوشی کرنے والوں میں نمایاں نظر آیا تاہم ان افراد کے کینسر میں مبتلا ہونے کی صرف یہی وجہ نہیں ہے۔ واضح رہے کہ وٹامن ای کو اینٹی آکسیڈینٹ یا کسی کیمیائی مرکب سے آکسیجن کو الگ کرنے والا سمجھا جاتا ہے جو خلیوں کو ’فری ریڈیکلز‘ نامی مالیکیولز سے بچاتا ہے۔
امریکی محقیقین کی ٹیم اس نکتے پر بھی غور کر رہی ہے کہ وٹامن ای کی زیادہ خوراک لینے کی صورت میں اس کا اثر الٹ ہو سکتا ہے جس کے سبب خلیوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
کینسر ریسرچ برطانیہ کے ایک سینئر اہلکار کے مطابق اس بارے میں ابھی کوئی حتمی رائے نہیں ہے کہ وٹامن اور دوسری طاقت کی دوائیں کینسر کے خطرے پر اثر انداز ہو بھی سکتی ہیں یا نہیں۔ کچھ تحقیقات کے مطابق ان کے فوائد ہوتے ہیں تاہم بہت سی دیگر تحقیقیات کہتی ہیں کہ ان کا کوئی اثر نہیں ہوتا اور مذکورہ تحقیق جیسی کچھ اور تحقیقات کے مطابق وٹامن اور معدنیات کھانے سے کینسر ہونے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا:’تحقیق سے مسلسل یہ بات سامنے آ رہی ہے کہ ایک صحت مند متوازن غذا جسم میں مختلف قسم کے سرطان کے پیدا ہونے کے خطرات میں کمی کا سبب بن سکتی ہے اور ساتھ ساتھ وہ آپ کے جسم کو درکار وٹامن کی ضرورت کو بھی پورا کرتی ہے‘۔
2002 میں سگریٹ پینے والے انتیس ہزار افراد پر کی جانے والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ بیٹاکیروٹین (جوجسم میں جا کر وٹامن اے میں تبدیل ہوجاتی ہے) کے استمعال سے پھیپھڑوں کے سرطان میں مبتلا ہونے کا خطرہ اٹھارہ فیصد بڑھ گیا۔
www.dawatetohid.blogspot.com

خانہ کعبہ/ بیت اللہ کا محاصرہ /حملہ

خانہ کعبہ/ بیت اللہ کا محاصرہ /حملہ (تالیف عمران شہزاد تارڑ) 1979 کو تاریخ میں اور واقعات کی وجہ سے کافی اہمیت حاصل ہے۔ لیکن سعودی عرب می...