Friday 3 February 2017

انڈے کا جِلد اور بالوں کی خوبصورتی بڑھانے میں اہم کردار

انڈے کا جِلد اور بالوں کی خوبصورتی بڑھانے میں اہم کردار

دودھ ،شہد،مکھن اور ہلدی یہ تمام اجزاء آپ کے حسن افزا نسخوں کے اہم اجزاء ہوتے ہیں ۔انڈا بے شمار غزائی فوائد سے مالامال ایک قدرتی غزاہے جو جتنا آپ کی صحت کے لئے مفید ہے اتنا ہی آپ کے بالوں اور جلد کیلئے بھی ضروری اور مفید ہوتاہے ،انڈے کی سفیدی اور زردی اور سفیدی دونوں اجزاء مفید ہوتے ہیں ۔انڈے کا استعمال جلد کی حفاظت کیلئے بے حد کارآمد ہے ۔یعنی انڈے میں شامل اجزاء ہماری صحت اور حسن وزیبائش کیلئے مفید ہے اور خاص طور پر انڈے کی سفیدی ہماری جلد کیلئے کسی بیوٹی ٹانک سے کم نہیں ہے ۔
انڈے کی سفیدی کے فوائد :انڈے کی زردی کے چاروں اطراف سفیدی پھیلی ہوتی ہے ۔چہرے کی جھریاں دورکرنے کیلئے انڈے کی سفیدی مؤثر طور پردکھائی دیتی ہے ۔یہی وجہ ہے کہ قدیم زمانے میں بھی خواتین جلد کی خوبصورتی اور حفاظت کیلئے بطور خاص ا س کا استعمال کیا کرتی تھیں ۔اس سے جلد کے مسام کے منہ سکڑ جاتے ہیں اور اسے فیس ماسک تیار کرنے میں بنیادی اجزاء کے طور پر استعمال کیا جاسکتاہے ۔اس

میں کلینزنگ اور کیل مہاسوں کے خلاف لڑنے کی بھی صلاحیت موجود ہے ۔
گھریلو فیس ماسک :انڈے کی سفیدی کو بطور گھریلو فیس ماسک استعمال کیا جائے تو بہترین نتائج حاصل ہوتے ہیں ۔ایک پیالے میں سفیدی کو زردی سے الگ کرکے پھینٹ لیں اور چہرے پر لگالیں ۔مکمل خشک ہونے کے بعد ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھولیں ۔سفیدی میں اگر چند قدرتی جڑی بوٹیاں شامل کرلی جائیں تو یہ اور بھی مؤثر ماسک ثابت ہوسکتاہے ۔اگر آپ کی جلد حساس ہے تو پہلے اسکن ٹیسٹ کریں انڈے کی سفیدی کو بازوپر لگاکر دیکھیں اگر کوئی ری ایکشن نہیں ہوتاتو پھر چہرے پر لگائیں ۔جو خواتین انڈے سے الرجک ہیں وہ انڈے کا ماسک ہرگز استعمال نہ کریں ۔
انڈے کی سفیدی اور شہد:
ایک انڈے کی سفیدی میں ایک چائے کا چمچہ شہد ملاکر اچھی طرح مکس کرلیں ۔اس میں ایک قطرہ اورنج آئل (سنترے کا تیل)ڈال دیں اور اسے چہرے پر لگائیں ۔پندرہ منٹ بعد سادے پانی سے چہرہ دھولیں ۔
انڈے کی سفیدی اور دلیے ماسک :انڈے کی سفیدی اور دلیے کا ماسک بھی اس ضمن میں بہترین ثابت ہوتاہے ۔انڈے کی سفیدی کو پھینٹ کر جھاگ بنالیں ۔اب اس میں باریک پساہوا ایک کھانے کا چمچہ دلیہ ملاکر اس قدر مکس کریں کہ پیسٹ بن جائے ۔چند قطرے شہد کے بھی شامل کرلیں ۔اسے چہرے پر لگائیں اور مکمل طورپر خشک ہونے دیں اس کے بعد چہرہ دھوکر صاف کرلیں آپ دلیہ کی جگہ گراؤنڈ کافی اور بادام کا پاؤڈر بھی استعمال کرسکتی ہیں ۔یہ ماسک جلد کے لئے بہت مفید ہے ۔
چکنی جلد اور انڈے کی سفیدی :اگر آپ کی جلد روغنی ہے تو اس کے لئے انڈے کی سفیدی میں چند قطرے لیموں یا سنترے کا رس شامل کرلیں ۔۲۰؍منٹ تک یہ ماسک چہرے پر لگارہنے دیں پھر صاف کرلیں ۔زائد چکنائی کا مسئلہ آسانی سے حل ہوجائے گا۔
نارمل جلد کیلئے انڈے کاماسک :ایک انڈے کی سفیدی لے کر اس میں چند قطرے لیموں کا رس اور آدھا چمچ شہد شامل کرکے اچھی طرح ملاکر یکجان کرلیں ۔چہرے پر اس کا لیپ لگائیں تقریباً ۲۰؍منٹ بعد نیم گرم پانی سے دھولیں ۔
خشک جلد اور انڈے کا ماسک:ایک انڈے کی زردی لے کر اس میں ذراسا بادام یا زیتون کا خالص تیل ملائیں ۔اچھی طرح پھینٹ کر چہرے پر لگائیں اور پھر اس کو روئی اور گرم پانی کی مدد سے صاف کرلیں ۔انڈے کی زردی خشک جلد کیلئے مفید ہے ۔
چہرے کی تازگی کیلئے :
بے رونق اور مرجھائی ہوئی جلد کیلئے ایک انڈے میں بیسن اور دودھ ملاکر گاڑھا پیسٹ بناکر چہرے پر لگائیں ۔آدھے گھنٹے بعد دھولیں ۔انڈا بالوں کیلئے بھی بہت مفید ہے ۔دوعدد انڈوں میں ایک کھانے کا چمچہ آملہ اور شکاکائی ملاکر بالوں میں اچھی طرح لگائیں ۔آدھے گھنٹے بعد اچھی طرح شیمپوکرلیں ۔بالوں میں چمک اور خوبصورتی پیداکرنے کے لئے دو عدد انڈوں میں مہندی ملاکر لگائیں اور آدھے گھنٹے کے بعد دھولیں ۔یہ بالوں کی نشوونما اور خوبصورتی کیلئے بہترین ٹانک ہے ۔

www.dawatetohid.blogspot.com

خانہ کعبہ/ بیت اللہ کا محاصرہ /حملہ

خانہ کعبہ/ بیت اللہ کا محاصرہ /حملہ (تالیف عمران شہزاد تارڑ) 1979 کو تاریخ میں اور واقعات کی وجہ سے کافی اہمیت حاصل ہے۔ لیکن سعودی عرب می...