Monday 6 February 2017

وٹا من ای کی کمی کیا کیوں اور کیسے ؟؟؟

وٹا من ای کی کمی کیا کیوں اور کیسے ؟؟؟

ہر روز انسانی جسم کو وٹامن ای کی تقریباً تیس ملی گرام مقدار درکار ہوتی ہے ۔

عموماً وٹامن ای  چکنائی والی غذاؤں کے ذریعے جسم  میں داخل ہوتا ہے لیکن اگر انسانی جسم میں نظام انہضام اور جگر فعال نہ ہو تو معدہ چکنائی والی غذائیں ہضم نہیں کر پاتا ۔جس کی وجہ سے ومن ای کی کمی ہو جاتی ہے ۔وٹا من ای کی کمی سے جسم میں خون کی کمی ہو جاتی ہے جسے  anemia کہتے ہیں ۔

عموماً anemia کی وجہ سے رنگ پیلا پڑ جاتا ہے ، چکر آتے ہیں،متلی ہوتی ہے ،آنکھوں کے سامنے اندھیرا چھا جاتا ہے اور ہر وقت غنودگی طاری رہتی ہے ۔

اگر ایسی علاما ت ہوں ۔تو آپ وقتاً فوقتاً بلڈ ٹیسٹ کرواتی رہیں۔وٹا من ای کی کمی سے وزن تیزی سے گرتا ہے اورجسمانی عضا اور پٹھے کمزور ہو جاتے ہیں۔جسم کی نشونما کمزور ہو جاتی ہے ۔بھوک نہیں لگتی ۔جلد پر edema کی وجہ سے دھبے پڑ جاتے ہیں نظر کی کمزوری کے ساتھ ساتھ دل اور جگر میں بھی مختلف بیماریاں ہوجاتی ہیں۔بعض اوقات معدے کے السر کی بڑی وجہ بھی وٹامن ای کی کمی ہوی ہے ۔ان علامات کی بنا پر ماہر ڈاکٹر وٹامن ای کے سپلیمنٹ کا فوراً مشورہ دیتے ہیں ۔آپ بھی وٹامن ای کی کمی کو پورا کرنے کے لیے کسی حد تک سپلیمنٹ کا استعمال ضرور کریں مگر ان کے ساتھ ساتھ اپنی روز مرہ کھانے کی عادات بھی بہتر بنائیں ایسی اشیاء جن میں وٹامن ای کی مقدار موجود ہو ضرور کھائیں۔اس مقصد کے لیے

گندم کا آٹادالیںBeansPulses

کو اپنی خوراک کا حصہ بنا لیں اور vegetable oils مثلاٍ سویا بین ،کارن آئل ،کوٹن سیڈز آئل کا استعمال فائدہ مند ہے ۔اسکے علاوہ گہرے سبز پتوں والی سبزیاں پالک میتھی ساگ وغیرۃ بھی ضروری ہیں۔موسمی پھل ضرور کھائیں ۔گائے کا دودھ بھی وٹامن ای کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے ۔

یاد رکھیں frozen اشیاء میں وٹامن ای کی مقدار کم ہوجاتی ہے ۔گھروں میں فرائی کیے ہوئے کھانے مثلاً چکن ،مچھلی،آلو کے چپس کو فرائی کرنے سے وٹامن ای کی مقدار مکمل طور پر ضایع ہو جاتی ہے ۔اسکے علاوہ اپنی روز مرہ خوراک میں گاجروں کا استعمال ضرور کریں ۔گجریلا،گاجر کا حلوہ اور جوس وغیرۃ۔

وٹامن ای کی کمی موروثی بھی ہوتی ہے

یعنی ماں باپ میں سے کوئی بھی  وٹامن ای کی کمی کا شکار ہو تو بچوں میں بھی یہ کمی پائی جاتی ہے ۔یاد رکھیں جن بچوں  میں وٹامن ای کی کمی ہوتی ہے انہیں ڈبے کا دودھ ہر گز نہیں پلانا چاہیے اس لیے کہتے ہیں کہ ماں کا دودھ ہی سب سے بہتر ہے ۔البتہ گائے کا دودھ بھی بچوں کا پلایا جاسکتا ہے ۔جو پتلا ہونے کی وجہ سے جلد ہضم ہوجاتا ہے اور بچوں کی جسمانی اور ذہنی نشونما بھی تیزی سے ہوتی ہے ۔

وٹامن ای کے فوائد

صحت اور تندرستی
خون کو پتلا کرتا ہےقوتِ مدافعت بڑھاتا ہے
نظر تیز کرتا ہے
دل کے عارضے سے محفوظ رکھتا ہے
اعصابی نظام کو محفوظ بناتا ہے
اور وٹامن ای کی موجودگی sun burn سے محفوظ رکھتی ہے
بال محفوظ اور چمکدار ہوتے ہیں
چہرے پر جھریوں اور سفید بالوں کی نشونما کو کنٹرول کرتا ہے .
www.dawatetohid.blogspot.com

خانہ کعبہ/ بیت اللہ کا محاصرہ /حملہ

خانہ کعبہ/ بیت اللہ کا محاصرہ /حملہ (تالیف عمران شہزاد تارڑ) 1979 کو تاریخ میں اور واقعات کی وجہ سے کافی اہمیت حاصل ہے۔ لیکن سعودی عرب می...