Wednesday 1 February 2017

انڈوں کے پانچ حیرت انگیز فوائد

انڈوں کے پانچ حیرت انگیز فوائد

  دنیا میں بہت کم غذائیں ایسی ہوں گی کہ جو افادیت کے اعتبار سے انڈے کا مقابلہ کرسکتی ہوں۔ ویسے تو انڈے کے بے شمار فوائد ہیں لیکن ان میں سے پانچ اہم ترین درج ذیل ہیں، جن کی وجہ سے اسے سپر فوڈ کہا جاسکتا ہے۔

-1 آنکھوں کے لئے بہترین غذا
انڈے میں پایا جانے والا Lutein اور رکسینتھن کیراٹنائڈ اجزاءکی اقسام ہیں۔ یہ دونوں اجزاءکسی بھی اور غذا کی نسبت انڈے سے نسبتاً آسانی کے ساتھ اور بہتر کوالٹی میں حاصل ہوتے ہیں۔ باقاعدگی سے انڈہ کھانے والوں میں ان اجزاءکی وجہ سے آنکھوں کی بیماری کیٹریکٹ کا خدشہ بہت کم ہوجاتا ہے۔
-2 مفید کولیسٹرول
ایک انڈے میں تقریباً 212ملی گرام کولیسٹرول پایا جاتا ہے لیکن خوش قسمتی سے یہ کولیسٹرول کی مفید قسم ہے جسے کھانے سے خون میں مضر کولیسٹرول کا اضافہ نہیں ہوتا۔ 
-3 دل کی بیماری سے تحفظ
انڈوں میں پایا جانے والا کولیسٹرول HDL قسم کا ہوتا ہے جو کہ صحت کے لئے نقصان کا باعث نہیں ہوتا۔ اس کی وجہ سے دل کی بیماری اور دیگر کئی بیماریوں کا خدشہ کم ہوجاتا ہے۔
-4 پروٹین کا خزانہ
ایک انڈے میں 6 گرام ہائی کوالٹی پروٹین پائی جاتی ہے اور انسانی جسم کی ضرورت کے تمام 9 امائنوایسیڈ بھی اس میں پائے جاتے ہیں۔ پروٹین انسانی جسم کے نشوونما کے لئے بنیادی عنصر ہے اور خصوصاً بڑھتے ہوئے بچوں کے لئے نہایت اہم ہے۔
-5 کولین کا بہترین ذریعہ
انڈے کی ایک زردی میں تقریباً 300 مائیکرو گرام Choline پایا جاتا ہے۔ یہ غذائی جزو دماغ، عصبی نظام اور دوران خون کے نظام کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔ 
٭ انڈے میں پائے جانے والے مندرجہ بالا متفرق غذائی اجزا کسی بھی دوسری غذا میں بیک وقت دستیاب ہونا بہت مشکل ہیں لہٰذا انڈوں کا باقاعدگی کے ساتھ استعمال بہترین صحت کی ضمانت ہے۔
www.dawatetohid.blogspot. com

خانہ کعبہ/ بیت اللہ کا محاصرہ /حملہ

خانہ کعبہ/ بیت اللہ کا محاصرہ /حملہ (تالیف عمران شہزاد تارڑ) 1979 کو تاریخ میں اور واقعات کی وجہ سے کافی اہمیت حاصل ہے۔ لیکن سعودی عرب می...