Friday 3 February 2017

انڈے کھائیے،صحت کے لیے فائدہ مند ہے

انڈے کھائیے،صحت کے لیے فائدہ مند ہے

جدید ماہرین کی نظر میں اس بات کے کافی ثبوت مل گئے ہیں کہ انڈے کی اندر زردی ہمارے کولیسٹرول کیلئے فائدے مند ہے

انڈے کی زردی کے فوائد اور اس کی خرابیوں پر بحث ابھی تک اپنے اختتام کو نہیں پہنچی۔ 
یہ الزام دیا جاتا ہے کہ انڈے کی زردی میں کولیسٹرول زیادہ ہے اس لیئے ہمیں احتیاط کرنا چاہیئے جبکہ دوسری جگہوں پر انڈے ڈائٹنگ کا ایک حصہ بھی ہیں۔ 
جن لوگوں کا اس بات پر یقین ہے کہ انڈے کی زردی ہماری صحت کیلئے بری ہے وہ واقعی ایک تحقیقی مطالعہ کے بعد اس بات کو بے نقاب کررہے ہیں کہ انڈے کی زردی کولیسٹرول بڑھانے میں خطر ناک ہے۔ پھر بھی انڈے کی زردی کھانے کو ترجیح کیوں دیتے ہیں ؟ ہاں ! کولیسٹرول کی بڑھتی ہوئی سطح دل کے امراض کا سبب بنتی ہے۔ 
انڈے کے بارے میں چھان بین کرنے کیلئے ماہرین اس قدرتی مصنوعات پر زیادہ تحقیق کررہے ہیں۔ ماہرین کی نظر میں اس بات کے کافی ثبوت مل گئے ہیں کہ انڈے کی اندر زردی ہمارے کولیسٹرول کیلئے فائدے مند ہے۔ کیونکہ ہمارے جسم کو بہتر طور پر کام کرنے کیلئے بہتر کولیسٹرول کی ضرورت ہوتی ہے۔
انڈے کی زردی سے کولیسٹرول کی صحت کیلئے نقصان دہ ہے اس بات کا دعویٰ گزشتہ تحقیق سے امریکہ ایگ بورڈ نے کیا ان کے خیال میں کولیسٹرول کی ہائی سطح کا امکان ہوسکتا ہے جیسے تلے ہوئے انڈے میں غذائیت نہیں ہوتی۔ 
حقیقت میں انڈے کی زردی انڈے کی سفیدی سے زیادہ طاقت ور ہے۔
زردی بنیادی غذائیت سے بھرپور غذا ہے جس میں وٹامن اے، وٹامن سی، وٹامن ڈی، وٹامن ای، وٹامن کے، وٹامن بی ۶ اور بی ۱۲۔ جہاں تک معدنیات کا تعلق ہے انڈے کی زردی سلینئم ، میگنیشم، کیلشیم ، تانبے اور فاسفورس کیلئے بہترین ذرائع ہیں۔ انڈے کی سفیدی کے مقابلے میں زردی بھی پروٹین کی اعلیٰ مواد رکھتی ہے۔ ساتھ میں بنیادی فوٹی ایسڈ اور فولک ایسڈ کی خصوصیات بھی رکھتی ہے۔ 
نئی تحقیق سے ثابت ہوا کہ پورا انڈا غذائیت سے بھرپورہے۔ قدرتی اور متناسب غذائیت کے ساتھ ماہرین بھی انڈے کو زردی کے بغیر کھانے کی سفارش نہیں کرتے بلکہ وہ بھی کہتے ہیں کہ مکمل انڈا کھاؤ، مکمل متوازن غذا کھانے کیلئے آپ کو ایک مکمل غذائیت بھری پلیٹ کھانے کا مشورہ دیتے ہیں۔
ان اُصولوں کے ساتھ یہ اُصول آپ کیلئے کھانے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں

www.dawatetohid.blogspot.com

خانہ کعبہ/ بیت اللہ کا محاصرہ /حملہ

خانہ کعبہ/ بیت اللہ کا محاصرہ /حملہ (تالیف عمران شہزاد تارڑ) 1979 کو تاریخ میں اور واقعات کی وجہ سے کافی اہمیت حاصل ہے۔ لیکن سعودی عرب می...