Monday 1 January 2018

حلالہ سنٹرز اور خواتین کی عصمت دری



حلالہ سنٹرز اور خواتین کی عصمت دری  

(مولف:عمران شہزاد تارڑ، ڈائریکڑ فاطمہ اسلامک سنٹر پاکستان) 
طلاق کا مسئلہ ہماری سوسائٹی میں ایک متنازعہ لیکن اہم مسئلہ ہے۔ فقہی اختلافات کی بنا پر ایک عام آدمی کنفیوز ہے کہ ایک مجلس میں دی گئی تین طلاقیں تین ہی کاؤنٹ ہوتی ہیں یا ایک۔ اس پریشانی میں جب ایک شخص غصےکے عالم میں تین طلاقیں دے بیٹھتا ہے تو اس کے پاس تین حل ہوتے ہیں۔ ایک حل تو یہ ہے کہ وہ ہمیشہ کے لئے علحیدگی اختیار کر لے جو کہ ایک میچیور اور بال بچے دار شادی شدہ جوڑے کے لئے مشکل کام ہے۔ دوسرا حل بعض علماء حلالہ تجویز کرتے ہیں جس کی شناعت و قباحت(بدکاری) پر سب متفق ہیں۔  اور یہ شریف لوگوں کے لئے کوئی آسان کام نہیں۔
تیسرا حل یہ کہ مسلک تبدیل کرکے اہل حدیث علماء سے رجوع کر لیا جائے جو یقینی طور پر مفاد پرستی کی ایک علامت ہے۔
حال ہی میں الیکٹرونک میڈیا میں حلالہ کے تعلق سے جس طرح کی باتیں بازگشت کر رہی ہیں اور کئی علماء و ائمہ کے ایسے واقعات سامنے آرہے ہیں کہ الامان والحفیظ جو باضمیر آدمی کے لئے زمین میں دھنس جانے کے مترادف ہے۔ ٹی وی چینلوں کے ذریعے اسٹنگ آپریشن کرنے کے بعد ایک بڑے ریکٹ کا انکشاف ہوا۔اور حلالہ کے نام پر بعض لوگوں نے حلالہ سنٹرز کے نام سے بدکاری کے اڈے کھول رکھے ہیں۔جہاں حلالہ کے نام سے بے گناہ خواتین کی عصمت دری کی جاتی ہے۔جس میں ہمارے نام نہاد ملّا حلالہ کے نام پر باعصمت خواتین کی عزت و حرمت اور مال پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں۔اور بلاشبہ اس پروسس سے سب سے زیادہ عورت متاثر ہوتی ہے بلکہ وہ ساری زندگی اس حلالہ کے باعث شرمندگی و ندامت سے بسر کرتی ہے۔
اہل علم حضرات کی ذمہ داری ہے کہ مروجہ غیر شرعی طلاق وحلالہ کے سلسلے میں امت میں بیداری مہم چلائیں اور امت کو اس مسئلہ کی نزاکت کا احساس دلائیں ، اور اس غلط رسم کے خاتمے کے لئے اپنی ساری صلاحیتیں صرف کردیں ۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ حلالہ کا یہ حرام طریقہ وہ لوگ کرتے ہیں جو قرآنی طریقۂ طلاق کو نہیں اپناتے ہیں اور ایک ساتھ ہی تین طلاق دے دیتے ہیں اور دوسرے مسلک کی کشادگی سے فائدہ نہ اٹھا کر اپنے مسلک پر جمے رہتے ہیں ، حالانکہ ائمہ اربعہ نے کہا ہے کہ اگر ان کے اقوال و آراء کے برخلاف قرآنی آیات اور احادیث صحیح مل جائیں تو ان پر عمل کیا جائے اور ان کے اقوال کونظر انداز کردیا جائے۔برخلاف اس کے یہ نام نہاد ملّا سماج کے وہ ناسور ہیں۔جو عوام کو اصل بات آگاہ نہیں کرتے۔بلکہ یہ سب کے سب اسلامی شریعت کی رو سے مجرم ہیں اور سزا کے مستحق ہیں۔
ہمارا یہ مختصر کتابچہ اسی کی ایک کڑی ہے۔جس میں راقم الحروف نے مختلف اہل علم کے مضامین کو شامل کیا ہے۔البتہ مکمل تفصیلات کے لئے نیچے دی گئی کتب سے استفادہ کریں۔
مزید قارئین کی سہولت کے لئے تمام مضامین کے ایک ساتھ لنک ترتیب دیئے گئے ہیں تا کہ قارئین تک مکمل تفصیلات تک آسانی سے رسائی ہو سکے۔
مکمل تفصیلات کے لئے  مندرجہ ذیل لنکس وزٹ کریں
حلالہ کی چھری اور مسلمان بیٹیوں کی عصمت
http://dawatetohid.blogspot.com/2017/12/blog-post_74.html
حلالۂ ملعونہ مروّجہ کا قرآنِ کریم سے جواز؟ کے لئے میرا بلاگ وزٹ کریں
http://dawatetohid.blogspot.com/2017/12/blog-post_84.html?m=1
حلالہ کی شرعی حیثیت ( اہل تقلید کو تحقیق کی دعوت) جاننے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
http://dawatetohid.blogspot.com/2017/12/blog-post_91.html
احکام طلاق اور شبہات کا ازالہ کے لئے مندرجہ ذیل لنک وزٹ کریں
http://dawatetohid.blogspot.com/2017/12/blog-post_97.html?m=1
ایک عورت نے اپنا حلالہ کروایا اور خاوند کو خبر تک نہ ہونے دی:
http://dawatetohid.blogspot.com/2017/12/blog-post_30.html
حلالہ اور خان صاحب
http://dawatetohid.blogspot.com/2017/12/blog-post_41.html
مسلم کمیونٹی میں حلالہ سنٹر
http://dawatetohid.blogspot.com/2017/12/blog-post_93.html
پاک وہند اور برطانیہ میں ’حلالہ‘ کا کاروبار
http://dawatetohid.blogspot.com/2017/12/blog-post_15.html?m=1
حلالہ اور طلاق ثلاثہ
http://dawatetohid.blogspot.com/2018/01/blog-post.html
احکام طلاق کے حوالہ سے تین کتب کے مطالعہ کے لئے مندرجہ ذیل لنک وزٹ کریں۔
http://ircpk.com/mainbooks/topics/nikah-talaq-our-kula-ka-masail.html
یا پھر حافظ صلاح الدین یوسف کی  کتاب" ایک مجلس میں تین طلاقیں اور اس کا شرعی حل" ایک انہتائی بیلنس نقطہ نظر پیش کرتی اور ایک عام آدمی کو درست اور متوازن طریقے پر رائے قائم کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ اس کتاب کا مطالعہ ہر شادی شدہ مردو و عورت کے لئے مفید ہے تاکہ کسی بھی ناگہانی آفت میں مشکل سے نبرد آزما ہوا جاسکے۔کتاب کو ڈاونلوڈ کرنے کے لئے مندرجہ ذیل لنکس وزٹ کریں۔
http://kitabosunnat.com/kutub-library/aik-majlas-me-3-tlaakain-aur-us-ka-shari-hal
https://aqilkhans.files.wordpress.com/2012/09/aik-majlas-me-3-tlaakain-aur-us-ka-shari-hal.pdf

حلالہ سے متعلقہ چند ویڈیو کے لئے لنک وزٹ کریں
https://youtu.be/OUQCUj6Vd2s
https://youtu.be/TlvNMlIMWhw
https://youtu.be/eBz52htq1_Y
https://youtu.be/eBz52htq1_Y
https://youtu.be/09J_n6TCRWc
https://youtu.be/84PoFhQWFqc
https://youtu.be/1ukgaqOrH2o
بشکریہ فاطمہ اسلامک سنٹر پاکستان
www.dawatetohid.blogspot.com

خانہ کعبہ/ بیت اللہ کا محاصرہ /حملہ

خانہ کعبہ/ بیت اللہ کا محاصرہ /حملہ (تالیف عمران شہزاد تارڑ) 1979 کو تاریخ میں اور واقعات کی وجہ سے کافی اہمیت حاصل ہے۔ لیکن سعودی عرب می...